Pages

Tuesday, 31 January 2017

Hazrat Imam Hussain a.s,

💠 ::: علم کی فضیلت ::: 💠

قال الإمامُ الحسينُ عليه السلام

دِراسةُ العِلمِ لِقاحُ المَعرِفَةِ، و طولُ التَّجارِبِ زِيادَةٌ فِي العَقلِ.

حضرت امام حسین علیہ السلام فرماتے ہیں :

علم کو  حاصل کرو کیونکہ معرفت کو زیادہ کرتا ہے اور زیادہ تجربے عقل کو بڑھاتا ہے۔

(بحار الأنوار :  ۷۸/۱۲۸/۱۱  نقل از میزان الحکمہ ج۸، ص۲۸)

Hazrat Imam Hussain a.s,

IMAM Muhammad Mehdi a.s,

جو ہمارے مال میں سے درہم (بطور) حرام کھاے  اس شخص پر اللہ ، ملائکہ ، اورتمام لوگوں کی لعنت ھو۔

ھم تمھارے اموال کو صرف اسلئے قبول کرتے ھیں تا کہ تم طاھر ھو جاو۔

حضرت امام مھدی (عج)

(حوالہ گفتارِ دلنشین 253)

IMAM Muhammad Mehdi a.s,

Hazrat Fatimah Zahra s.a,

آل محمد(ص) كا تعارف:

قالَتْ فاطمه الزھرا(سلام الله علیہا):

ہم اہلبیتِ رسول اللہ(ص) خدا كے ساتھ مخلوقات كے ارتباط كا وسیلہ ہیں. ہم خدا كی برگزیدہ ہستیاں ہیں اور نیكیوں كا مقام اعلٰی ہیں ہم خدا كی روشن دلیلیں ہیں اور انبیاءُاللہ كے وارث ہیں۔

{شرح‌ نهج‌ البلاغه‌ ج/‌16  ص‌/211}

Hazrat Fatimah Zahra s.a,


Monday, 30 January 2017

Poetry/sher/shayris/manqabat/Ashaar’s,

Bakhshish Ke Liye Khaak-e Shifa Sath Sath Hai

Goya Lahed Mein KARBO'BALA Sath Sath Hai

Jab NAAD-e ALi-asw Parh Ke NikaLtay Hain Safar Mein

Mahsoos Ye Hota Hai KHUDA Sath Sath Hai

Chehray Pey Meray Gard-e BaLa Jam Nahi Sakti

ABBAS-asw Ke Parcham Ki Hawa Sath Sath Hai

Munkir Sey Poochha Hum Ney Sabab Bugz-e ALi (a.s) Ka

Kahnay Laga Amma,n Ki Khata Sath Sath Hai

Poetry/sher/shayris/manqabat/Ashaar’s,

Hazrat Ali a.s,

امام علی علیہ السلام

ہر اس کام سے پرہیز کرو جس نے گزشتہ امتوں کی ریڑھ کی ہڈی کو توڑ دیا ہے۔
ان کے کاموں کے انجام کو غور سے دیکھو جب ان میں تفرقہ پیدا ہوا اور ایک دوسرے کے مابین الفت اور اتحاد ختم ہو گیا  اور ان کے دل مختلف ہو گئے اختلاف نے انہیں مختلف شاخوں میں بٹھور دیا اور گروہ گروہ ، ایک دوسرے کے سامنے لاکھڑایا۔
خدا وند عالم نے کرامت کے لباس کو ان سے نوچ لیا اور بہت سی نعمتوں کو ان سے چھین لیا اور صرف ان کا قصہ تمہارے درمیان باقی رکھا تاکہ عبرت لینے والے اس سے عبرت حاصل کرے۔

(نہج البلاغہ خطبہ ١٩٢)

Hazrat Ali a.s,

Saturday, 28 January 2017

Hazrat Imam Jafer Sadiq a.s

Hum AHL-e BAiT-asw, Un Ko Dost Rakhtay Hen Jo AaQiL,, Ba-Faham,, FaQeeh,, HaLeem,, Khosh ikhLaQ,, Sabir,, SadiQ,, Aur Ba-Wafa Hotay Hain.

IMAM  SADiQ-a.s

(NaQoosh-e ismat; 446)

Hazrat Imam Jafer Sadiq a.s,

Hazrat Ali a.s,

امیرالمومنین حضرت علی(ع) نے فرمایا:

تمہاری زندگی کھانے کیلئے نہ ہو بلکہ کھانا زندگی کے لئے ہو۔
یعنی کھانے کیلئے نہ جیو بلکہ جینے کے لیے کھاؤ۔

{شرح نہج البلاغۃ لابن ابی الحدید: ج20، ص333}

Hazrat Ali a.s,

Hazrat Imam Mosa Kazim a.s,

IMAM  MOOSA KAZiM a.s
Hazrat Imam Mosa Kazim a.s,

Sabr Qoowat-e AQL Ki ALamat Hai jo RAB Sey Aashna Ho Ga Wo AHL-e Duniya Sey Kinara Kashi Kar Ley Ga.

(GDP-169)


Friday, 27 January 2017

Hazrat Ali a.s,

امام علی علیه السلام فرماتے ہیں

عقل کو پاک کرنے میں تعلیم سب سے بڑی مددگار ہے. تعلیم دو تا کہ عالم بن جاؤ، عزت و احترام کرو تا کہ محترم بن جاؤ۔

(غررالحکم جلد ٢ صفحه ١٢٦)

Hazrat Ali a.s,

Thursday, 26 January 2017

Hazrat Imam Jafer Sadiq a.s,

قَالَ الصَّادِقُ عَلَیْہِ السَّلامُ :

" مَنْ اَحَبَّ اَنْ یَّخِفِّفَ اللّٰہُ عَزَّ وَجَلَّ عَنْہُ سَکَرَاتِ الْمَوْتِ فَلْیَکُنْ لِقَرَابَتِہ وُصُوْلااًا وَ وَ بِوَلِدَیْہِ بَارًا فَاِذَا کَانَ کَذٰلِکَ ھَوَّنَ اللّٰہُ عَلَیْہِ سَکَرَاتِ الْمَوْتِ وَ لَمْ یَصِبْہُ فِیْ حَیَاتِہ فَقَرًا اَبَدًا"

امام جعفر صادق ؑنے فرمایا :

جو شخص چاہتا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس پر سکرات (موت) کو آسان کر دے۔

تو اسے چاہئے کہ رشتہ داروں کے سا تھ صلہ رحمی کرے اور اپنے والدین کے ساتھ نیکی اور بھلائی کرے جب وہ ایسا کرے گا تو خداوند عالم موت کی دشواریوں کو اس پر آسان کردے گا اور زندگی میں وہ کبھی غریب وتنگ دست نہ ہوگا۔
                                                                          (میزان الحکمت ۔ جلد ۹۔صفحہ ۲۶۰)

Hazrat Imam Jafer Sadiq a.s,

Hazrat Imam Ali Raza a.s,

قالَ الرّضا عليه السّلام:

اِنْ سَرَّكَ اَنْ تَكُونَ مَعَنا فىِ الدَّرَجاتِ الْعُلى مِنَ الجِنانِ فَاحْزَنْ لِحُزْنِنا وَ افْرَحْ لِفَرَحِنا.

حضرت امام رضا علیہ السلام فرماتے ہیں:

اگر آپ  بہشت  میں ہمارے ساتھ  اعلیٰ مقام پر رہنا چاہتےہیں تو پس ہمارے غم میں غمگین اور ہماری خوشیوں میں خوش رہا کرو۔

(جامع احاديث الشيعه ، ج 12، ص 549)

Hazrat Imam Ali Raza a.s,

Tuesday, 24 January 2017

Hazrat Imam Baqir a.s,

مولامحمدباقر ؑ روایت کرتےہیں.

تمہیں نماز میں سے وہی حصہ ملےگا جسے تم قلبی توجہ سے ادا کروگے پس اگر کوئی شخص تمام نماز وہم وگمان کی حالت میں پڑھےگا یا اسکی ادائیگی یا اسکے آداب میں غفلت برتےگا تو وہ نماز لپیٹ کر پڑھنےوالےکےمنہ پر ماردی جائےگی۔

(وسائل الشیعہ ج5ص93)

Hazrat Imam Baqir a.s,

Hazrat Muhammad savaw,

رسول اللہ (ص) نے فرمایا کہ اےاللہ ، جس نے میری تصدیق اور میرے اوپر ایمان لایا ،وہ علی ابن ابی طالب (ع) کی ولایت کو مانے
کیونکہ علی (ع) کی ولایت میری ولایت ہے اور
میری ولایت اللہ تعالی کی ولایت ہے
"
کنزالعمال ، ج 11،ص 611


Hazrat Ali a.s,

مولا‎ ‎علی‎ ؑ ‎نے‎ ‎فرمایا‎

دین کواپنی حکومت کا‎ ‎مضبوط قلعہ قرار‎ ‎دو‎ ‎اورشکرکو‎ ‎اپنی نعمت کی ڈهال بناؤ ‎کیونکہ جس حکومت کو‎ ‎دین بچائے ‎اس پر‎ ‎کوئی غالب نہیں آسکتا‎ ‎اورجس نعمت کی دین حفاظت کرے‎ ‎اُسے‎ ‎کوئی چهین نہیں سکتا۔

(غررالحکم)

Hazrat Ali a.s,

Hazrat Imam Jafer Sadiq a.s,

امام صادق علیہ السلام نے فرمایا:

ایک شخص رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی خدمت میں آیا اور عرض کیا: اے رسول خدا ! میں آپ کو دوست رکھتا ہوں۔ آنحضرت نے فرمایا: کیا تم مجھے دوست رکھتے ہو؟ عرض کیا: خدا کی قسم میں آپ کو دوست رکھتا ہوں یا رسول اللہ!

فرمایا: تم اس کے ساتھ رہو گے جس کو دوست رکھتے ہو۔

(عنہ البحار:۱۳۷/۲۷ ح۱۳۷ و العوالم:۱۲۰/۱۲ ح ۷۲، اعلام الدین: ۲۷۵)

Hazrat Imam Jafer Sadiq a.s,

Monday, 23 January 2017

Hazrat Imam Ali Raza a.s,

حضرت امام علی رضا علیہ السلام

وہ شخص ہم میں سے نہیں ہے جسے خداوند نعمتوں سے نوازے پھر بھی وہ اپنے اہل و عیال پر خرچ کرنے سے پرہیز کرے۔

نہ وہ عورت ہم میں سے ہے جو خود کو مردوں کی طرح بنائے اور نہ ہی وہ مرد جو خود کو عورتوں کی شکل دے۔

وہ شخص ہمارے شیعوں میں سے نہیں ہے جوزبانی (تشیّع) کا دَم بھرے لیکن عمل میں اسکے کردار و رفتا ہمارے کردار و رفتار سے الگ ہوں۔

(نہج الفصاحة (مجموعه کلمات قصار حضرت رسول صلى الله علیه و آله)، ص: 664)

Hazrat Imam Ali Raza a.s,


Sunday, 22 January 2017

Hazrat Muhammad savaw,

رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ و سلم نے فرمایا:

کیا میں تمہیں بتاوں کہ کیوں مومن کو مومن کہا جاتا ہے؟
اس لیے کہ لوگ مومن کو دل و جان پر امین سمجھتے ہیں۔

کیا میں تمہیں نہ بتاوں کہ مسلمان کون ہیں؟
مسلمان وہ ہے جس کی زبان اور ہاتھوں سے دوسرے مسلمان محفوظ رہیں۔

کیامیں تمہیں بتاوں کہ مہاجر کسے کہتے ہیں؟
مہاجر وہ شخص ہے جو برائیوں سے دوری اختیار کرے اور اس چیز سے پرہیز کرے جس کو اللہ نے حرام کیا ہے۔

(الکافی: ۲۳۵/۲،ح۱۹)

Hazrat Muhammad savaw,

Saturday, 21 January 2017

Hazrat Muhammad savaw,

Logo'n Ko Azeeyat Na Do Qyn Ke Ye Aik Aisa SadQa Hai jo Tum Apnay Liye Dey Rahay Ho.

HADEES_e_RASOOL_savaw

(Zaad-e Raah; 31)

Hazrat Muhammad savaw,

Friday, 20 January 2017

Hazrat Ali a.s,

اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ وعَجِّلْ فَرَجَهُمْ

توبہ کی شرائط
______________
امام علی علیہ السلام نے حقیقی توبہ و استغفار کی مندرجہ زیل چھ شرائط بیان فرمائی ہیں:

1_گزشتہ گناہوں پر نادم و شرمندہ ہونا.
2_دوبارہ گناہ نہ کرنے کا پختہ عزم کرنا.
3_ترک ہو جانے والے واجبات کی قضاء کرنا.
4_حقوق الناس کی پاسداری کرنا.
5_گناہوں کے دوران بننے والے گوشت کو توبہ و استغفار اور کثرت عبادت سے ختم کرنا.
6_زندگی کے باقی ایام میں اطاعت پروردگار میں مصروف رہنا.

(مستدرک الوسائل ج 12 ص130)

Hazrat Ali a.s,

Hazrat Imam Baqir a.s,

jo koi Shab-e juma ALLAH j.j Sey

✏  *Duniya-o Aakhrat Ki Kamiyabi Mangay*
✏  *Gunaho'n Ki Tauba Kary*
✏  *Rozi Mein izafa Chahay*
✏  *Beemari Sey Shifa Managay*
✏  *Qaid Sey Rihai Mangay*
✏  *Gham Sey Nijaat Mangay*
✏  *ZuLm Sey Nijaat Mangay*

👉🏽*To is Ki Hajaten Mustajab Hon Gi.

IMAM MUHAMMED BAQiR a.s

(Anwar us SadiQiya; 15)

Hazrat Imam Baqir a.s,

Thursday, 19 January 2017

Hazrat Imam Jafer Sadiq a.s,

Shab-e juma MachhLiya'n / Fish Paani Sey Sir NikaL Kar Aur Sehra Ke jaanwar Sir Utha Kar Maghfirat Ki Dua Mangtay Hain.

Aisa Bhi Hota Hai Ke Momin Dua Kary To ALLAH j.j is Shakhs Ki Dua Ki QubooLiyat Ko itni Dair TaaL Dey Ke Youm-e juma Aa jaey Aur Hajat Poori Ki jaey Aur juma Ki Barkat Sey is Mein izafa Ho jaey.

IMAM JAFER SADiQ-a.s

(Mafati; 52)

Hazrat Imam Jafer Sadiq a.s,

Wednesday, 18 January 2017

Hazrat Imam Hussain a.s,

امام حسين عليه السّلام فرماتے ہیں:

لاتَرفع حاجَتَك إلاّ إلى أحْدٍ ثَلاثة:
 إلى ذِى دینٍ، اَو مُرُوّة اَو حَسَب؛

⬅️تین لوگوں کے پاس اپنی حاجت بیان کریں.
1⃣دین دار.
2⃣صاحب مروت.
3⃣ حسب و نسب رکھنے والا۔

(تحف العقول ، ص 251)

Hazrat Imam Hussain a.s,

Hazrat Imam Baqir a.s,

امام محمد  باقر علیہ السلام

تین چیزیں کمر توڑ دیتی ہیں
١۔اپنے نیک کاموں کو زیادہ سمجھنا.
٢۔اپنے گناہوں کو کم سمجھ کر بھول جانا.
٣۔اپنی رائے کو پسند کرنا۔

(بحار  جلد ٧٣)

Hazrat Imam Baqir a.s,


Tuesday, 17 January 2017

Hazrat Imam Jafer Sadiq a.s, t

حضرت امام صادق علیہ السلام فرماتے ہیں:

لوگ اپنے زمانہ کے امام سے مستفید نہیں ہوتے اور ان کے امام لوگوں کے درمیان حاضر ہوتے ہیں اور لوگوں کو دیکھتے ہیں لیکن لوگ ان کو نہیں دیکھ پاتے۔

📚(الغیبه طوسی ص161)

Hazrat Imam Jafer Sadiq a.s,

Hazrat Imam Jafer Sadiq a.s,

امام جعفر صادق عليہ السلام صحيح السند روايت ميں ارشاد فرماتے ہيں:

فَقَالَ عَلَيْكَ بِالْأَحْدَاثِ فَإِنَّهُمْ أَسْرَعُ إِلَى كُلِّ خَيْر .

تم پر واجب ہے كہ جوانوں كے ساتھ ربط و تعلق ركھو كيونكہ وہ ہر خير كى طرف تيزى كے ساتھ بڑھتے ہيں ۔

(الكافى، ج ۸ ، ص ۹۳، حديث : ۶۶)

Hazrat Imam Jafer Sadiq a.s,

Monday, 16 January 2017

Hazrat Ali a.s,

امير المومنين علىؑ فرماتے ہيں:

وَ لَئِنْ أَمْهَلَ اللَّهُ الظَّالِمَ فَلَنْ‏ يَفُوتَ‏ أَخْذُهُ وَ هُوَ لَهُ بِالْمِرْصَادِ عَلَى مَجَازِ طَرِيقِهِ وَ بِمَوْضِعِ الشَّجَا مِنْ مَسَاغِ رِيقِه‏.

💐 اگر پروردگار نے ظالم كو مہلت دے ركھى ہے تو اس كا مطلب يہ نہيں ہے كہ وہ اس كى گرفت سے باہر نكل گيا ہے، يقيناً وہ اس كى گزرگاہ اوراسكے گلے ميں ہڈى پھنسنے كى جگہ پر موقع كا منتظر ہے۔�

(نہج البلاغہ ، خطبه:۹۵ ، ص:۲۵۳)

Hazrat Ali a.s,

Hazrat Muhammad savaw,

امام رضا علیہ السلام نے فرمایا:

اگر کوئی ان تین عادتوں کو نہ رکھتا ہو مومن نہیں ہے:
 ۱: اللہ کی سنت،
۲: پیغمبر اکرم کی سنت،
 ۳: ولی خدا کی سنت۔

🍃سنت خدا یہ ہے کہ اس کے اسرار کو چھپا کر رکھے۔ " اس لیے کہ اللہ نے کہا:
 " عالم الغیب فلا یظھر علی غیبہ احدا الا من ارتضی من رسول" [1]"
وہ عالم الغیب ہےاور وہ اپنے غیب پر کسی کو بھی مطلع نہیں کرتا۔مگر جس رسول کو پسند کرے"۔

🍃سنت رسول یہ ہے کہ لوگوں کے ساتھ نیک رفتار رکھے۔ اس لیے کہ خدا نے اپنے نبی کو حکم دیا کہ لوگوں کے ساتھ نیک رفتار رکھے۔
" خذ العفو و امر با لعرف و اعرض عن الجاہلین "[2]"
آپ عفو کا راستہ اختیار کریں نیکی کا حکم دیںاور جاہلوں سے کنارہ کشی کریں"۔

🍃ولی خدا کی سنت یہ ہے کہ مشکلات اور سختیوں میں صبر کرے ، خدا فرماتا ہے" و الصابرین فی الباساء و الضراء"[3]۔ "اور فقر و فاقہ اورپریشانیوں میں صبر کرنے والے"۔۔

[1] سورہ جن، ۲۶ و ۲۷
[2]  سورہ اعراف، ۱۹۹
[3] سورہ بقرہ، ۱۷۷
[۴] الخصال: ۸۲/۱،ح۷۔ عیون اخبار الرضا: ۲۵۶/۱،ح۹۔

Hazrat Muhammad savaw,

Hazrat Ali a.s,

Tum Apny "Eman" Ko "SHAK" Sey Mehfooz Rakho Qyn Ke Yehi Shak,, EMAN Ko is Tarah Sey Kharab Kar Daita Hai, jis Tarah Namak Shehed Ko Kharab Kar Daita Hai,,*

MOLA ALi a.s

(SHP-494)

Hazrat Ali a.s,

Sunday, 15 January 2017

Hazrat Imam Ali a.s

🕌🕋🌎🕋🕌

📝  *Ye Kiss Tarah Ki Qoum Hai ?? Ke jab Mein Khutba Daita Hon To Unhain Oongh Aa jati Hai,, Ya Sust Par jatay Hain Aur So jatay Hain., Khudaya Mujhy Un Sey Ley Ley Aur Un Per Aisay Hukmiran MusLLat Kar jo Un Per Rehm Na Karen,, Aey Perwerdigar Mujhay Aisay As'haab Atta Kar jo Mery Farma-Bardaar Hon, jo Meri Baat Ko Samjhtay Hon, Ya jab Mera Khutba Bayan Kiya jaey To Kam Az Kam Meri Baat Ko Apny DiL Laga Kar Sunnay Ke Liye Taiyyar Hon.*

💐  *MOLA ALi-asw,, 📚 NahjuL BaLagha Khutba; 25*

🔃🔚📮📬📮🔚🔃
Hazrat Imam Ali a.s

Saturday, 14 January 2017

Hazrat Ali a.s,

امام علي عليہ السلام فرماتے ہيں :

 مَنْ كَثُرَ فِكْرُهُ فِي الْمَعَاصِي دَعَتْهُ إِلَيْهَا.

جوشخص گناہوں كے بارے زيادہ سوچتا ہے وہ اس كو ان گناہوں كى طرف دعوت كا باعث بن جاتى ہے ۔

(تصنيف غرر الحكم و درر الكلم ، ص ۱۸۶، حديث : ۳۵۴۳)

Hazrat Ali a.s,

Hazrat Ali a.s,

علی بن ابی طالب علیھما السلام

جَلیسُ الخَیرِ نِعمَةٌ، جَلیسُ الشَّرِّ نِقمَةٌ

🌿اچھے کے ساتھ ہمنشینی نعمت اور برے کے ساتھ ہمنشینی مصیبت ہے۔

(غررالحکم  ح 4719 و 4720)

Hazrat Ali a.s,

Hazrat Imam Jafer Sadiq a.s,

امام جعفر صادق علیہ السلام
ہمارے شیعوں کو تین چیزوں میں آزماؤ:

1۔نماز کے وقت، کہ وہ نماز کی کس طرح رعایت کرتے ہیں؟

2۔ایک دوسرے کے رازوں کو کس طرح چهپاتے یا فاش کرتے ہیں؟

3۔اپنے اموال اور دولت سے کس طرح دوسروں کے مسائل حل کرتے ہیں اور دوسروں کے حقوق کو کس طرح ادا کرتے ہیں؟

(وسائل الشيعة : ج 15 ص 162 ح 8)

Hazrat Imam Jafer Sadiq a.s,

Friday, 13 January 2017

Hazrat Imam Jafer Sadiq a.s,

عَنِ الصَّادِقِ ع قَالَ: لَيْسَ مِنْ مُؤْمِنٍ يَمُرُّ عَلَيْهِ أَرْبَعُونَ صَبَاحاً إِلَّا حَدَّثَ نَفْسَهُ فَلْيُصَلِّ رَكْعَتَيْنِ وَ لْيَسْتَعِذْ بِاللَّهِ مِنْ ذَلِكَ.

امام جعفر صادق عليہ السلام سے منقول ہے.

🍃كوئى ايسا مومن نہيں ہے كہ اس پر چاليس دن گزر جائے اور وہ اپنے نفس سے مختلف باتيں نہ كرے ، پس ايسى صورت ميں اسے چاہيے وہ دو ركعت نماز ادا كرے ، اور نفس كى باتوں سے اللہ سے پناہ مانگے ۔

(مكارم الأخلاق للطبرسى، ص ۳۲۸ ، صلاة لحديث النفس)

Hazrat Imam Jafer Sadiq a.s,

Hazrat Muhammad savaw,

رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم
 
جو شخص چالیس دن تک اپنی نماز کو جماعت کے ساتھ پڑھے اس حال میں کہ جماعت کی پہلی تکبیر کر درک کرے خدا وند عالم اس کے لیے دو برائتیں لکھ دے گا۔
🗡 ایک عذاب جھنم سے برائت
🗡اور دوسری نفاق سے برائت.

(بحار الانوار، ج ,88 ج 4)

Hazrat Muhammad savaw,

Thursday, 12 January 2017

Hazrat Imam Jafer Sadiq a.s,

IMAM JAFER SADiQ a.s

Shab-e juma Ziyarat-e iMAM HUSSAiN-asw Ka Tark Karna NuQsan-e Deen-o Eman Aur NABi-savaw Ke HuQooQ Mein Sab Sey Bara HAQ Tark Karna Hai.

(Anwar us SadiQiya:146)
Hazrat Imam Jafer Sadiq a.s,

Hazrat Imam Jafer Sadiq a.s,

Shab-e juma MachhLiya'n / Fish Paani Sey Sir NikaL Kar Aur Sehra Ke jaanwar Sir Utha Kar Maghfirat Ki Dua Mangtay Hain.

Aisa Bhi Hota Hai Ke Momin Dua Kary To ALLAH j.j is Shakhs Ki Dua Ki QubooLiyat Ko itni Dair TaaL Dey Ke Youm-e juma Aa jaey Aur Hajat Poori Ki jaey Aur juma Ki Barkat Sey is Mein izafa Ho jaey.

IMAM JAFER SADiQ-a.s

📚 Mafati; 52

Hazrat Imam Jafer Sadiq a.s,

Wednesday, 11 January 2017

Hazrat Ali a.s,

وصیت حضرت علی علیہ السلام

خبردار! امیدوں کے سہارے پر نہ بیٹھنا ، کیونکہ امیدیں احمقوں کا سرمایا ہوتی ہیں ۔ تجربوں کو محفوظ رکھنا عقلمندی ہے ۔ بہترین تجربہ وہ ہے جو پند و نصیحت دے۔ اپنے دوست کے دشمن کو دوست نہ بنائو ورنہ اس دوست کے دشمن قرار پائو گے۔ دوست کو کھری کھری نصیحت کی باتیں سنائو خواہ اسے اچھی لگیں یا بُری ۔ غصہ کے کڑوے گھونٹ پی جائو ۔ کیونکہ میں نے نتیجہ کے لحاظ سے اس سے زیادہ خوش مزہ و شیریں گھونٹ نہیں پائے۔
*اے فرزند یاد رکھو رزق دو طرح کا ہوتا ہے ایک وہ جس کی تم جستجو کرتے ہو اور ایک وہ جو تمہاری جستجو میں لگا ہوا ہے ، اگر تم اس کی طرف نہ جائو گے تو بھی وہ تم تک آکر رہے گا۔

(نہج البلاغه)

Hazrat Ali a.s,

Tuesday, 10 January 2017

Hazrat Ali a.s,

حضرت علی ؑنےفرمایا‎.

تم اپنی امیدوں کےفریب سے‎ ‎ہوشیار رہوکہ بہت سےلوگوں نےاس دن کو دنیا میں پایا ہی نہیں ہےکہ جسکی وہ دنیا میں آرزو رکھتےتھے اور بہت سےمکان بنانے‎ ‎والوں کو اس میں رہنا ہی نصیب نہیں ہوا اور مال کےجمع کرنےوالےاسےنہیں کھاسکے شاید انہوں نےاسےباطل طریقہ سےحق دیئےبغیر جمع کیا ہے بلکہ حرام طریقہ سےاسےجمع کیا ہے اور اسکی وجہ سےگناہگار ہوگیا ہے۔

📚(غررالحکم ج 1 ص 93-94)

Hazrat Ali a.s,

Hazrat Ali a.s,

حضرت علی علیہ السلام سے سوال کیا گیا کہ کیا آپؑ نے اپنے رب کا دیدار کیا ہے ؟
تو جواب میں فرمایا.

میں ایسے رب کی بندگی کرنے کے لیے آمادہ نہیں جو نظر نہ آئے.

کہاآپ نے اللہ کو کیسے دیکھا؟

فرمایا:
بصر کے مشاہدے کے ذریعے آنکھیں اسے نہیں دیکھتیں بلکہ حقائقِ ایمان کی روشنی میں دل اسے دیکھتے ہیں۔

(اصول الکافی ۱ : ۹۷ باب فی ابطال الرؤیہ)

Hazrat Ali a.s,

Monday, 9 January 2017

Hazrat Ali a.s,

امیر المومنین علی ابن ابیطالب علیہ السلام فرماتے ہیں.

خوش بخت ترین انسان وہ ہے جس نے ہمارے فضل کو پہچان لیا اور ہمارے ذریعہ خدا کا قُرب اختیار کیا اور ہماری محبت میں اخلاص پیدا کیا اور ہماری دعوت پر عمل کیا اور ہمارے روکنے سے رُک گیا . یہی شخص ہم سے ہے اور جنت میں ہمارے ساتھ ہوگا۔

📚( غرر الحکم ص 3297)

Hazrat Ali a.s,

Hazrat Imam Mosa Kazim a.s,

🍃امام موسی کاظمؑ نے فرمایا:

🌿اگر میں اپنے شیعوں پر نظر دوڑاؤں تو مجھے صرف باتیں بنانے والے ہی ملیں گے
🌿اور اگر ان کو آزماؤں تو سب منہ پھیرنے والے ہوں گے،
🌿 اور اگر ان کو پرکھوں تو ہزاروں میں سے ایک آدمی بھی خالص ہاتھ نہ آے گا
🌿اور اگر چھانوں تو میرے متعلقین کے علاوہ کوئی نہیں بچے گا، مدتوں سے وہ تختوں پر تکیہ لگائے یہی کہے جا رہے ہیں کہ ہم علیؑ کے شیعہ ہیں ۔۔ ،!!!
🍁علی علیہ السلام کا شیعہ تو صرف وہ ہے جس کا کردار اس کی گفتار کی تصدیق کرے۔

📚( اصول کافی جلد ۸ )

Hazrat Imam Mosa Kazim a.s,

Sunday, 8 January 2017

Hazrat Ali a.s,

🍃آداب معاشرت
امیر المومنین ؑ نے اپنے اصحاب میں سے ایک سے فرمایا

🌿زن و فرزند کی زیادہ فکر میں نہ رہو، اس لیے کہ اگر وہ دوستان خدا ہیں تو خدا اپنے دوستوں کو برباد نہ ہونے دے گا اور اگر دشمنان خدا ہیں تو تمہیں دشمنان خدا کی فکروں اور دھندوں میں پڑنے سے مطلب ہی کیا۔


(نہج البلاغہ کلمات قصار ۳۵۲)

Hazrat Ali a.s,

Hazrat Ali a.s,

🍃مولائے کائنات حضرت علی ابنِ ابی طالبؑ کا فرمانِ مبارک ہے:

”علم کی دو قسمیں ہیں:

ایک وہ ہوتا ہے جو طبیعت میں ڈھل جاتاہے
اور ایک وہ ہوتا ہے جو صرف سن لیا جاتاہے اور سنا سنایا اس وقت تک کام نہیں آتا ہے جب تک مزاج کا جزء نہ بن جائے۔

(نہج البلاغہ، کلماتِ قصار، حکمت ۳۳۸)

Hazrat Ali a.s,

IMAM Hassan 'Askari a.s,

امام حسن عسكری ؑ

ہمارے ساتھ رہ کر تنگدستی دوسروں کےساتھ رہ کر دولتمندی سےزیادہ بہترہےاور ہمارے ساتھ رہ کر قتل ہو جانا ہمارے دشمنوں کےساتھ رہ کر زندہ رہنے سےکہیں بہتر ہے۔

 (بحار 9/311)

IMAM Hassan 'Askari a.s,

Saturday, 7 January 2017

IMAM Hassan 'Askari a.s,

امام حسن عسکری علیہ السلام :

لا تمار فیذهب بهاءک ولا تمازح فیجترء علیک

 لڑائی جھگڑا نہ کرو ورنہ تمہارا احترام ختم ہو جائے گا اور زیادہ مذاق کرنے سے گریز کرو ورنہ لوگ تمہارے خلاف جرأت کرنے لگیں گے۔

(بحارالانوار،ج۷۶،ص۵۹)

IMAM Hassan 'Askari a.s,

IMAM Hassan 'Askari a.s,

مولا امام حسن عسکری علیه السلام نے فرمایا.

جو شخص دنیا میں اپنے مومن بھائیوں کے ساتھ تواضع و انکساری کے ساتھ پیش آئے گا  الله کے نزدیک اسکا شمار صدیقین اور علی ابن ابی طالب علیه السلام کے شیعوں میں هو گا۔

(بحار ج/75.ص.117)

IMAM Hassan 'Askari a.s,

Friday, 6 January 2017

IMAM Hassan 'Askari a.s,

اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ وعَجِّلْ فَرَجَهُمْ

حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام:

کمر شکن بلاؤں میں سے ایک وہ ہمسایہ ہے جو جب کوئی اچھائی وخوبی دیکھتا ہے تو چھپاتا ہے اور جب برائی دیکھتا ہے تو اسے فاش کرتا ہے ۔

(تحف العقول ص ۸۹۰)

IMAM Hassan 'Askari a.s,

IMAM Hassan 'Askari a.s,

اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ وعَجِّلْ فَرَجَهُمْ

حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام :

ہمارے مذہب میں ان لوگوں کاشمارہوگا جواصول و فروع اور دیگر لوازم کے ساتھ ساتھ ان دس چیزوں کے قائل ہوں بلکہ ان پرعامل ہوں گے:.

۱ ۔ شب وروزمیں ۵۱ رکعت نمازپڑھنا۔
۲ ۔سجدگاہ کربلاپرسجدہ کرنا۔
۳ ۔ داہنے ہاتھ میں انگھوٹھی پہننا۔
۴ ۔اذان واقامت کے جملے دودومرتبہ کہنا۔
۵ ۔ اذان واقامت میں حی علی خیرالعمل کہنا۔
۶ ۔ نمازمیں بسم اللہ زورسے پڑھنا۔
۷ ۔ ہردوسری رکعت میں قنوت پڑھنا۔
۸ ۔ آفتاب کی زردی سے پہلے نماز عصر اور تاروں کے ڈوب جانے سے پہلے نماز صبح پڑھنا۔
۹ ۔سراورڈاڑھی میں وسمہ کاخضاب کرنا۔
۱۰ ۔ نمازمیت میں پانچ تکبیرکہنا۔

(الدمعۃ الساکبہ جلد ۳ ص ۱۷۲)

IMAM Hassan 'Askari a.s,

Thursday, 5 January 2017

Hazrat Ali a.s,

 ایک مرد امیر المؤمنین علی (ع) کی خدمت میں آیا اور عرض کی:
میں ستر(۷۰) میل دور سے آیا ہوں تاکہ آپ سے سات سوالات کے جوابات حاصل کروں۔

❓امیر المؤمنین علی (ع) نے فرمایا: پوچھیں.

➊ وہ کونسی چیز ہے جو آسمان سے بڑی ہے؟
➋ وہ کونسی چیز ہے جو زمین سے زیادہ وسیع ہے؟
➌ وہ کونسی چیز جو یتیم کے بچے سے بھی ناتواں ہے؟
➍ وہ کونسی چیز ہے جو آگ سے بھی زیادہ گرم ہے؟
➎ وہ کونسی چیز ہے جو زمھریر سے بھی زیادہ ٹھنڈی ہے؟
➏ وہ کونسی چیز ہے جو سمندر سے بھی بے نیاز ہے؟
➐  وہ کونسی چیز ہے جو پتھر سے بھی زیادہ سخت ہے؟

💠امام علی علیه السلام نے فرمایا:

➊ (تہمت) آسمان سے بڑی ہے۔
➋ (حق) زمین سے بھی زیادہ وسیع ہے۔
➌ (سخن چینی)کرنے والا شخص چھوٹے یتیم بچے سے بھی ضعیف ترہے۔
➍ (لالچ و طمع) آگ سے زیادہ گرم ہے۔
➎ (بخیل کے پاس حاجت لے جانا) زمهریر  سے زیادہ ٹھنڈی ہے۔
➏ (قناعت) کرنے والا شخص جو سمندر  سے بھی بے نیاز ہے۔
➐ (قلب ِکافر ) پتھر سے بھی زیادہ سخت ہے۔

📚جامع الاخبار، فصل ۵، فضائل امیرالمومنین (ع)

Hazrat Ali a.s,

Hazrat Imam Baqir a.s,

امام محمد باقر علیہ السلام فرماتے ہیں:

اگر کوئی کسی کو کافر کہے تو ان میں سے ایک نہ ایک کافر ضرور ہو جاتا ہے۔ اگر کہنے والا سچا ہو تو مخاطب (جس کو کہا جائے) کافر ہے اور اگر مخاطب مسلمان ہے تو اسے کافر کہنے والا خود کافر ہے۔
خبردار! اہل ایمان کو کافر مت کہو۔

(ثواب الاعمال ص ۲۴۲)

Hazrat Imam Baqir a.s,