Pages

Tuesday, 28 February 2017

Imam Jafer Sadiq a.s,

امام جعفر صادق عليه ‏السلام

اَلْبَکّاؤُونَ خَمْسَةٌ: آدَمُ وَیَعْقُوبُ وَیُوسُفُ وَفاطِمَةُ بِنْتُ مُحَّمَدٍ صلى‏الله‏علیه‏و‏آله وَعَلىُّ بْنُ الْحُسَیْنِ علیهماالسلام.

دنیا میں پانچ افراد نے سب سے ذیاده گریه كیا حضرت آدمؑ , حضرت یعقوبؑ, حضرت یوسفؑ, جناب فاطمهؑ بنت محمدؐ اور امام علی ابن الحسینؑ۔

(بحار الانوار82 : 86 ح 33)

Imam Jafer Sadiq a.s,

Hazrat Ali a.s,

امیر المومنین علیہ السلام نے فرمایا:

 کہاں بھٹک رہے ہو اور کدھر کا رخ کئے ہوئے ہو یا کن چیزوں کے فریب میں آ گئے ہو؟

یقین رکھو اس لمبی چوڑی زمین میں سے تم میں سے ہر ایک کا حصہ قد بھر کا زمین کا ٹکڑا ہی تو ہے جہاں یہ جسم رخسار کے بل مٹی پر پڑا ہو گا۔

(نہج البلاغہ:خطبہ 81)

Hazrat Ali a.s,

Monday, 27 February 2017

Hazrat Fatimah Zahra s.a,

🌼ـ﷽-🌼

میں سب سے پہلے اپنے والد سے ملحق ہونگی:

قالَتْ فاطمہ زھرا(سلام الله عليها):

اے ابا الحسن ! بے شک رسول اللہ(ص) نے میرے ساتھ عہد باندھا ہے اور مجھے خبر دی ہے کہ: میں آپ(ص) کے خاندان میں سب سے پہلے آپ سے جاملوں گی اور اس عہد سے کوئی گریز نہیں ہے، پس صبر کا دامن تھام کے رکھنا اور اللہ کی قضا و قدّر پر راضی ہونا۔

(بحارالأنوار: ج 43، ص 200، ح 30)

Hazrat Fatimah Zahra s.a,

Hazrat Muhammad savaw,

🔍🔍  ہر روز کی حدیث 🌹🌹

قَالَ رَسُوْلُ اللہِ (ص): و صِفَةُ العَاقِلِ ... اِذَا اَرَادَ اَنْ يَتَكَلَّمَ تَدَبَّرَ، فَاِنْ كَانَ خَيْرًا تَكَلَّمَ فَغَنِمَ وَ اِنْ كَانَ شَرًّا سَكَتَ فَسَلِمَ

پیغمبر اسلام (ص) نے فرمایا:

عقلمند انسان کی علامت یہ ھے کہ وہ بولنے سے پہلے غوروفکر کرتا ھے، اگر بات مفید ھو تو زبان پے لاتا اور فائدہ اٹھاتا ھے اور اگر مضر ھو تو سکوت اختیار کرتا اور امان میں رہتا ھے۔

📔 مفاتیح الحیاة (حضرت آیت اللہ جوادی آملی حفظہ اللہ)، ص 68 📔

Hazrat Muhammad savaw,

Hazrat Imam Ali Raza a.s,

سخی اوربخیل کون؟

حضرت امام رضا علیہ السلام

انسان سخی لوگوں کی غذائیں کھاتا ھے تاکہ وہ اسکی غذا کھائیں ،اور بخیل لوگوں کی غذائیں نھیں کھاتا اس ڈرسےکہ کھیں لوگ اسکی غذا نہ کھالیں۔

(تحف العقول ص ۸۰۸)

Hazrat Imam Ali Raza a.s,

Sunday, 26 February 2017

IMAM Muhammad Mehdi a.s,

‍ 💠کـــلام امــام زمــــانہ(عج)💠

🚫لاتعلقی کانتیجہ 🚫

🌼کُلُّ مَن نَبرَا ُمِنہُ فَاِنَّ اللَّہَ یَبرَا ُمِنہُ وَمَلٰائِکَتَہُ وَرُسُلَہُ وَاَو لِیَائَہُ

✖️”ہروہ شخص جس سے ہم برا ئت کردیں
❎ اوراس سے اپنی لاتعلقی کااظہارکردیں
تو بلاشک اللہ تعالیٰ فرشتے،
اللہ تعالیٰ کے تمام رسول اور اس کے سارے اولیاءبھی ایسے شخص سے بیزار ہوں گے
❌اور سب اس سے ایساتعلق وربط توڑدیں گے“۔

(احتجاج ،ج۲،ص۴۷۴)

IMAM Muhammad Mehdi a.s,

Saturday, 25 February 2017

Hazrat Ali a.s,

🌀علم اور تواضع🌀

قال على عليه ‏السلام :

إِذا تَفَقَّهَ الرَّفيعُ تَواضَعَ؛

حضرت علی علیہ السلام فرماتے ہیں :

انسان جب دانائی اور فھم کے مرتبہ پر فائز ہوتا ہے تو تواضع اختیار کرتا ہے۔

(غررالحكم، ص285)

Hazrat Ali a.s,

Hazrat Imam Ali Raza a.s,

امام رضا علیہ السلام نے فرمایا:

جو شخص اللہ کے دشمنوں کے ساتھ دوستی کرے بغیر شک کے اس نے اللہ کے دوستوں کے ساتھ دشمنی کی ہے اور جس نے خدا کے دوستوں کے ساتھ دشمنی کی ہے بغیر شک کے اس نے خدا کے ساتھ دشمنی کی ہے اور ایسی صورت میں خدا پر لازم ہے کہ وہ اسے جہنم میں ڈالے۔

(عنہ البحار المتقدم: ذح ۱۱؛ الوسائل المتقدم: ص۴۴۱،ح۱۱)



Hazrat Imam Ali Raza a.s,

Hazrat Muhammad savaw,

اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ وعَجِّلْ فَرَجَهُمْ

رسولِ خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

جو شخص مجھ پر صلوات پڑھنا بھول گیا وہ جنت کا راستہ بھول گیا۔

(امالی شیخ طوسی ص145)

Hazrat Muhammad savaw,

Friday, 24 February 2017

Hazrat Muhammad savaw,

رسول خدا (ص) نے فرمایا:

عورت کے لئے اپنے شوہر اور محرم کے علاوہ کسی سے پانچ الفاظ سے زیادہ بات کرنا ممنوع ہےکہ جس بات کا کرنا ضروری ہو۔

(بحارالانوار ج101ص32)

Hazrat Muhammad savaw,

Thursday, 23 February 2017

Hazrat Imam Jafer Sadiq a.s,

شیطان اورآنکھیں

امام جعفرصادقؑ فرماتے ہیں:

بغیر ارادہ کے پڑنے والی پہلی نظر تمہارے لئے جائز ہے دوسری نظر کاجرم تمہارے اوپر ہے اور تمہارے لئے جائز نہیں ہے اور تیسری نظر میں ہلاکت ہے۔

‏(وسائل الشیعہ،ج20،ص193)

Hazrat Imam Jafer Sadiq a.s,

Hazrat Ali a.s,

‍ 🎒درس نہـــــــــــج البـــــلاغـــــــــــہ 🎒
☑️فرمان امیر المومنین ع
🔹حکمت 53
سخاوت وہ ہے جو بن مانگے ہو ,
اور مانگے سے دینا یا شرم ہے
 یا بدگوئی سے بچنا .


#نہج_البلاغہ_حکمت_۵۳

Hazrat Ali a.s,

Wednesday, 22 February 2017

Hazrat Muhammad savaw,

پیغمبر اکرم(ص) فرماتے ہیں:

جو عورت بغیر کسی شرعی وجہ کے شوہر سے طلاق لے جنت کی خوشبو اس پر حرام ہو جاتی ہے۔

 (نہج الفصاحہ، ھ ۱۹۷۲)

Hazrat Muhammad savaw,

Hazrat Muhammad savaw,

پیغمبر اکرم(ص) فرماتے ہیں:

سب سے اچھی بیوی وہ ہے جو غیروں کے مقابلہ مین پاکدامن ہو اور خلوت میں شوہر کی مطیع اور فرمانبردار ہو۔

(بحار،ج۱۰۳،ص۲۳۷)

Hazrat Muhammad savaw,

Tuesday, 21 February 2017

Hazrat Muhammad savaw,

پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا:

عورت پر ضروری ہے کہ بہترین خوشبو استعمال کرے خوبصورت کپڑے پہنے اور اپنے شوہر کے لیے سب سے اچھی زینت اور آرایش کرے۔

(وسائل الشیعہ، ج۱۵،ص۱۱۲)

Hazrat Muhammad savaw,

Hazrat Imam Jafer Sadiq a.s,

🌷منتظرین کا مقام🌷

امام صادق ع نے فرمایا

✅جو شخص امام زمانہ (عج) کا انتظار کرتے ہوئے مر جائے اُسکا مقام ایسے ہی ہے
جیسےخدا کی راہ میں شمشیر سے جہاد کیا ہو۔

بحار الانوار، ج ۴۲، ص ۱۲۶

#حدیث_انتظار_۱۳
#چالیس_حدیث_انتظار

Hazrat Imam Jafer Sadiq a.s,

Monday, 20 February 2017

IMAM Muhammad Mehdi a.s,

‍ 💠کـــلام امــام زمــــانہ(عج)💠

حجت کاوجود

اِنَّا الاَرض َلاٰتَخلُومِن حُجَّةٍ اِمّٰاظٰاہِراًوَاِمَّامَغمُوراً۔

بتحقیق زمین حجت سے خالی نہیں ہوتی یاتووہ حجت ظاہراورموجودہوگی یاوہ غائب و پوشیدہ ہوگی

(کمال الدین، ص۱۱۵)

IMAM Muhammad Mehdi a.s,

Hazrat Imam Baqir a.s,

امام محمد باقر علیہ السلام فرماتے ہیں

جنت صبر اور ناگواریوں میں گھری ہوئی ہے جو شخص دنیا میں ناگوار چیزوں پر صبر کرےگا وہ جنت میں داخل ہوگا۔
اور
جہنم لذتوں اور شہوات سے گھری ہوئی ہے پس جو شخص اپنے نفس کو لذتوں اور شہوت کا عادی بنائے گا جہنم میں داخل ہوگا۔

(اصول کافی جلد دوم صفحہ 89)

Hazrat Imam Baqir a.s,

Sunday, 19 February 2017

Hazrat Imam Jafer Sadiq a.s,

✒📃
🌿 حدیــــــ📜ـــــث  مهـــــــدوے

┅═✼🔹💠🔹﷽🔹💠🔹✼═
❇حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا❇

✅ تم میں سے کوئی اگر امام زمانہ عج کی حکومت کا منتظر ہو اور اس دنیا سے چلا جائے
ایسے ہے جیسے امام عج  کے ساتھ ان کے خیمے میں ہو۔۔۔۔
آپ نے تھوڑا وقفہ کیا ۔۔۔۔۔❗
پھر فرمایا نہیں اُس کی طرح ہے جو حضرت کے ساتھ مل کر جنگ کرے ‼️
پھر فرمایا نہیں ‼️‼️
خدا کی قسم اُس کی مانند ہےجو رسول خدا ﷺکے ہمراہ شہادت کا رتبہ حاصل کرے.

بحار الانوار،ج۴۲ص۱۲۶

Hazrat Imam Jafer Sadiq a.s,

Saturday, 18 February 2017

Hazrat Ali a.s,

‍ 🎒درس نہـــــــــــج البـــــلاغـــــــــــہ 🎒
☑️فرمان امیر المومنین ع
🔹حکمت 51
جب تک تمہارے نصیب یاور ہیں

تمہارے عیب ڈھکے ہوئے ہیں.

#نہج_البلاغہ_حکمت_۵۱

Hazrat Ali a.s,

IMAM Muhammad Mehdi a.s,

‍ 💠کـــلام امــام زمــــانہ(عج)💠

🌼زمین والوں کے لئے امان 🌼

🌴اِنّیِ لَا َمٰان لِاَھ لِ الاَرضِ کَمٰااَنَّ النُّجُومَ اَمٰان لِاَھلِ السَّمٰائِ۔

🍀”بلاشک میں زمین والوں کے واسطے اس طرح امان ہوں جس طرح ستارے آسمان والوں
کے لئے امان ہیں )“۔

(کمال الدین ،ص۵۸۴)

IMAM Muhammad Mehdi a.s,

Friday, 17 February 2017

Hazrat Ali a.s,

Mardangi Ki jarr HAYA Hai Aur Shareef-Tareen Mardangi Ye Hai Ke Ghussay Ko Qabu Mein Rakho Aur Khwahishat Ko Maar Do.

MOLA ALi a.s

(SHP_206)

Hazrat Ali a.s,

Thursday, 16 February 2017

Hazrat Ali a.s,

امير المومنين علىؑ فرماتے ہيں:

فَاتَّقُوا اللَّهَ عِبَادَ اللَّهِ وَ فِرُّوا إِلَى اللَّهِ مِنَ اللَّهِ وَ امْضُوا فِي الَّذِي نَهَجَهُ لَكُمْ وَ قُومُوا بِمَا عَصَبَهُ بِكُمْ فَعَلِيٌّ ضَامِنٌ لِفَلْجِكُمْ آجِلًا إِنْ لَمْ تُمْنَحُوهُ عَاجِلا.

 اللہ كے بندو! اللہ سے ڈرو اور اس كے غضب سے بھاگ كر اس كے دامن رحمت ميں پناہ لو ، اللہ كى دكھائى ہوئى راہ پر چلو اور اس كے عائد كردہ احكام كو بجالاؤ( اگر ايسا ہو) تو على ؑ تمہارى نجات كا ضامن ہےاگرچہ دنىوى كامرانى تمہيں حاصل نہ ہو۔

 (نہج البلاغة ، خطبه ۲۴ ، ص:۱۳۶)

Hazrat Ali a.s,

Hazrat Ali a.s,

امام علی علیہ السلام نے فرمایا

جوکوئی ہمارےفرمان کی اطاعت کرےگاخطیرةالقدس میں ہمارےساتھ ہو گا۔
اور جوکوئی ہمارےامرکےلیےمنتظررہےگا
ایساہی ہےجیسےالله کی راہ میں خون میں غلطاں ہو۔

(بحار الانوار،ج۵۲،ص۱۲۳)

Hazrat Ali a.s,

Wednesday, 15 February 2017

IMAM Hassan 'Askari a.s,

امام حسن عسکری علیہ السلام

بے شک زمین و آسمان میں جتنے بھی اعمال کے مراتب ہیں ان میں سے سب سے افضل ترین عمل جو مومنین بجا لاتے ہیں وہ محمد (ص) اور انکی طیب و طاہر اولاد(علیھم السلام) پر صلوات کا پڑھنا۔

اور انکے کھلم کھلا دشمنوں منافقوں اور انکے پیروں کاروں پہ لعنت کرنا ہے۔

(بحار الأنوار ج 91 ص 62,مستدرك الوسائل ج 5 ص 340)

IMAM Hassan 'Askari a.s,

Hazrat Ali a.s,

‍ 🎒درس نہـــــــــــج البـــــلاغـــــــــــہ 🎒
☑️فرمان امیر المومنین ع
🔹حکمت ۴۸🔹
🔸کامیابی دور اندیشی سے وابستہ ہے
🔻اور دور اندیشی فکر و تدبر کو کام میں لانے سے
🔺اور تدبر بھیدوں کو چھپاکر رکھنے سے .

#نہج_البلاغہ_حکمت_۴۸

Hazrat Ali a.s,

Tuesday, 14 February 2017

امام باقر عليه السلام فرماتے ہیں:

حضرت رسول اکرم (ص) ، شھداء  اور  حضرت امام حسين بن على عليه السلام  کے روضہ مبارک کی زیارت مقبول حج کی طرح ہے جو حضرت رسول اکرم (ص) کی ہمراہی میں انجام پایا ہو۔

📚(مستدرك الوسائل، ج 1 ص، 266 و نيزكامل الزيارات، ص 156)


امام باقر عليه السلام فرماتے ہیں:

حضرت رسول اکرم (ص) ، شھداء  اور  حضرت امام حسين بن على عليه السلام  کے روضہ مبارک کی زیارت مقبول حج کی طرح ہے جو حضرت رسول اکرم (ص) کی ہمراہی میں انجام پایا ہو۔

📚(مستدرك الوسائل، ج 1 ص، 266 و نيزكامل الزيارات، ص 156)

Hazrat Imam Baqir a.s,

Monday, 13 February 2017

Hazrat Ali a.s,

حضرت امام علی علیہ السلام

عافیت وسلامتی کےدس اجزاءہیں جن میں سےنوکاتعلق خاموشی کےساتھ ہے. سواۓ ذکر خداکے اورایک کاتعلق بیوقوف لوگوں کےساتھ نشست وبرخاست ترک کرنےسے ہے

📚{ بحار الانوار، جلد_٧٧، صفحہ_٢٣٧ }

Hazrat Ali a.s,

IMAM Hassan a.s,

 امام حسن  علیہ السلام:

«لا غِنى أَكْبَرُ مِنَ الْعَقْلِ وَ لا فَقْرَ مِثْلُ الْجَهْلِ وَ لا وَحْشَةَ أَشَدُّ مِنَ الْعُجْبِ، وَ لا عَیشَ أَلَذُّ مِنْ حُسْنِ الْخُلْقِ.»

عقل سے بڑھ کر کوئی بے  نیازی نہیں ہے،اور کوئی فقر جہالت جیسا نہیں ہے. اور کوئی سخت وحشت خود پسندی سے زیادہ نہیں .خوش اخلاقی سے کوئی لذت بخش نہیں ہے۔

(بحار الانوار(طِبیروت) ج 75 ، ص 111 ، ح 6)


IMAM Hassan a.s,

Saturday, 11 February 2017

Hazrat Imam Jafer Sadiq a.s,

خاک شفا کی سجدہ گاہ

حضرت امام جعفر صادق ؑ سے روایت ہے:

اِنَّ السُّجُودَ عَلَی تُرْبَۃِ اَبِی عَبْدِ اللّٰہِ ع یَخْرِقُ الْحُجُبَ السَّبْعَ۔

حضرت امام حسین علیہ السلام کی تربت پر سجدہ کرنا (قبولیت میں مانع) سات پردوں کو ہٹا دیتا ہے۔

( الوسائل ۵: ۳۶۶ باب استجاب السجود )

Hazrat Imam Jafer Sadiq a.s,

Thursday, 9 February 2017

IMAM Hassan a.s,

💠 مشورہ کرنے کی اہمیت 💠

 قال الامامﺣﺴﻦ ﻋﻠﻴﻪ ﺍﻟﺴﻠﺎﻡ:

 ﻣﺎ ﺗَﺸﺎﻭَﺭَ ﻗَﻮﻡٌ ﺇﻟﺎّ ﻫُﺪُﻭﺍ ﺇﻟﻰ ﺭُﺷﺪِﻫِﻢ ؛

ہر وہ قوم ترقی کی راہ پر گامزن ہے جو آپس میں مشورہ کرتی ہے۔

📚(ﺗﺤﻒ ﺍﻟﻌﻘﻮﻝ، ﺹ 233)

IMAM Hassan a.s

Wednesday, 8 February 2017

Hazrat Ali a.s,

مولا‎ ‎علی‎ ؑ‎‎نے‎ ‎فرمایا‎;‎

جو‎ ‎شخص ہمیں دل سے‎ ‎دوست رکھتا‎ ‎ہے‎ ‎اور زبان سے‎ ‎ہمارے‎ ‎ساتھ ہے‎ ‎اور‎ ‎ہمارے‎ ‎دشمنوں سے‎ ‎تلوار‎ ‎سے‎ ‎جنگ کرتا‎ ‎ہے‎ ‎وہ ہمارے‎ ‎ساتھ جنت میں ہمارے‎ ‎درجہ میں ہوگا۔

(غررالحکم ج‎ ‎1‎ ‎ص227‎ ‎)

Hazrat Ali a.s,

Hazrat Ali a.s,

مولا‎ ‎علی‎ؑ ‎‎نےفرمایا‎.

۱۔قیامت کے‎ ‎روز جہنم کا ایندھن ہر وہ مالدار کہ
جس نے فقیروں پر خرچ کرنے‎ ‎میں بخل کیا
اور ہر وہ عالم ہوگا کہ‎ ‎جو اپنے دین کو دنیا کے عوض فروخت کرتا ہے

۲۔اُس آگ سے بچو کہ‎ ‎جسکی حرارت وحدت شدید‎ ‎اسکی گہرائی زیادہ‎ ‎اور اسکا زیور لوہا ہے۔

۱۔(غررالحکم ج‎ ‎1‎ ‎ص225‎ ‎)
۲۔(غررالحکم ج‎ ‎1‎ ‎ص226‎ ‎)

Hazrat Ali a.s,

Hazrat Ali a.s,

مولاعلی ؑنےفرمایا‎.

نفس کو حرص کی مانند‎ ‎کسی چیز نے ذلیل نہیں کیا ہے‎ ‎اور کنجوسی کی مانند‎ ‎کسی نے‎ ‎آبرو پر دھبہ نہیں لگایا ہے۔

(غررالحکم ج‎ ‎1‎ ‎ص246‎ ‎)

Hazrat Ali a.s,

Tuesday, 7 February 2017

Hazrat Muhammad savaw,

رسول خدا ؐ نےفرمایا:

حقیقی معنوں میں صاحبِ شرف وه ہوتاہے جسے علم شرف عطا کرے اور صحیح معنوں میں سردار وه ہوتاہے جو الله تعالى کا تقوا اختيار كرے۔

( کشف الغمہ ج 2 ص 250)

Hazrat Muhammad savaw,

Hazrat Imam Hussain a.s,

امام حسین علیہ السلام کا ارشاد گرامی ہیں

جس فعل پر عذر خواہی کرنا پڑے وہ کام ہی نہ کرو اس لئے کہ مومن نہ برا کام کرتا ہے نہ عذر خواہی کرتا ہے.
اور منافق روز برائی کرتا ہے اور روزعذر خواہی کرتا ہے۔

(تحف العقول صفحہ ٢٤٨)


Hazrat Fatimah Zahra s.a,

قالت السيدة الزهراء (ع): قال لي رسول الله (ص):

يا فاطمة من صلى عليك غفر الله له وألحقه بي حيث كنت من الجنة.

*جناب زہرا سلام اللہ علیھا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ ص  نے مجھ سے فرمایا کہ ''

اے فاطمہ(س) ! جو کوئی بھی آپ پر درود بھیجے گا اللہ اسکے سارے گناہ معاف فرما دے گا اور وہ جنت میں میرے ساتھ ہوگا۔

(كشف الغمة ج 2 ص 100، بحار الأنوار ج 43 ص 55,
 العوالم ج 11 ص 893, مستدرك الوسائل ج 10 ص 211 عن مصباح الأنوار)

Hazrat Fatimah Zahra s.a,

Hazrat Muhammad savaw,

رسول خدا ؐ نےفرمایا:

  سب سے بخیل وه انسان ہے جو سلام کے بارے میں بخل سے کام لے۔

(مستدرک الوسائل حدیث 9661-14)

Hazrat Muhammad savaw,

Hazrat Muhammad savaw,

رسول ِخدا ؐ نےفرمایا

جو شخص اس حالت میں صبح کرے‎ ‎کہ
مسلمانوں کے امور کا خیال نہ کرے
( یعنی مسلمانوں کے امور سے بے‎ ‎تعلق ہے‎ ‎)
وه ہم میں سے نہیں۔

(وسائل الشیعہ)

Hazrat Muhammad savaw,

Sunday, 5 February 2017

Hazrat Fatimah Zahra s.a,

🍃عبادت میں خلوص کے فوائد

☄قالت فاطمة الزهراء سلام الله عليها:

من أصعد إلی الله خالص عبادته، أهبط الله عزوجل إلیه أفضل مصلحته.

✍بی بی (س)نے فرمایا:

🍃🍃جو شخص اپنی خالص عبادت خداوند متعال کی بارگاہ میں پیش کرتا ہے (اور صرف اس کی رضا کے لئے عمل کرتا ہے) خدا بھی اپنی بہترین مصلحتیں اس پر نازل فرماکر اس کے حق میں قرار دیتا ہے۔

📚(تحف العقول ص۹۶۰)

Hazrat Fatimah Zahra s.a,

Hazrat Imam Hussain a.s,

امام حسین علیہ السلام کا ارشاد گرامی ہیں

جس فعل پر عذر خواہی کرنا پڑے وہ کام ہی نہ کرو اس لئے کہ مومن نہ برا کام کرتا ہے نہ عذر خواہی کرتا ہے.
اور منافق روز برائی کرتا ہے اور روزعذر خواہی کرتا ہے۔

(تحف العقول صفحہ ٢٤٨)

Hazrat Imam Hussain a.s,

Hazrat Ali a.s,

حضرت علی علیہ السلام فرماتے ہیں:

سب سے بُرا وہ شخص ہے جو امانت داری پر ایمان نہ رکھتا ہو اور خیانت سے پرہیز نہ کرتا ہو۔

(غررالحکم،ص:446)

Hazrat Ali a.s,

Saturday, 4 February 2017

Hazrat Ali a.s,

حضرت علی علیہ السلام فرماتے ہیں:

سب سے بڑی خیانت مہربان دوست سے خیانت کرنا اور عہد و پیمان کو توڑنا ہے۔

(غررالحکم،ص:505)

Hazrat Ali a.s,

Hazrat Ali a.s,

مزدوروں کي اجرت

امام علي عليه السلام فرماتے ہيں:

نَهي [رَسوُلُ الله ِؐ] أن يستَعمَلَ أجيرٌ حَتّي يعلَمَ ما أُجرَتُهُ.

رسول الله صلي الله عليہ و آلہ و سلم نے اجرت معين کرنے سے قبل مزدور کو کام پر لگانے سے منع فرمايا ہے۔

(من لايحضره الفقيه، ج4، ص10)

Hazrat Ali a.s,

Hazrat Imam Sajjad a.s,

اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ وعَجِّلْ فَرَجَهُمْ

امام زین العابدین علیہ السلام

آگاہ ہو جاؤ کہ خدا کے نزدیک ناپسندیدہ ترین شخص وہ ہے جو شیوہٴ امام (ع) کامعتقد تو ہو لیکن عملی سیرت کی پیروی نہ کرے ۔

(الکافی ج۸ ص ۲۳۶،ح۳۱۲)


Friday, 3 February 2017

Hazrat Fatimah Zahra s.a,

❤بسمہ اللہ الرحمٰن الرحیم❤

ایمان اور نماز کے فوائد:

حضرت فاطمہ زہرا (سلام اللہ علیہا) نے فرمایا:

خدائے تعالٰی نے ایمان کو تمہارے لئے شرک سے پاکیزگی کا سبب قرار دیا اور نماز کو تکبر اور خودخواہی اور خودپرستی سے دوری کا عامل۔

📚{احتجاج طبرسی،ج1،ص258}

Hazrat Fatimah Zahra s.a,

Hazrat Imam Jafer Sadiq a.s,

💠 ::: علم کی فضیلت ::: 💠

قال امام الصادق عليه ‏السلام :

مَن تَعَلَّمَ العِلمَ و َعَمِلَ بِهِ و َعَلَّمَ لِلّهِ دُعِىَ فى مَلَكُوتِ السَّماواتِ عَظيما فَقيلَ: تَعَلَّمَ لِلّهِ و َعَمِلَ لِلّهِ و َعَلَّمَ لِلّهِ؛

حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام فرماتے ہیں:

جس نے بھی اللہ تعالی کے لئے علم  حاصل کیا اور اس پر عمل کیا اور دوسروں کو سیکھایا. آسمانوں میں اس کو بزرگی کے ساتھ یاد کیا جائے گا. اور فرشتے کہتے ہیں: اس نے اللہ تعالی کے لئے علم حاصل کیا. اور اللہ تعالی کے لئے عمل کیا. اور اللہ تعالی ہی کے لئے دوسروں کو علم سیکھایا۔

(الذریعه الی حافظ الشریعه(شرح اصول کافی) ج1،ص56)

Hazrat Imam Jafer Sadiq a.s,

Hazrat Imam Baqir a.s,

💠 ::: علم کی فضیلت ::: 💠

قال امام حسن مجتبیٰ علیہ ‏السلام

 عَلِّمِ النّاسَ عِلْمَكَ وَ تَعَلَّمْ عِلْمَ غَیرِكَ.

اپنے علم کو دوسروں تک پہنچاؤ اور دوسروں سے علم حاصل کرو۔

(بحار الانوار، ج 75، ص 111)

Hazrat Imam Baqir a.s,

Thursday, 2 February 2017

Hazrat Imam Jafer Sadiq a.s,

قَالَ الصَّادِقُ عَلَیْہِ السَّلامُ :

" مَنْ اَحَبَّ اَنْ یَّخِفِّفَ اللّٰہُ عَزَّ وَجَلَّ عَنْہُ سَکَرَاتِ الْمَوْتِ فَلْیَکُنْ لِقَرَابَتِہ وُصُوْلااًا وَ وَ بِوَلِدَیْہِ بَارًا فَاِذَا کَانَ کَذٰلِکَ ھَوَّنَ اللّٰہُ عَلَیْہِ سَکَرَاتِ الْمَوْتِ وَ لَمْ یَصِبْہُ فِیْ حَیَاتِہ فَقَرًا اَبَدًا"

امام جعفر صادق ؑنے فرمایا :

" جو شخص چاہتا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس پر سکرات موت کو آسان کر دے.

تو اسے چاہئے کہ رشتہ داروں کے سا تھ صلہ رحمی کرے اور اپنے والدین کے ساتھ نیکی اور بھلائی کرے جب وہ ایسا کرے گا تو خداوند عالم موت کی دشواریوں کو اس پر آسان کردے گا اور زندگی میں وہ کبھی غریب وتنگ دست نہ ہوگا "

                                                                          (میزان الحکمت ۔ جلد ۹۔صفحہ ۲۶۰)


Hazrat Imam Jafer Sadiq a.s,