Pages

Friday 31 March 2017

Hazrat Imam Baqir a.s,

بغیر عذر کے ترک جماعت سے نماز باطل

امام محمد باقر علیہ السلام نے فرمایا:

قال امام (ع): من ترك الجماعة رغبة عنها و عن جماعة المسلمين من غير علة فلا صلاة له.

 اگر کوئی شخص نماز جماعت کو نماز جماعت اور جماعت مسلمین سے عدم اشتیاق کی بنا پر بلاوجہ ترک کردے اس کے لئے کوئی نماز نہیں ہے(یعنی اس کی نماز باطل ہے)

(امالی شیخ صدوق،ص290)

جوائن کیجیے۔

https://t.me/hubealia_s110

Hazrat Imam Baqir a.s,

Hazrat Imam Jafer Sadiq a.s,

دو حالتوں میں سے ایک میں رہو

امام جعفر صادق علیہ السلام

میں پسند نہیں کرتا کہ تمہارے  جوانوں کو دو حالتوں سے خالی دیکھوں.
یا وہ عالم ہوں
یا طالب علم
اگر جوان یہ  کام نہ کرے تو اس نے کوتاہی کی اور اپنے آپ کو برباد کیا
اور اگر اس نے اپنے آپ کو برباد کیا تو اس نے گناہ کیا اور اگر گناہ کیا تو اسکا ٹھکانہ جہنم ہے
اُس خدا کی قسم جس نے محمد(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) کو حق کے ساتھ مبعوث کیا۔
 
�((بحارالانوار ج 1 ص 170)

جوائن کیجیے

Aqwal_e_Masomeen a.s

https://t.me/hubealia_s110

Hazrat Imam Jafer Sadiq a.s,

Thursday 30 March 2017

Hazrat Muhammad savaw,

🌺جمعہ کے دن صلوات کی فضیلت 🌺

فرمانِ حبیبِ خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم :

جو شخص جمعہ کے دن مجھ(محمدؐ) پر سو مرتبہ صلوات پڑھے گا خدا اس کی 60 حاجات پوری فرمائے گا
جن میں 30 حاجات دنیا کی اور 30 حاجات آخرت کی ہوں گی۔

(ثواب الاعمال ص_169_170)

جوائن کیجیے

Aqwal_e_Masomeen a.s
https://t.me/hubealia_s110

Hazrat Muhammad savaw,

Hazrat Muhammad savaw,

میاں پر بیوی کےحقوق

رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اپنے نورانی بیان میں فرماتے ہیں

جو شخص بھی اپنے بیوی بچوں پر اپنی حلال کمائی سے کچھ خرچ کرتاہے
تو خداوند متعال اس کے ہر درھم کے بدلے سات سو برابر زیادہ اسے عطا فرما دیتا ہے۔

(مکارم الاخلاق.ص- 409)

Hazrat Muhammad savaw,

Hazrat Imam Ali Naqqi a.s,

امام علی النقی (علیہ السلام)

قَالَ الاِمَامُ عَلِّیِ النَقِیّ (عَلیَہِ السَّلَامُ): اَلْحِكْمَةُ لا تَنْجَعُ فِى الطِّباعِ الْفاسِدَةِ.

حكمت فاسد مزاج لوگوں كے اندر میں اثر انداز نہیں ہوتی۔

(نزهۃالناظر و تنبیہ الخاطر؛ ص۱۴۱، ح۲۳۔ اعلام الدین؛ ابو الحسن دیلمی، ص۳۱۱، س۲۰)

Hazrat Imam Ali Naqqi a.s,

Wednesday 29 March 2017

Hazrat Ali a.s,

حضرت امیرالمؤمنین علی علیہ السلام:

وہ شخص جوخداکی راہ میں شہید ہو. اس شخص سے زیادہ اجر کامستحق نہیں ہے جوقدرت واختیارکے باوجود پاک دامن رہے۔
کیابعید ہے کہ پاکدامن فرشتوں میں سے ایک فرشتہ ہو۔

(نہج البلاغہ حکمت٤٧٤)

Hazrat Ali a.s,

Hazrat Muhammad savaw,

حضرت رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں:

ایمان کے اعتبار سے کامل ترین انسان وہ لوگ ہیں جو بے حد خوش اخلاق ہوں. تم میں سے بہترین انسان وہ ہے جو اپنے خاندان کی نسبت نیکی کرے۔

(بحارالانوار ج/103 ص/226)

Hazrat Muhammad savaw,

Tuesday 28 March 2017

Hazrat Muhammad savaw,

اَللَّهُمَّ صَلِّ عَلى مُحَمَّدٍ وَّآلِ مُحَمَّدٍ وَّعَجِّلْ فَرَجَهُمْ وَالْعَنْ أَعْدَائَهُمْ اَجْمَعِيْن

 عشقِ حسینی کی چاہت

قالَ رَسُولُ اللّهِ صلّی اللّه علیه و آلهٖ وسلم :

اِنَّ لِقَتْلِ الْحُسَیْنِ علیه السّلام حَرارَهً فی قُلُوبِ الْمُؤ منینَ لا تَبْرَدُ اَبَداً .

پیامبر اکرم صلّی اللّه علیه و آله وسلم فرماتے ہیں:

 امام حسین علیہ السلام کی شھادت کے لئے مؤمنین کے دلوں   میں حرارت اور گرمی کبھی بھی سرد نہیں ہوگی۔

📚(جامع احادیث الشیعه ، ج 12 ، ص 556)

Hazrat Muhammad savaw,

Imam Muhammad Baqir a.s

مباحثہ کی فضیلت

ابی جعفر محمد بن علی علیہما السلام فرماتے ہیں :

عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ ع قَالَ: اجْتَمِعُوا وَ تَذَاكَرُوا تَحُفَّ بِكُمُ الْمَلَائِكَةُ رَحِمَ اللَّهُ مَنْ أَحْيَا أَمْرَنَا.

آپس میں مل بیٹھیں اور بحث و مباحثہ کریں کہ فرشتے تمہارے گرد جمع ہوں گے۔ خدا ان پر رحمت نازل کرے جو ہمارے امر کو زندہ رکھتا ہے۔

(ابن بابويه، محمد بن على، مصادقة الإخوان)


Saturday 25 March 2017

Hazrat Muhammad savaw,

حکومت حضرت امام مہدی( عج)

✍ابن عباس سے روایت ہے کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :

علی بن ابی طالب امام امتی وخلیفتی علیھم بعدی ومن ولدہ القائم المنتظر الذی یملاء اللہ عزوجل بہ الارض  عدلا وقسطا کما ملئت جوارا وظلما والذی بعثنی بالحق بشیرا ان الثابتین علی القول بہ فی زمان غیبتہ لاعز من الکبریت الاحمر

🍃🍃میرے بعد میری امت کے امام اور میرے خلیفہ علی بن ابی طالبؑ ہیں اور ان ہی کی اولاد میں سے قائم (آل محمؑد)ہوں گے جن کا لوگ انتظارکریں گے جو زمین کو عدل وعدالت سے اس طرح بھردیں گے جس طرح کہ وہ ظلم وجور سے بھر چکی ہوگی

🍃🍃مجھے اس ذات کی قسم جس نے مجھے حق کے ساتھ مبعوث فرمایا ہے کہ ان کی غیبت کے زمانے میں ان کے قائل ہونے والے اوراس پر ثابت قدم رہنے والے کبریت احمر سے بھی زیادہ عزیز ہیں

📚(بحارالانوار ،ج۱۱،ص۱۴۲؛کمال الدین، چاپ جمکران)

Hazrat Muhammad savaw,

IMAM Muhammad Mehdi a.s,

امام زمانہ( عج) نے اپنی توقیع شریف میں شیخ مفید سے فرمایا

❤️کوشش کرو کہ تمہارے (شیعوں) کے اعمال اس طرح ہوں کہ ہمارے نزدیک ہونے کا باعث بنیں
اور ایسے گناہوں  سے ڈرو اوردوری اختیار کرو جو ہماری ناراضگی کا سبب بنیں۔

(احتجاج ،جلد ۲،ص ۵۷۹)

IMAM Muhammad Mehdi a.s,

Friday 24 March 2017

Hazrat Muhammad savaw,


حضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم :

اگرفرزندآدم کیلئے تین چیزیں نہ ہوتیں اس کاسرکوئی بھی چیزنہ جھکاسکتی ١۔بیماری۔٢۔موت اور ٣۔ناداری۔یہ سب چیزیں اس میں موجودہیں اور انہی کے ذریعے اسے اجروثواب بھی ملتاہے۔

(بحارالانوارجلد٧٢ص٥٣)Hazrat Muhammad savaw,

Thursday 23 March 2017

Hazrat Imam Jafer Sadiq a.s,

امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا:

أَوحَی اللہُ عَزَّوجلَّ اِلی مُوسَی لا تَفرَح بِکَثرَتِ المَالِ ولا تَدَع ذِکرِی علی کُلِّ حالٍ فَاِنّ کَثرَتَ المالِ تُنسِی الذُّنُوبَ و اِنّ تَرکَ ذکرِی یُقسِی القُلُوبَ.

خدا وند عالم  نےموسیٰؑ نبی کو وحی کی اے موسیٰؑ مال کی زیادتی کی وجہ سے خوشحال نہ ہو اور میرے ذکر کو کسی بھی صورت میں ترک نہ کرو کیوں کہ کثرت مال کی وجہ سے گناہوں میں مبتلا ہو جاؤ گے اور میرے ذکر سے غافل رہنے سے آپ کا دل سخت ہو جائے گا۔

📚الاثنا عشریه ۴۴ ۔
📚الخصال ۱/۳۹ ۔
📚بحارالانوار ۷۰/۵۵۔
📚 کافی ۲/۴۹۷۔

Hazrat Imam Jafer Sadiq a.s,

Hazrat Imam Mosa Kazim a.s,

✍ بحار الانوار میں کتاب ” کامل الزیارات “کے حوالے سے نقل ہے کہ امام موسیٰ کاظم علیہ السلام نے فرمایا :

 جوشخص ہماری زیارت پہ قدرت نہیں رکھتا اسے چاہئے کہ ہمارے نیک دوستداروں کی زیارت کرے تو اس کے لئے ہماری زیارت کا ثواب لکھاجائے گااور جو شخص ہمارے ساتھ صلہ وسلوک کرنے پر قادر نہ ہو وہ ہمارے صالح دوستداروں کے ساتھ صلہ وسلوک کرے تو اس کے لئے ہمارے ساتھ صلہ وسلوک کرنے کا ثواب لکھا جائے گا۔  

 (بحار: ج/۱۰۲، ص/۲۹۵۔کامل الزیاراة : ص/۳۱۹)

Hazrat Imam Mosa Kazim a.s,

Tuesday 21 March 2017

Hazrat Muhammad savaw,

(رحمت خداوندی)

حضرت رسول خداصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم:

کوئی بھی شخص خداکی رحمت کے بغیربہشت میں نہیں جا سکے گا. لوگوں نے عرض کیا اور کیاآپؐ بھی؟ فرمایا:حتیٰ کہ میںؐ بھی نہیں جاسکوں گا جب تک خداوندکریم کی رحمت میرے شامل حال نہ ہو۔

(کنزالعمال حدیث١٠٤٠٧)

Hazrat Muhammad savaw,

Monday 20 March 2017

Hazrat Muhammad savaw,

ایک دن پیامبرؐ نے فاطمہؑ کا ہاتھ پکڑا ہوا تھا اور یوں فرمایا:

جس نے اسے پہچان لیا تو حق ادا کردیا اور جو اسے نہیں جانتا  وہ سن لے، یہ فاطمہؑ مجھ محمدؐ کی بیٹی ہے، یہ میرا ٹکڑا ہے، یہ میرا دل ہے، جس نے بھی اسے اذیت دی اس نے مجھے اذیت دی۔

(بحارالأنوار، ج43، ص:80)

Hazrat Muhammad savaw

Friday 17 March 2017

Hazrat Muhammad savaw,

🌹حضرت آدمؑ کی دعا کا وسیلہ🌹

"وَأخرج ابْن النجار عَن ابْن عَبَّاس قَالَ سَأَلت رَسُول الله صلى الله عَلَيْهِ وَسلم عَن الْكَلِمَات الَّتِي تلقاها آدم من ربه فَتَابَ عَلَيْهِ قَالَ: سَأَلَ بِحَق مُحَمَّد وَعلي وَفَاطِمَة وَالْحسن وَالْحُسَيْن إِلَّا تبت عَليّ فَتَابَ عَلَيْهِ."

ترجمہ:
ابن عباسؓ  سے روایت ہے کہ..
جب حضور پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے حضرت آدم علیہ السلام  کی توبہ کے متعلق سوال کیا گیا تو حضور پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
حضرت آدم علیہ السلام نے کہا؛ خداوندا تجھے واسطہ محمدؐ، علیؑ، فاطمہؑ، حسنؑ اور حسینؑ کا کہ تو میری لغزش کو درگزر فرما۔ تب توبہ قبول ہوئی۔
سبحان اللہ کیا شان ہے پنجتن پاکؑ کی۔

حوالہ جات:
الدرالمنثور، ج1، ص127.
المؤلف: عبد الرحمٰن بن أبي بكر، جلال الدين السيوطي (المتوفى: 911هـ)، الناشر: دار الفكر بيروت، عدد الأجزاء:8.

تذكرةالموضوعات، ج1، ص98.
المؤلف: محمد طاهر بن علي الصديقي الهندي الفَتَّنِي (المتوفى: 986هـ)، الناشر: إدارة الطباعة المنيرية، الطبعة: الأولى، 1343 هـ، عدد الأجزاء:1.

تنزيه الشريعة، ج1، ص195.
المؤلف: نور الدين، علي بن محمد بن علي بن عبد الرحمن ابن عراق الكناني (المتوفى: 963هـ)، المحقق: عبدالوهاب عبداللطيف، عبدالله محمد الصديق الغماري، الناشر: دارالكتب العلمية بيروت، الطبعة: الأولى، 1399 هـ، عددالأجزاء: 2.

اللآلىء المصنوعة، ج1، ص369.
المؤلف: عبدالرحمٰن بن أبي بكر، جلال الدين السيوطي (المتوفى: 911هـ)، المحقق: أبوعبدالرحمان صلاح بن محمد بن عويضة، الناشر: دارالكتب العلمية بيروت، الطبعة: الأولى، 1417 هـ - 1996م، عددالأجزاء: 2.

الموضوعات، ج2، ص3.
المؤلف: جمال الدين عبدالرحمٰن بن علي بن محمد الجوزي (المتوفى: 597هـ)، ضبط وتقديم وتحقيق: عبدالرحمٰن محمد عثمان، الناشر: محمد عبدالمحسن صاحب المكتبة السلفية بالمدينة المنورة، الطبعة: الأولى، جـ 1، 2: 1386 هـ - 1966 م، جـ 3: 1388 هـ - 1968 م.

الفوائدالمجموعة، ج1، ص394.
المؤلف: محمد بن علي بن محمد الشوكاني (المتوفى: 1250هـ)، المحقق: عبدالرحمٰن بن يحي المعلمي اليماني، الناشر: دار الكتب العلمية، بيروت، لبنان.

الفتح الرباني من فتاوى الإمام الشوكاني، ج1، ص288.
المؤلف: محمد بن علي بن محمد بن عبدالله الشوكاني اليمني (المتوفى: 1250هـ)، حققه ورتبه: أبو مصعب «محمد صبحي» بن حسن حلاق، الناشر: مكتبة الجيل الجديد، صنعاء- اليمن، عددالأجزاء: 12.

اتحاف السائل بما لفاطمة من المناقب والفضائل، ج1، ص76.
المؤلف: زين الدين محمد المدعو بعبد الرؤوف بن تاج العارفين بن علي بن زين العابدين الحدادي ثم المناوي القاهري (المتوفى: 1031هـ)، دراسة وتحقيق وتعليق: عبداللطيف عاشور، الناشر: مكتبة القرآن للطبع والنشر والتوزيع، القاهرة، عدد الأجزاء:

Hazrat Muhammad savaw,

Hazrat Muhammad savaw

🌹رسول اكرمؐ نے فرمایا:

جو ہم اہلبيت  سے نفرت كرے گا وہ منافق ہوگا۔(1)

 ہم اہلبيت  كا دوست مؤمن متقى ہوگا اور ہمارا دشمن منافق شقى ہوگا۔(2)

حوالہ جات:
(1)فضائل الصحابہ ابن حنبل 2 ص661، 1166، درمنثور7، ص349. نقل از ابن عدى، مناقب ابن شہرآشوب3، ص205، كشف الغمہ1، ص47. روايت ابوسعيد.
(2)ذخائرالعقب، ص18، روايت جابر بن عبداللہ. كفايةالاثر، ص110. واثلہ بن الاسقع)


Wednesday 15 March 2017

Hazrat Muhammad savaw,


صلہ رحمی اور قطع رحمی

قولِ رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم:

ایک شخص صلہ رحمی کرتا ہے جبکہ اس کی زندگی کے صرف تین سال باقی ہوتے ہیں
تو
اللہ تعالیٰ وہی تین سال تیس سالوں میں بدل دیتا ہے۔
اور
ایک شخص قطع رحمی کرتا ہے جب کہ اس کی عمر میں ابھی تیس سال ہوتے ہیں تو اللہ تعالیٰ تین سال کر دیتا ہے۔

پھرآپؐ نے یہ آیت تلاوت فرمائی.
 
''یَمحُو اﷲ ُمَایَشَاءُ وَ یُثبِتُ وَ عِندَہ وام الکتاب''

یعنی خدا جس کو چاہتا ہے مٹا دیتا ہے اور جس کو چاہتا ہے باقی رکھتا ہے اوراس کے پاس اصل کتاب (لوح محفوظ) موجود ہے۔

(رعد/٣٩)
(بحارالانوار جلد٧٤ ص٩۳)  

Hazrat Muhammad savaw,

Tuesday 14 March 2017

Hazrat Muhammad savaw,

حضرت رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نورانی اقوال

1- دینےوالا ہاتھ لینے والے سے بلند  ہے۔

2- خوف خدا تمام حکمتوں کا سردار ہے۔

3- سب سے بُری تجارت سود کی تجارت ہے۔

4- مومن ایک سوراخ سے دو مرتبہ ڈسا نہیں جاتا۔

5- بہادر حقیقی وہ ہے جو اپنے غصے اور خواہشات پر کنٹرول کرلے۔

6- یہ بات درست نہیں ہے کہ ایک برادر مومن اپنے دوسرے برادر مومن سے تین دن سے زیادہ ناراض رہے اور گفتگو نہ کرے۔

7- نیکیوں کی طرف رہنمائی کرنے والا گویا نیکی انجام دینے والا ہے۔

8- صدقہ کے ذریعہ رزق حاصل کرو۔

9- وہ شخص جس کے دو دن آج اور کل ایک جیسے ہوں وہ نقصان میں ہے ( یعنی جو ہر روز اپنے علم وعمل میں اضافہ نہ کرے وہ نقصان میں ھے۔)

10- نیکو کاروں کے ساتھ رہو ان جیسے ہو جاؤ گے۔

( روضة المتقین.ج - 13-ص ا-50.
رھبران معصوم.ص-128-129)


Hazrat Muhammad savaw,


Hazrat Imam Jafer Sadiq a.s,

🎆ماں باپ کی عظمت🎆

💠 امام صادق عليه السلام:

 مَنْ نَظَرَ إِلَى أَبَوَيْهِ نَظَرَ مَاقِتٍ وَ هُمَا ظَالِمَانِ لَهُ لَمْ يَقْبَلِ اللَّهُ لَهُ صَلَاةً.

جو شخص اپنے ماں باپ کی طرف غصہ سے دیکهے تو اس کی نماز قبول نہیں ہوتی۔

📚 (اصول کافی ج2، ص349)

Hazrat Imam Jafer Sadiq a.s,

Monday 13 March 2017

Hazrat Imam Muhammad Taqqi a.s,



 📢امام جواد علیہ السلام نے فرمایا:

🌀 "حضرت عجؑ  کی غیبت ایسی ہے کہ جس کے دن بہت زیادہ اور مدت بہت طولانی ہے۔
❇️بس اسی لئے مخلص افراد ان کے ظہور کے منتظر ہیں۔
🚫اور شکاک افراد اس کے منکر ہیں۔"

🔆(منتخب الاثر، ص 224 )🔆

Hazrat Imam Muhammad Taqqi a.s,

Sunday 12 March 2017

Hazrat Imam Ali Naqqi a.s,

️قالَ الاِمَامُ عَلِّیِ النَقِیّ (عَلیَہِ السَّلَامُ):

 مَنِ اتَّقىَ اللهَ يُتَّقى، وَمَنْ أطاعَ اللّهَ يُطاعُ، وَ مَنْ أطاعَ الْخالِقَ لَمْ يُبالِ سَخَطَ الْمَخْلُوقينَ، وَمَنْ أسْخَطَ الْخالِقَ فَقَمِنٌ أنْ يَحِلَّ بِهِ سَخَطُ الْمَخْلُوقينَ.

امام علی النقی (علیہ السلام)

جو اللہ سے ڈرے گا لوگ اس سے ڈریں گے اور جو اللہ كی اطاعت كرے گا اس كی اطاعت كی جائے گی، اور جو خالق كی اطاعت كرے گا اسے مخلوقین كی ناراضگی كی كوئی پرواہ نہیں ہوتی اور جو خالق كو ناراض كرے گا وہ مخلوقین كی ناراضگی سے بھی روبرو ہونے كے لائق ہے۔ 

(بحار الانوار؛ علامہ محمد باقر مجلسی، ج۶۸، ص۱۸۲۔ اعیان الشیعہ سید محسن امین عاملی، ج۲، ص۳۹)

Hazrat Imam Ali Naqqi a.s,

Saturday 11 March 2017

Hazrat Ali a.s,

قال الامام علی عليه‏ السلام :

قُم عَن مَجلِسِکَ لِاَبیکَ وَ مُعَلِّمِکَ وَ اِن کُنتَ اَمیراً؛

حضرت علی علیہ السلام فرماتے ہیں :

والد اور معلم کے احترام میں کھڑے ہوجاؤ چاہے تمھارا مقام کتنا ہی بلند کیوں نہ ہو۔

(غررالحکم،ص136)

Hazrat Ali a.s,

Friday 10 March 2017

Hazrat Imam Ali Raza a.s,

قالَ الرّضا عليه السّلام:

اِنْ سَرَّكَ اَنْ تَكُونَ مَعَنا فىِ الدَّرَجاتِ الْعُلى مِنَ الجِنانِ فَاحْزَنْ لِحُزْنِنا وَ افْرَحْ لِفَرَحِنا.

حضرت امام رضا علیہ السلام ریان بن شبیب سے فرماتے ہیں:

اگر آپ  بہشت  میں ہمارے ساتھ  اعلیٰ مقام پر رہنا چاہتےہیں تو پس ہمارے غم میں غمگین اور ہماری خوشیوں میں خوش رہا کرو۔

📚(جامع احاديث الشيعه ، ج 12، ص 549)

Hazrat Imam Ali Raza a.s,

Hazrat Muhammad savaw

جو امانت میں خیانت کرتا ہے وہ ہم میں سے نہیں.

(رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)
(بحار الانوار ج 78)


Hazrat Muhammad savaw,

قال رسول الله (صلى ‏الله ‏علیه ‏و ‏آلہٖ وسلم:

 إِنَّ الْمُؤمِنَ هِمَّتُهُ فِی الصَّلاةِ وَالصِّیامِ وَالعِبادَةِ وَالمُنافِقُ هِمَّتُهُ فِی الطَّعامِ وَالشَّرابِ كَالبَهیمَةِ .

بے شک مؤمن کا ارادہ نماز ، روزہ اور عبادت میں ہے. اور منافق کا ارادہ  حیوان کی طرح کھانے پینے میں ہے۔

( تنبیه الخواطر،ج1، ص 94)

Hazrat Muhammad savaw,

Thursday 9 March 2017

Hazrat Imam Jafer Sadiq a.s,

:::كربلا انبياء (ع) کا كعبه  ہے :::

قال ابو عبدالله (عليه السلام):

 ليس نبى فى السموات و الارض و اءلا يسألون الله تبارك و تعالى ان يوذن لهم فى زيارة الحسين (عليه السلام) ففوج ينزل و فوج يعرج.

حضرت امام صادق (عليه السلام) فرماتے ہیں:

کوئی پیغمبر  زمین و آسمان میں ایسا نہیں ہے جو ایسا نا چاہتے ہوں کہ اللہ تعالی ان کو رخصت فرمائے کہ وہ زیارت امام حسین علیہ السلام سے مشرف ہوں ، پس اس طرح ہے کہ ایک گروہ کربلا معلی میں زیارت کے لئے آتا اور دوسرا گروہ زیارت کرکے چلا جاتا ہے۔

📚(مستدرك الوسائل، ج 10، ص 244 به نقل از كامل الزيارات، ص 111)

Hazrat Imam Jafer Sadiq a.s,

Wednesday 8 March 2017

Hazrat Imam Jafer Sadiq a.s,

ہر روز نماز کے بعد تسبیحِ فاطمہ (سلام اللہ علیھا)  پڑھنا مجھے روزانہ ہزار رکعت نماز سے زیادہ پسند ہے۔

امام جعفر صادق علیہ السلام

(الکافی ج 3 ص 343)

Hazrat Imam Jafer Sadiq a.s,

Tuesday 7 March 2017

Hazrat Imam Baqir a.s,

تسبیحِ فاطمہ (سلام اللہ علیھا)  سے افضل کسی حمد سے اللہ کی بندگی نہیں ہو سکتی,اگر اس سے افضل کوئی عبادت ہوتی تو رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وہی سیدہ سلام اللہ علیھا کو عنایت فرماتے۔

(امام محمد باقر علیہ السلام)

الکافی ج3 ص343)

Hazrat Imam Baqir a.s,

Hazrat Ali a.s,

نرمی سے گفتگو کرنا اور سلامتی (سلام) کو عام کرنا عبادت میں شمار ہوتا ہے.

امام علی علیہ السلام

(غررالحکم حدیث 4210)

Hazrat Ali a.s,

Hazrat Ali a.s,

امام علی علیہ السلام

دو چیزیں دینداری کا معیار ہیں:
سچائی
اور
یقین۔

(غرر الحکم ج1 ص449)

Hazrat Ali a.s,

Monday 6 March 2017

Hazrat Ali a.s,

عالم دین کے سولہ حقوق امیر المؤمنین حضرت علی علیہ السلام کی زبانی.

حضرت امام علی علیہ السلام نے فرمایا:

عالم دین کے تم پر چند حقوق ہیں:
¤ تم اس سے (فضول)سوال مت کرو،
¤ کسی کو جواب دینے میں اس پر پہل مت کرو،
¤ اگر وہ اعراض کرے تو اصرار مت کرو،
¤ جب وہ تھک جائے تو اس کے دامن سے مت لپٹو،
¤ اپنے ہاتھ سے اس کی جانب اشارہ نہ کرو،
¤ اپنی آنکھ سے اس کی طرف اشارہ مت کرو،
¤ اس کی محفل میں سرگوشی مت کرو،
¤ اس کے عیوب تلاش کرتے نہ پھرو،
¤ اس سے یہ مت کہو کہ فلاں شخص نے تمہاری مخالفت میں یہ کہا ہے،
¤ اس کے راز فاش نہ کرو،
¤ اس کے سامنے کسی کی غیبت مت کرو،
¤ اس کے سامنے اور پیٹھ پیچھے اس کی حفاظت کرو،
¤ سب کو سلام کرو اور بالخصوص عالم کو سلام کرو،
¤ اس کے سامنے بیٹھو.
¤ اگر اسے کوئی ضرورت پیش آئے تو دوسروں سے پہلے تم خدمت کے لئے اقدام کرو.
¤ اس کی طویل گفتگو سے پریشان مت ہو .
چونکہ عالم دین کی مثال کجھور کے درخت جیسی ہے (جو دیر سے پھل دیتا ہے) لہٰذا تمہارے اوپر اس درخت سے کوئی منفعت حاصل کرنے تک کا انتظار کرو،
عالم کی قدر و منزلت ایک روزہ دار نمازی مجاہد کی سی ہے کہ جب عالم کا انتقال ہوتا ہے تو اسلام میں ایک شگاف پڑ جاتا ہے، ایسا شگاف کہ جسے تا قیامت کوئی شئے پُر نہیں کر سکتی، نیز علم کے متلاشی کے جنازہ میں آسمان کے ستر(70) ہزار فرشتے شرکت کرتے ہیں۔

(الخصال، شیخ صدوق(رہ)، باب 16، حدیث1۔ صفحہ 261)


Hazrat Ali a.s,


Hazrat Muhammad savaw,

رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
Hazrat Muhammad savaw,


نماز دین کا ستون ہے,فرزندِآدم کے تمام اعمال میں سب سے پہلے نماز دیکھی جائے گی,اگر نمازصحیح نہیں ہے تو باقی اعمال دیکھنے کی نوبت ہی نہیں آئے گی۔

(تہذیب الاحکام ج 2 ص 237 باب 12)




Sunday 5 March 2017

Hazrat Fatimah Zahra s.a,

🌼ـ﷽-🌼

قالَتْ فاطمہ زھرا(سلام الله عليها):

بی‌بی سیدہ(س) نے اپنی وصیت کے ضمن میں فرمایا: اے ابالحسنؑ ! میں آپ کو وصیت کرتی ہوں کہ میری موت کے بعد مجھے کبھی نہ بھولنا اور میری زیارت و دیدار کے لئے میری قبر پر آیا کرنا۔

📚{زهرة الرّیاض ـ کوکب الدّرى: ج 1، ص 253}

Hazrat Fatimah Zahra s.a,

Hazrat Imam Ali Raza a.s,

 حضرت امام رضا علیہ السلام فرماتے ہیں:

بدترین انسان ہے ( اقتصادی زندگی کے لحاظ سے ) وہ شخص جو اپنی معاش زندگی میں سے دوسروں کی مدد نہ کرے اور ان کے ساتھ زندگی بسر نہ کرے۔

(تحف العقول ص ۳۳۴)

Hazrat Imam Ali Raza a.s,

Saturday 4 March 2017

Hazrat Ali a.s,

امير المومنين علىؑ فرماتے ہيں:

فَاتَّقُوا اللَّهَ عِبَادَ اللَّهِ وَ فِرُّوا إِلَى اللَّهِ مِنَ اللَّهِ وَ امْضُوا فِي الَّذِي نَهَجَهُ لَكُمْ وَ قُومُوا بِمَا عَصَبَهُ بِكُمْ فَعَلِيٌّ ضَامِنٌ لِفَلْجِكُمْ آجِلًا إِنْ لَمْ تُمْنَحُوهُ عَاجِلا.
 اللہ كے بندو! اللہ سے ڈرو اور اس كے غضب سے بھاگ كر اس كے دامن رحمت ميں پناہ لو ، اللہ كى دكھائى ہوئى راہ پر چلو اور اس كے عائد كردہ احكام كو بجالاؤ( اگر ايسا ہو) تو على ؑ تمہارى نجات كا ضامن ہےاگرچہ دنىوى كامرانى تمہيں حاصل نہ ہو۔

 (نهج البلاغة ، خطبه ۲۴ ، ص:۱۳۶)

Hazrat Ali a.s,

Hazrat Imam Jafer Sadiq a.s,

قال الامام جعفرصادق عليه‌السلام

مَن لَعَنَ قاتِلَ الحُسينِ(عليه‌السلام) عَندَ شُربِ الماء حَشَرَهُ اللهُ يَومَ القيامَةِ ثَلِجَ الفُؤادِ.

حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام فرماتے ہیں:

جو بھی پانی پیتے وقت امام حسین علیہ السلام کے قاتل پر لعنت کرے گا . اللہ تعالی اس کو قیامت کے دن خوش و خُرم محشور کرے گا۔

(بحار، ج ۴۴، ص ۳۰۳)

Hazrat Imam Jafer Sadiq a.s,

Hazrat Muhammad savaw,

فاطمه (س) پیغمبر(ص) کی آنکھوں کا نور.

ابن فتال  نیشاپوری پیغمبر (ص) کی حدیث کہ جو حضرت علی ؑ سے فرمایا، بیان کرتا ہے:

اے علیؑ ! فاطمہ (س) میرا ٹکڑا  میری آنکھوں کا نور اور میرے دل کی ٹھنڈک ہے۔

(روضة الواعظین،ص 150)

Hazrat Muhammad savaw,

Friday 3 March 2017

Hazrat Fatimah Zahra s.a,

🌼ـ﷽-🌼

میت کے لئےتلاوت قرآن اور دعا:

قالَتْ فاطمہ زھرا(سلام الله عليها):

بی‌بی سیدہ نے امام علىّ(علیہ السلام) سے مخاطب ہوکر فرمایا: مجھے سپرد خاک کرنے کے بعد میرے لئے قرآن مجید کی تلاوت بکثرت کرنا اور میرے حق میں دعا کرنا کیونکہ میت کو اس حالت میں زندہ افراد کے ساتھ انس کی ضرورت ہوتی ہے۔

{بحارالأنوار: ج 79، ص 27، ضمن ح 13}

Hazrat Fatimah Zahra s.a,

Hazrat Muhammad savaw,

فاطمه (س) رگِ حیاتِ پیغمبر(ص)

جابر بن عبدالله کہتے ہیں : پیغمبر(ص) نے فرمایا:

فاطمہ (س)میری  رگِ حیات  ہے جس نے اسے اذیت دی اس نے مجھے اذیت دی جس نے مجھے اذیت دی اس نے خدا کو اذیت دی جس نے خدا کو اذیت دی آسمان و زمین اس پر لعنت کرتے ہیں۔

(بحارالأنوار ،ص 54)

Hazrat Muhammad savaw,

Hazrat Muhammad savaw,

فاطمہ ؑ قلبِ پیغمبرؐ

ایک دن پیامبر (ص) نے فاطمہؑ کا ہاتھ پکڑا ہوا تھا اور یوں فرمایا :
جس نے اسے پہچان لیا تو حق ادا کر دیا اور جو اسے نہیں جانتا  وہ سن لے یہ فاطمہؑ مجھ محمدؐ کی بیٹی ہے یہ میرا ٹکڑا ہے یہ میرا دل ہے جس نے بھی اسے اذیت دی اس نے مجھے اذیت دی۔

(بحارالأنوار،ج 43،ص 80)

Hazrat Muhammad savaw,

Wednesday 1 March 2017

Hazrat Fatimah Zahra s.a,

🌼ـ﷽-🌼

عہدشکن میری میت پر نماز نہ پڑھیں:

قالَتْ فاطمہ زھرا(سلام الله عليها):

وه لوگ جنہوں نے امیرالمؤمنین علىّ(علیه السلام) کے بارے میں خدا اور میرے والد رسول خدا(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کیساتھ کیا ہوا عہد توڑا اور میرے حق میں ظلم کا ارتکاب کیا اور میرے ارث(وہ مال جو کسی کے مرنے کے بعد اُس کے وارث کو ملے) کو غصب کیا اور جنہوں نے میرے لئے وہ صحیفہ پهاڑ ڈالا جو میرے والد نے فدک کے سلسلے میں میرے لئے لکها تها وه میری میت پر نماز نہ پڑھیں۔

{بیت الأحزان: ص/113}
{کشف الغمّة: ج/2، ص/494}

Hazrat Fatimah Zahra s.a,

Hazrat Imam Jafer Sadiq a.s,

امام جعفر صادقؑ سے پوچها گیا كہ كیوں حضرت فاطمہؑ كو زهراؑ پكارا جاتا ہے
امام ؑ نے فرمایا:

 بیشك جب وه محراب عبادت میں نماز كے لیے كهڑی ہوتی تو ان كا نور آسمان والوں كے نزدیك ان اس طرح روشن ہوتا تها جس طرح زمین والوں كے لیے آسمان كے ستارے روشن ہوتے ہیں۔
(اس وجہ سے انهیں زهراءؑ كہا جاتا تها)

(علل الشرائع، ج 1: 21)

Hazrat Imam Jafer Sadiq a.s,

Hazrat Imam Ali Raza a.s,

✍فاطمہ زہرا (س) ایک بے مثال خاتون

🍃امام رضا علیہ السلام فرماتے ہیں :

 فاطمہؑ اور علی علیہ السلام کی شادی کے بعد خدا وند عالم نے پیغمبر اسلام ۖسے کہا : اگر علیؑ کو خلق کرنا مقصود نہ ہو تا تو زمین پر تمہاری بیٹی کے برابر کو ئی نہیں ہو تا ۔

(عطاردی، شیخ عزیز اللّٰہ، مسند الامام الرضا، ج١، ص١٤١، حدیث١٧٧، الثالثة، بیروت: دار الصفوة، ١٤١٣ق)

Hazrat Imam Ali Raza a.s,