Pages

Sunday 30 April 2017

Hazrat Imam Sajjad a.s,

امام سجاد عليه السلام فرماتے ہیں:

«إِنَّ أَبْغَضَ النَّاسِ إِلَى اللَّهِ مَنْ يَقْتَدِي بِسُنَّةِ إِمَامٍ وَ لَا يَقْتَدِي بِأَعْمَالِهِ»

اللہ تعالی کے  نزدیک سب سے بڑا دشمن وہ ہے جو سنتِ امام کی پیروی تو کرتا ہے لیکن اس کے کردار کی پیروی نہیں کرتا۔

( تحف العقول، النص، ص: 280)

Hazrat Imam Sajjad a.s,

Hazrat Imam Jafer Sadiq a.s,

حضرت امام مہدی (علیہ السلام)اور آپ کی انتظارکرنے کی فضیلت

📢حضرت امام جعفرصادق(علیہ السلام) فرماتے ہیں کہ.

مَنْ مٰاتَ مِنْکُمْ وَھُوَمُنْتَظِرلِھٰذَاالْاَمْرِکَمَنْ ھُوَمَعَ الْقٰائِمِ فی فُسْطٰاطِہِ لٰابَلْ کَمَنْ قٰارَعَ مَعَہُ بِسَیْفِہِ لٰاوَاللہِ اِلاّٰکَمَنِ اسْتُشْھِدَمَعَ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہِ۔

️’’تم میں سے جوبھی اس حالت میں مرجائے کہ وہ حضرت امام مہدی علیہ السلام کی حکومت کامنتظر تھا تو وہ ایسے ہے جس طرح اس نے حضرت قائم علیہ السلام کے اپنے خیام میں وقت گزار دیا ہو۔

نہیں بلکہ وہ ایسے ہے جس طرح اس نے حضرت امام مہدی علیہ السلام کے ہمراہ مل کر آپٴ کے دستہ میں جنگ لڑی ہو۔

نہیں خداکی قسم وہ توایساہے جس طرح وہ خودرسول اللہ ص کے ہمراہ جنگوں میں لڑاہواورآپ ص کے سامنے درجہ شہادت پایاہو۔

(بحارالانوار،ج٥٢،ص١٢٦،محاسن)

Hazrat Imam Jafer Sadiq a.s,

Saturday 29 April 2017

Hazrat Ali a.s,

حضرت علی علیہ السلام:

اپنے قوم وقبیلہ کی عزت کرو کیونکہ یہ لوگ تمہارے بال وپر ہوتے ہیں جن کے ذریعہ تم پروازکرتے ہو،اورتمہاری جڑ ہوتے ہیں جس کی طرف تم اپنے آپ کومنسوب کرتے ہو اور تمہارے ہاتھ ہوتے ہیں جن کے ذریعہ تم کسی پرحملہ کرتے ہو۔

(بحارالانوار جلد٧٤ ص١٠٥)

Hazrat Ali a.s,

Hazrat Muhammad savaw,

قال رسول الله صلی الله علیه و آله و سلم :


من ذکر فضیلة من فضائل علىّ(ع) مقراً بها غفراللّه له ما تقدم من ذنبه وما تأخر

جس نے فضائل علیؑ میں سے ایک فضیلت کواقرار کرتے ہوئے بیان کیا تو اس کے گذشتہ اور آنے والے گناہ معاف کردیئے جائیں گے۔

(ینابیع المودة حافظ القندوزی حنفی صفحه 121 )

Hazrat Muhammad savaw,

Friday 28 April 2017

Hazrat Muhammad savaw,

حضرت رسول خداصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم:

جوتم سے قطع رحمی کرے تم اس سے صلہ رحمی کرو،جوتم سے برا سلوک کرے تم اس سے اچھاسلوک کرو اور حق بات کہوخواہ تمہارے اپنے خلاف ہی ہو۔

(کنزالعمال حدیث٦٩٢٩)

اقوال معصومین علیہ السلام کے لیے ہمارا چینل جوائن کیجیے۔
https://t.me/hubealia_s110
http://www.facebook.com/hubealia.s110

Hazrat Muhammad savaw,

Hazrat Ali a.s,

ایک مرد امیر المؤمنین علیؑ کی خدمت میں آیا اور عرض کی:
میں ستر(۷۰) میل دور سے آیا ہوں تاکہ آپ سے سات سوالات کے جوابات حاصل کروں۔

امیر المؤمنین علیؑ نے فرمایا: پوچھیں.

➊وہ کونسی چیز ہے جو آسمان سے بڑی ہے؟
➋وہ کونسی چیز ہے جو زمین سے زیادہ وسیع ہے؟
➌وہ کونسی چیز جو یتیم کے بچے سے بھی ناتوان ہے؟
➍وہ کونسی چیز ہے جو آگ سے بھی زیادہ گرم ہے؟
➎وہ کونسی چیز ہے جو زمھریر سے بھی زیادہ ٹھنڈی ہے؟
➏وہ کونسی چیز ہے جو سمندر سے بھی بے نیاز ہے؟
➐وہ کونسی چیز ہے جو پتھر سے بھی زیادہ سخت ہے؟

💠امام علی علیہ السلام نے فرمایا:

➊ (تہمت) آسمان سے بڑی ہے.
➋ «حق» زمین سے بھی زیادہ وسیع ہے.
➌ «سخن چینی»کرنے والا شخص چھوٹے یتیم بچے سے بھی ضعیف ترہے .
➍ «لالچ و طمع» آگ سے زیادہ گرم ہے .
➎ «بخیل کے پاس حاجت لے جانا»  زمهریر  سے زیادہ ٹھنڈی ہے.
➏ «قناعت» کرنے والا شخص جو سمندر  سے بھی بے نیاز ہے.
➐ «قلب ِکافر » پتھر سے بھی زیادہ سخت ہے۔

(جامع الاخبار، فصل ۵، فضائل امیرالمومنینؑ)

Hazrat Ali a.s,

Sunday 23 April 2017

Hazrat Imam Mosa Kazim a.s,

امام موسٰی کاظم علیہ السلام:

جو شخص اپنے کام اللہ تعالیٰ کے سپرد کرے گا. اس کے سارے کام آہستہ آہستہ پایہ تکمیل تک پہنچ جائیں گے۔

(مصباح الشریعه ص59)

https://t.me/hubealia_s110

Hazrat Imam Mosa Kazim a.s,

Wednesday 19 April 2017

Hazrat Ali a.s, Hazrat Muhammad savaw, Hazrat Imam Sajjad a.s,

اقوال معصومین علیہ السلام کے لیے ہمارا چینل جوائن کیجیے۔
https://t.me/hubealia_s110

۱_ ☘️ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :

"چنانچہ جس طرح تیرا باپ تجھ پر حق رکھتا ہے تیری اولاد بھی پر حق رکھتی ہے"
مجمع الزوائد ، ج ۸ ، ص ۱۴۶

۲_☘️ "پیغمبر اکر م صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا :جیسے اولاد اپنے ماں باپ کی نافرمانی کی وجہ سے عاق ہو جاتی ہے اسی طرح سے ممکن ہے ماں باپ بھی اپنے فریضے کی عدم ادائیگی کے باعث اولاد کی طرف سے عاق ہو جائیں"
بحار ، ج ۱۰ ،ص ۹۳

۳_ ☘️رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ و سلم نے فرمایا :
"خدا ایسے ماں باپ پر لعنت کرے جو اپنی اولاد کے عاق ہونے کا باعث بنیں"
( مکارم الاخلاق ، ص ۵۱۸ )

۴_ ☘️ اما م سجّاد علیہ السلام نے فرمایا :
"تیر ی اولاد کا حق یہ ہے کہ تو اس پر غور کر کہ وہ بری ہے یااچھی ہے بہر حال تجھی سے وجود میں آئی ہے اوراس دنیا میں وہ تجھی سے منسوب ہے اور تیری ذمہ دار ہے کہ تو اسے ادب سکھا، اللہ کی معرفت کے لیے اس کی راہنمائی کر اور اطاعت پروردگار میں اس کی مددکر، تیرا سلوک اپنی اولاد کے ساتھ ایسے شخص کاساہونا چاہیے کہ جسے یقین ہوتا ہے کہ احسان کے بدلے میں اسے اچھی جزا ملے گی اور بد سلوکی کے باعث اسے سزاملے گی ''
(مکارم الاخلاق ص ۴۸۴)

۵_ ☘️ امیر المؤمنین علی علیہ السلام نے فرمایا:
''کہیں ایسا نہ ہو کہ تیری وجہ سے تیرا خاندان اور تیرے اقربا بدبخت ترین لوگوں میں سے ہوجائیں ''
(غررالحکم ص ۸۰۲)

۶_ ☘️ پیغمبر اکرم (ص) نے فرمایا:
''جو کوئی بھی یہ چاہتا ہو کہ اپنی اولاد کو عاق ہونے سے بچائے اسے چاہیے کہ نیک کاموں میں اس کی مدد کرے''
(مجمع الزوائد ج ۸ ص ۱۴۶)

Hazrat Ali a.s, Hazrat Muhammad savaw, Hazrat Imam Sajjad a.s,

Hazrat Imam Mosa Kazim a.s,

قال الامام موسیٰ الکاظم علیہ السلام:

لیس منا من لم یحاسب نفسہ کل یوم

حضرت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام فرماتے ہیں:

جو شخص ہر روز اپنے نفس کا محاسبہ نہ کرے وہ ہم میں سے نہیں ہے۔

(اقوال الائمہ ج۱ ص۲۱۶)

اقوال معصومین علیہ السلام کے لیے ہمارا چینل جوائن کیجیے۔

https://t.me/hubealia_s110

Hazrat Imam Mosa Kazim a.s,

Tuesday 18 April 2017

Hazrat Imam Mosa Kazim a.s,

صدقہ

ایک شخص نے حضرت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام سے شکایت کی کہ میں اپنے اہل و عیال کے بیس افراد سے ہوں جو سب مریض ہیں ۔

امام علیہ السلام نے فرمایا :

ان کا صدقہ سے علاج کرو، کیونکہ صدقہ سے بڑھ کر اور کوئی چیز دعا کی قبولیت میں جلدی نہیں کرتی اور نہ ہی مریض کے لیے کوئی اور چیز مفید ہے ۔

(بحارالانوار:ج62:ص265)

اقوال معصومین علیہ السلام کے لیے ہمارا چینل جوائن کیجیے۔
https://t.me/hubealia_s110

Hazrat Imam Mosa Kazim a.s,

Hazrat Imam Muhammad Taqqi a.s,

ارشاد امام  محمد تقی جواد علیہ السلام:

تین چیزیں انسان کو خوشنودیِ پروردگار کے نزدیک کر دیتی ہیں۔
1۔کثرت سے استغفار
2۔لوگوں سے نرمی سے پیش آنا
3۔زیادہ صدقہ دینا

اور تین چیزیں جس شخص میں ھوں وہ کبھی شرمندہ نہیں ھو گا۔

1۔جلد باز نا ھو
 2۔کاموں میں مشورہ کرتا ھو
3۔جب کسی کام کا ارادہ کر لے تو خدا پر بھروسہ و توکل کرے۔

📚کشف الغمہ فی معرفة الآئمہ ج2 ص 349
📚حلیة الابرار ج 4ص 600
📚بحار الانوار ج 75 ص 81
📚عوالم العلوم ج23 ص 279
📚رھبران معصوم ص 623)

اقوال معصومین علیہ السلام کے لیے ہمارا چینل جوائن کیجیے۔
https://t.me/hubealia_s110

Hazrat Imam Muhammad Taqqi a.s,

Monday 17 April 2017

Hazrat Ali a.s,

حضرت علی علیہ سلام

 خداوندعالم نے حضرت محمدؐ کونبی برحق بنا کر بھیجا تاکہ وہ لوگوں کو بندوں کی عبادت سے نکال کرخدا کی عبادت کرائیں،بندوں کے عہدوپیمان سے خارج کرکے خدا کے عہدوپیمان کے بندھن میں باندھ دیں، بندوں کی اطاعت چھوڑکرخدا کی اطاعت میں لگ جائیں،بندوں کی ولایت سے خارج ہوکرخداکی ولایت میں داخل ہوجائیں۔

(فروع کافی،ج ۸ ص ۳۸۶)

اقوال معصومین علیہ السلام کے لیے ہمارا چینل جوائن کیجیے۔

https://t.me/hubealia_s110

Hazrat Ali a.s,

Hazrat Muhammad savaw,

رسول اکرمؐ نے فرمایا؛

"مَنْ رَزَقَہُ الله حُبَّ الْآئمَّةِ مِنْ اَھْلِبَیْتِیْ فَقَدْ طَابَ الدنْیَا وَالْآخِرَةَ".

جسے اللہ تعالٰی نے میرے اھلبیت کے آئمہؑ کی محبت عطا فرمائی اسے دنیا و آخرت کی خیر ملی۔

(میزان الحکمہ:3202)

Hazrat Muhammad savaw,

Sunday 16 April 2017

Hazrat Imam Jafer Sadiq a.s,

حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا.

فَعِنْدَھٰافَتَوَقَّعُواالْفَرَ جَ صَبٰاحاً وَمَسٰائً

پس جس وقت (حضرت مہدی علیہ السلام) کی غیبت کازمانہ ہوتوصبح شام فرج (کشادگی ،فتح ونصرت وآل محمدؐ کی حکومت )کی امیدرکھنااوراس بات کے ہرآن منتظر رہنا۔

(اصول کافی،ج١،ص٣٣٣)

Hazrat Imam Jafer Sadiq a.s,

Saturday 15 April 2017

Hazrat Ali a.s,

حضرت علیؑ فرماتے ہیں.

اگر خداوندمتعال نے اپنی معصیت پر عذاب کی جهڑکی نہ بھی دی ہوتی تو بھی اس کی نعمتوں کے مدنظر اسکی معصیت سے دوری ضروری تھی۔

(میزان الحکمہ:6546)

Hazrat Ali a.s,

Friday 14 April 2017

Hazrat Ali a.s,

کامیاب لوگو ں کی علا متیں

امام علی علیہ السلام کا میاب لوگوں کی علامتوں کو یوں بیان فرماتے ہیں :

خدارحمت کرے اس بندہ پر جو :

⬅ کسی حکمت کو سنے تو محفوظ کرے.
⬅ کسی ہدایت کی دعوت دی جائے تو اس سے قریب تر ہو جائے.
⬅ اگر کسی راہنما سے وابستہ ہو جائے تو نجات حاصل کرے.
⬅ اپنے پروردگارکوہروقت نظر میں رکھے.
⬅ گناہوں سے ڈرتارہے.
⬅ خالص اعمال کو آگے بڑھائے. اور نیک اعمال کرتا رہے.
⬅ خواہشات پرغالب آجائے اورتمنائوں کو جھٹلا دے.
⬅ صبرکو نجات کا مرکب بنا لے. اورتقویٰ کو وفات کا ذخیرہ قرار دے.
⬅ روشن راستہ پر چلے اور واضح شاہراہ کو اختیار کرے۔

(نھج البلاغہ خطبہ 76?)

Hazrat Ali a.s,

Saturday 8 April 2017

Hazrat Imam Muhammad Taqqi a.s,

امام محمد تقی (جواد الائمہ) (علیہ السلام)

” لو کانت السماوات والارض رتقا علی عبد ثم اتقی اللہ تعالیٰ جعل اللہ لہ منھا مخرجا “

 اگر زمین و آسمان کے دروازے کسی پر بند ہو جائیں اسکے بعد وہ تقویٰ و پرہیز گاری اختیار کرلے تو خدا وند عالم اسکے تمام امور میں گشائش پیدا کر دے گا۔

(نور الابصار ص ۱۵۰)

Hazrat Imam Muhammad Taqqi a.s,

Friday 7 April 2017

Hazrat Imam Jafer Sadiq a.s,

حضرت امام حسین علیه السّلام کا غم

عَنِ الصّادق علیه السّلام :

نیحَ عَلَی الْحُسَینِ بْنِ عَلی سَنَهً فی کُلِّ یَوْمٍ وَ لَیْلَهٍ وَ ثلاثَ سِنینَ مِنَ الْیَوْمِ الَّذی اُصیبَ فیهِ .

حضرت صادق علیه السّلام فرماتے ہیں:

پورا سال ہر دن اور رات امام حسین علیہ السلام پر نوحہ خوانی ہوئی اور تین سال شھادت کے دن ان کی سوگواری برپا کی گئی۔

(بحارالانوار ، ج 79 ، ص 102)

Hazrat Imam Jafer Sadiq a.s,

Poetry/sher/shayris/manqabat/Ashaar’s,

پھول رباب کے دامن میں کھلا ہے
آج انہیں امام زمانہ کا سپاہی ملا ہے

میں وہ ہوں جو حجت تمام کر جاؤں گا
رہتی دُنیا تک امام زمانہ کا نام کر جاؤں گا

اِ سی ننھےمولود کے توسل خُدایا
ہمیں بھی شامل لشکر امامِ زماں کر خُدایا

اُمید سے لبریز یہ دل ہو گیا ہے
صبحِ ظہور کا زمانہ شاید نزدیک ہو گیا ہے

https://t.me/hubealia_s110

Poetry/sher/shayris/manqabat/Ashaar’s,

Hazrat Imam Muhammad Taqqi a.s,

امام محمد تقی (جواد الائمہ) (علیہ السلام)

المومن یحتاج الی ثلاث خصال : توفیق من اللہ ، و واعظ من نفسہ ، وقبول ممن ینصحہ.

باایمان افراد تین چیزوں کے محتاج ہیں۔

توفیق خد ا، وعظ نفس و قلب ، اور نصیحت کرنے والوں کی نصیحت کے۔

(منتھی الامال)

جوائن کیجیے۔
https://t.me/hubealia_s110

Hazrat Imam Muhammad Taqqi a.s,

Thursday 6 April 2017

Hazrat Imam Muhammad Taqqi a.s,

امام محمد التقی علیہ السلام فرماتے ہیں:

جو شخص بغیر علم و آگہی کے عمل انجام دیتا ہے وہ اصلاح کرنے کے بجائے فساد زیادہ کرتا ہے۔

(منتھی الامال)

https://t.me/hubealia_s110
Hazrat Imam Muhammad Taqqi a.s,

Hazrat Imam Baqir a.s,

ولایت افضل ہے

 امام محمد باقر ؑ نے فرمایا:

اسلام کی بنیاد پانچ چیزوں پر ہے.
نماز، زکوٰة، حج، روزہ اور ولایت.
ولایت افضل ہے کیونکہ ولایت ان کی کنجی ہے۔

(اصول كافى ج : 3 ص : 30)

Hazrat Imam Baqir a.s,

Wednesday 5 April 2017

IMAM Muhammad Mehdi a.s,

امام مہدی ؑ(عج)نے فرمایا:


اگر ہم ایک لمحے کے لیے بھی تم پر سے نگاہ اٹھالیں تو تمہارے دشمن تمہیں نیست و نابود کردیں


﴾حیاة القلوب ج 3، ص 570﴿عہ

#العجل #العجل #العجل
 یا صاحب الزمان (عج)

IMAM Muhammad Mehdi a.s,

Hazrat Imam Mosa Kazim a.s,

💠عذر قبول کرنا💠

حضرت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام نے ایک دن اپنے فرزندوں کو جمع کیا اور فرمایا:

میرے بیٹو! میں تمہیں ایک ایسی نصیحت کرتا ہوں کہ جو بھی اس پر عمل کرے گا وہ گھاٹے میں نہیں رہے گا؛ اگر کوئی شخص تمہارے پاس آئے اور داہنے کان میں ناپسند باتیں کہے اس کے بعد دوسری طرف جاکر بائیں کان میں تم سے معذرت چاہے کہ میں نے کچھ نہیں کہا تو اس کے عذر کو بھی قبول کرلو۔

﴿کشف الغمہ،ص۸۱۲﴾

Hazrat Imam Mosa Kazim a.s,

Tuesday 4 April 2017

Hazrat Muhammad savaw,

علم کہاں سے لیں؟

قَالَ رَسُولُ اللّٰه (ص):
طَلَبُ الْعِلْمِ فَرِيضَةٌ عَلَى كُلِّ مُسْلِمٍ، فَاطْلُبُوا الْعِلْمَ فِي مَظَانِّهِ، وَ اقْتَبِسُوهُ‏ مِنْ‏ أَهْلِه.

رسول گرامی اسلام (ص) فرماتے ہیں:
علم حاصل کرنا ہر مسلمان (چاہے مرد ہو یا عورت) پر واجب ہے۔ پس علم (ہر ایک سے نہیں بلکہ) فقط اہلِ علم سے لو اور اس کے ذریعے اپنے آپ کو منور کرو (اقتباس یعنی دیے سے دیا جلانا، پس عالمانِ دین کے علم سے اپنی روحوں کو جِلا بخشو)‏۔

📚(مفاتیح الحیاة، باب: آداب تعلیم و تعلّم، ص 81)

Hazrat Muhammad savaw,

Hazrat Imam Ali Naqqi a.s,

حضرت امام علی نقی علیہ السلام:

قَالَ الاِمَامُ عَلِّیِ النَقِیّ (عَلیَہِ السَّلَامُ): مَنۡ جَمَعَ لَكَ وُدَّہ وَ رَأیَہ فَاجۡمَعۡ لَہ طَاعَتَكَ.

جو بھی تم سے دوستی كا دم بھرے اور نیك مشورہ دے تم اپنے پورے وجود كے ساتھ اسكی اطاعت كرو۔

(تحف العقول، ص ۸۸۰)

Hazrat Imam Ali Naqqi a.s,

Hazrat Imam Baqir a.s,

️امام محمد باقر ؑ نے فرمایا:

قال (ع): اَلحَياءُ والإيمانُ مَقرونانِ في قَرَنٍ فَإذا ذَهَبَ أحدُهُما تَبِعَهُ صاحِبُهُ.

 حيا اور ايمان ایک ہی رسی میں ایک دوسرے سے متصل ہیں اگر ان میں سے ایک رخصت ہوجائے تو دوسرا بھی رخصت ہو جاتا ہے۔

(الکافی، ج 2، ص 106)

Hazrat Imam Baqir a.s,

Monday 3 April 2017

Hazrat Imam Mosa Kazim a.s,

فضیلت ماہِ رجب

امام موسیٰ کاظمؑ فرماتے ہیں

"رجب کا مہینہ، ایک عظیم مہینہ ہے، اس میں (اجروثواب) حسنات کئی گنا ہوتے ہیں اور گناہ بخش دیے جاتے ہیں۔ جو شخص رجب کے مہینہ میں ایک دن روزہ رکھے، جہنم کی آگ ایک سو سال تک دور ہوتی ہے اور جو تین دن روزہ رکھے، اس کے لیے بہشت واجب ہوتی ہے۔

(صدوق، محمد بن علی، ثواب الأعمال، ص 53، انتشارات شریف رضی، قم، 1364ھ ش)

Hazrat Imam Mosa Kazim a.s,

Hazrat Ali a.s,

حضرت علی علیہ السلام

میں اس دنیا کی حالت کے متعلق کیا بیان کروں
جس کی ابتدا رنج اور انتہا فنا ہو. جس کے حلال میں حساب اور حرام میں سزاہو
یہاں اگر کوئی امیر ہے تو فتنوں سے واسطہ
اور فقیر ہے تو دکھوں سے واسطہ رہتا ہے۔

(نہج البلاغہ)‎

Hazrat Ali a.s,

Sunday 2 April 2017

IMAM Muhammad Mehdi a.s,

حضرت امام ہادی علیہ السلام نے حضرت نرجس سلام اللہ علیہا سے فرمایا

آپ کو بشارت دیتا ہوں کہ آپ کا فرزند پوری دنیا کے شرق وغرب کا مالک ہو گا اور زمین کو عدل و انصاف سے بھر دے گا جیسے کہ وہ ظلم و ستم سے بھری ہو گی۔

(اثبات الهداه، ج 3، ص 495، ح 235 به نقل از اکمال الدین)

جوائن کیجیے۔
https://t.me/hubealia_s110

IMAM Muhammad Mehdi a.s,

IMAM Hassan 'Askari a.s,

تقلید و اجتہاد

امام حسن عسکری علیہ السلام

فقہاء(مجتہدین) میں سے ایسا شخص جو:

اپنے نفس کی (گناہوں سے) حفاظت کرنے والا ہو،
اپنے دین کی حفاظت کرتا ہو،
ہوا و ہوس (خواہشاتِ نفسانی) کی مخالفت کرتا ہو،
اور اپنے مولا کی پیروی کرتا ہو،

تو پھر عوام کی ذمہ داری ہے کہ اس کی تقلید (پیروی) کریں۔

(بحارالانوار، ج 2، ص 88)

جوائن کیجیئے۔
https://t.me/hubealia_s110

IMAM Hassan 'Askari a.s,

Hazrat Imam Ali Naqqi a.s,

قَالَ الاِمَامُ عَلِّیِ النَقِیّ (عَلیَہِ السَّلَامُ):

الْهَزْلُ فكاهَةُ السُّفَهاءِ، وَ صَناعَةُ الْجُهّالِ

امام علی النقی علیہ السلام نے فرمایا:

دوسروں کا مذاق اڑانا بے وقوفوں كا شیوہ اور جاہلوں كا پیشہ ہے۔

(الدرۃ الباھرہ؛ ص۴۲، س۵۔ بحار الانوار؛ علامہ محمد باقر مجلسی، ج ۷۵، ص۳۶۹، ح۲۰)

جوائن کیجیے۔
https://t.me/hubealia_s110

Hazrat Imam Ali Naqqi a.s,

Hazrat Imam Jafer Sadiq a.s,

احوال پُرسی و عیادت

️حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام

ایک مسلمان کے دوسرے مسلمان پر حقوق میں سے ایک یہ ہے کہ:
جب اس سے ملاقات کرے تو اسے سلام کرے اور جب وہ مریض ہو تو اس کی عیادت کو جائے۔

﴿بحارالانوار ، ج۱۷،ص۷۴۲﴾

جوائن کیجیئے۔
https://t.me/hubealia_s110

Hazrat Imam Jafer Sadiq a.s,

Saturday 1 April 2017

Hazrat Imam Ali Raza a.s,

امام علی رضا علیہ السلام فرماتے ہیں:

بعض وہ لوگ جو ہماری محبت کے مدعی ہیں انکا فتنہ ہمارے شیعوں پہ دجال کے فتنہ سے سخت تر ہے!

راوی نے سوال کیا : کیوں ؟

امامؑ نے فرمایا :

کیوں کہ ہمارے دشمنوں کے ساتھ دوستی اور دوستوں کے ساتھ دشمنی کریں گے، انکا یہ کام باعث بنے گا حق و باطل مخلوط ہونے کا اور لوگوں کو شبہ میں ڈال دیں گے یہاں تک کہ مومن و منافق کی تشخیص مشکل ہو جاے گی۔

(صفات الشیعه ۸،
وسائل۱۷۹/۱۶،
بحار۳۹۱/۷۲)

جوائن کیجیے۔
https://t.me/hubealia_s110

Hazrat Imam Ali Raza a.s,

Hazrat Imam Sajjad a.s,

💦آنسو کا ایک قطرہ 💦

قالَ الحسینُ ابن علی علیه السّلام :

مَنْ دَمِعَتْ عَیناهُ فینا قَطْرَهً بَوَّاءهُ اللّهُ عَزَّوَجَلّ الجَنَّهَ .

حضرت امام سجاد علیه السّلام فرماتے ہیں :

جو بھی آنکھ ہماری مصیبت پر ایک قطرہ بھی آنسو روئے اللہ تعالی اس کو بہشت میں جگہ عطا فرمائے گا۔

(احقاق الحق ، ج 5 ، ص 523)

🌹جوائن کریں.👇

https://t.me/hubealia_s110

Hazrat Imam Sajjad a.s,

Hazrat Muhammad savaw,

اسلام کی بنیاد محبتِ اہلبیتؑ

رسولِ اکرمؐ نے فرمایا:

جنت میں صرف مسلمان ہی جا سکتا ہے.

جناب ابوذرؓ نے سوال کیا؛
اے خدا کے رسولؐ! اسلام کیا ہے؟

رسول اکرمؐ نے فرمایا:
"اسلام کا لباس تقوٰی ہے،
اس کا شعار ہدائت ہے،
حیا اس کا باطنی جامہ ہے،
ورع (زہد) اس کی اساس ہے،
دینداری اس کا کمال ہے،
اور
عملِ صالح اس کا پھل ہے۔

(اے ابوذرؓیاد رکھو) ہر چیز کی ایک بنیاد ہوتی ہے (جس پر اسکی عمارت قائم ہوتی ہے) اور اسلام کی بنیاد اہلبیتؑ کی محبت ہے۔

(تحف العقول، ص:51)

جوائن کیجیئے۔

https://t.me/hubealia_s110

Hazrat Muhammad savaw,