Pages

Wednesday 31 May 2017

IMAM Muhammad Mehdi a.s,

انسان كا امام غائب سے فیض حاصل كرنا

✍️امام زمانہ عج فرماتے ہیں ۔


اٴَمّٰا وَجْہُ الْاِنْتِفٰاعِ بِي فِي غَیْبَتِي فَكَالْاِنْتِفٰاعِ بِالشَّمْسِ إِذٰا غَیَّبَتْہٰا عَنِ الْاٴَبْصٰارِ السَّحٰابُ.

لیكن میری غیبت میں مجھ سے فیض حاصل كرنا اسی طرح ھے جس طرح بادلوں كے پیچھے چھپے سورج سے فیض حاصل كیا جاتا ھے۔

(  كمال الدین، ج2، ص485، ح10،الغیبة، شیخ طوسی، ص292، ح247، احتجاج، ج2 ، ص284،اعلام الوری، ج2، ص272، كشف الغمة، ج3، ص340، الخرائج و الجرائح، ج3، ص1115، بحار الانوار، ج53، ص181، ح10)

IMAM Muhammad Mehdi a.s,

Hazrat Imam Baqir a.s,

 قبر میں میت کے لئے جریدہ کیوں رکھے جاتے ہیں؟

زراره کہتے ہیں: میں نے محضرِ امام باقرعلیه السّلام میں عرض کیا: میت کے لئے جریده اور لکڑی کیوں رکھتے ہیں؟

حضرتؑ نے فرمایا: کیونکہ جب تک وہ  لکڑی تازہ رہتی ہے عذاب اور حساب بھی دور رہتا ہے، حساب و عذاب  ایک روز اور ایک وقت میں  واقع ہوتا ہے اور وہ اس وقت ہوتا ہے کہ جب لوگ میت کو قبر میں رکھ کر اسے دفن کرکے پلٹ جاتے ہیں، یہ دو لکڑی اسی لئے اس کے ساتھ رکھی جاتی ہیں، پھر اس کے بعد جب وہ خشک ہوجاتی ہیں تو  نہ عذاب ہوتا ہے اور حساب ان شاء اللَّه تعالی

(شیخ صدوق(ره)، علل الشرائع، ج 1، ص: 950)

Hazrat Imam Baqir a.s,

Tuesday 30 May 2017

IMAM Muhammad Mehdi a.s,

️امام زمانہ عج فرماتے ہیں ۔

️ربِّ مَنْ ذَا الَّذي دَعٰاكَ فَلَمْ تُجِبْہُ، وَ مَنْ ذَا الَّذي سَاٴَلَكَ فَلَمْ تُعْطِہِ، وَ مَنْ ذَا الَّذي نٰاجٰاكَ فَخَیَّبْتَہُ، اٴَوْ تَقَرَّبَ إِلَیْكَ فَاٴَبْعَدْتَہُ

پروردگارا! كون ھے ایسا شخص جس نے تجھ سے دعائیں مانگی ھوں اور تونے اس كی حاجت روائی نہ كی ھو، اور كون ھے ایسا شخص جس نے تجھ سے درخواست كی ھو لیكن تو نے اس كو عطا نہ كیا ھو، اور كون ھے ایسا شخص جس نے تجھ سے مناجات كی ھو اور تو نے اس كو ناامید كیا ھو، یا خود كو تجھ سے نزدیك كرنے كی كوشش كی ھو اور تو نے اس كو دور كر دیاھو؟!۔

( كمال الدین، ص521، ح49، احتجاج، ج2، ص299، بحار الانوار، ج53، ص183، ح11، وسائل الشیعہ، ج9، ص540تا 541، ح12670)

IMAM Muhammad Mehdi a.s,

Hazrat Imam Jafer Sadiq a.s,

حضرت امام جعفرصادق(علیہ السلام) نے فرمایاکہ

اِعْرِفْ اِمٰامَکَ فَاِنَّکَ اِذٰاعَرَفْتَہُ لَمْ یَضُرَّکَ تَقَدَّمَ ھٰذَاالْاَمْرُاَوْتَاَخَّرَ۔

اپنے امام ؑ کی معرفت حاصل کروکیونکہ جب تم اپنے امام ؑ کی معرفت حاصل کرلوگے توپھرآپ ؑکے لئے فرق نہیں کہ آپ ؑ کاظہورجلدی ہویاآپ ؑ کاظہوردیرسے ہو۔

(بحارالانوار،ج٥٢،ص١٤١،غیبت نعمانی )

Hazrat Imam Jafer Sadiq a.s,

Hazrat Imam Mosa Kazim a.s,

قال الامام موسىٰ کاظم (علیه السلام):

«طوبى لشیعتنا المتمسکین بحبّنا فى غیبة قائمنا، الثابتین على موالاتنا والبراءة من اعدائنا، اولئک منّا و نحن منهم، وقد رضوا بنا ائمة ورضینا بهم شیعة، طوبى لهم ثم طوبى لهم، هم والله معنا فى درجتنا یوم القیامة».

حضرت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام فرماتے ہیں:

خوش نصیب ہیں ہمارے شیعہ جو (قائم عج) کی غیبت اور ہماری ولایت پر قائم ہیں اور ہمارے دشمنوں سے بیزار ہیں، ہمارے شیعہ ہم سے ہیں اور ہم ان سے ہیں، اور یہی ہمارے (شیعہ) جنہوں نے ہماری امامت کو قبول کیا اور ہم نے انہیں اپنے شیعہ ہونے پر قبول کیا . ان کے لئے خوشخبری ہے پھر دوبارہ ان کے لئے خوشخبری ہے خدا کی قسم قیامت کے دن وہ ہمارے ہم درجہ ہوں گے۔

(الزام الناصب، ص 68)

Hazrat Imam Mosa Kazim a.s,

Monday 29 May 2017

Hazrat Ali a.s,

امام المتقین امیرالمومنین علی ابن ابی طالبؑ ارشاد فرماتے ھیں..

میں نے تورات. انجیل. زبور. اور قرآن کو پڑھا. اور ہر کتاب سے ایک ایک نکتہ حاصل کیا۔

🌱1. میں نے توریت سے یہ نکتہ حاصل کیا.جو خاموش رہا نجات پاگیا۔
🌱2. میں نے انجیل سےیہ نکتہ حاصل   کیا جس نے قناعت کی سیر ھوا۔
🌱3. اور زبور سے یہ نکتہ حاصل کیا کہ جس نے خواہشات کو چھوڑا آفات سے بچ گیا۔
🌱4. اور قرآن مجید سے یہ نکتہ پایا.(من یتوکل علی اللہ فھو حسبہ). جو خدائے برحق پہ توکل کرے. وہ ذات اس کیلئے کافی ھے۔

(ہدیتہ الشیعہ. آیت اللہ مشکینی)

Hazrat Ali a.s,

Sunday 28 May 2017

Hazrat Ali a.s,

 امام علی عليہ ‏السلام:

وَاعْلَمُوا أنَّ هذَا الْقُرْانَ هُوَ النّاصِحُ الَّذِى لا يَغُشُّ، وَالْهادِى الَّذِى لا يُضِلُّ؛

جان لو کہ یہ قرآن ایک ایسا خيرخواه ہے جو خيانت نہیں کرتا اور ایسا ہادی و رہبر ہے جو گمراه نہیں کرتا۔

( نهج البلاغه : خ 176، ص 182)

Hazrat Ali a.s,

IMAM Muhammad Mehdi a.s,

️امام زمانہ عج فرماتے ہیں ۔

️لاٰ عُذْرَ لِاٴَحَدٍ مِنْ مَوٰالینٰا فی التَّشْكِیْكِ فیمٰا یُوٴَدِّیہِ عَنّٰا ثِقٰاتُنٰا.

جو (چیزیں) موثق راوی تمھارے لئے ھم سے روایات نقل كرتے ھیں ان میں شك ڈالنے كے سلسلہ میں ھمارے شیعوں میں سے كسی كا كوئی عذر (قبول) نھیں ھے۔

(رجال كشّی،ج2، ص816، بحار الانوار ، ج50، ص318 تا 319، ح15، وسائل الشیعة، ج1، ص38، ح61)

IMAM Muhammad Mehdi a.s,

Hazrat Imam Jafer Sadiq a.s,

امام جعفر صادق علیہ السلام:

نفاق کی تین علامت اور پہچان ہیں خواہ انسان اہل نماز و روزہ ہی کیوں نہ ہو:

۱۔ جھوٹ بولنا.
۲۔ وعده خلافی.
۳۔  امانت میں خيانت۔

(تحف العقول، ۲۲۹)


Saturday 27 May 2017

Muqadma Quran Pak

Quran Pak Allah ki Aik Azeem Kitab hy

Muqadma Quran Pak



Friday 26 May 2017

Hazrat Imam Sajjad a.s,

حضرت سجّاد عليه السلام :

فرزند آدم کے لئے تین گھڑی سب سے دشوار ہیں.
۱۔ جب وہ  ملک الموت کو دیکھتا ہے.
۲۔ جس وقت اسے قبر سے اٹھایا جائے گا
۳۔   وہ سير جو اسے  بہشت يا جهنّم کی سمت لے جائے گی (پل صراط)۔

(بحار الأنوار: 6/ 159، باب 6، حديث 19)

Hazrat Imam Sajjad a.s,

Hazrat Muhammad savaw,

حضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں:

خوش قسمت ہیں وہ لوگ جو  امام زمانہ (عج) کی غیبت پر صبر کرتے ہیں.
اور
خوش قسمت ہیں وہ لوگ  جو امام (عج) کی محبت پر ثابت قدم ہیں۔

(ینابیع المودة، ج 3، ص 101 )

Hazrat Muhammad savaw,

Tafseer_e_Quran Alkauthar-Volume-10

Quran_e_pak & Tarjumah bamaa Tafseer

Allama Sheakh Mohsan Ali Najfi Sahib

PDF files main.


Asan Alfaz ka Tarjumah and Tafseer Mouzoa ke Sath.

Tafseer_e_Quran Alkauthar-Volume-10


Tafseer_e_Quran Alkauthar-Volume-9,

Quran_e_pak & Tarjumah bamaa Tafseer

Allama Sheakh Mohsan Ali Najfi Sahib

PDF files main.


Asan Alfaz ka Tarjumah and Tafseer Mouzoa ke Sath.

Tafseer_e_Quran Alkauthar-Volume-9

Tafseer_e_Quran Alkauthar-Volume-7

Quran_e_pak & Tarjumah bamaa Tafseer

Allama Sheakh Mohsan Ali Najfi Sahib

PDF files main.


Asan Alfaz ka Tarjumah and Tafseer Mouzoa ke Sath.

Tafseer_e_Quran Alkauthar-Volume-7


Thursday 25 May 2017

Tafseer_e_Quran Alkauthar-Volume-8

Quran_e_pak & Tarjumah bamaa Tafseer

Allama Sheakh Mohsan Ali Najfi Sahib


PDF files main.

Asan Alfaz ka Tarjumah and Tafseer Mouzoa ke Sath.

Tafseer_e_Quran Alkauthar-Volume-8

Tafseer_e_Quran Alkauthar-Volume-5

Quran_e_pak & Tarjumah bamaa Tafseer

Allama Sheakh Mohsan Ali Najfi Sahib

PDF files main.

Asan Alfaz ka Tarjumah and Tafseer Mouzoa ke Sath.

Tafseer_e_Quran Alkauthar-Volume-4

Quran_e_pak & Tarjumah bamaa Tafseer

Allama Sheakh Mohsan Ali Najfi Sahib

PDF files main.

Asan Alfaz ka Tarjumah and Tafseer Mouzoa ke Sath.

IMAM Muhammad Mehdi a.s,

🌷 امامؑ كے ظھور میں وجۂ تاخیر 🌷

🍂امام زمانہ عج فرماتے ہیں:

"ولَوْ اٴَنَّ اٴشْیٰاعَنٰا (وَ فَّقَہُمُ اللهُ لِطٰاعَتِہِ) عَلَی اجْتِمٰاعٍ مِنَ الْقُلُوبِ فِي الْوَفٰاءِ بِالْعَہْدِ عَلَیْہِمْ لَمٰا تَاٴَخَّرَ عَنْہُمُ الْیُمْنَ بِلِقٰائِنٰا، وَ لَتَعَجَّلَتْ لَہُمُ السَّعٰادَةُ بِمُشٰاہَدَتِنٰا عَلیٰ حَقِّ الْمَعْرِفَةِ وَ صِدْقِہٰا مِنْہُمْ بِنٰا، فَمٰا یَحْبِسُنٰا عَنْہُمْ إِلاّٰ مٰا یَتَّصِلُ بِنٰا مِمّٰا نَكْرَہُہُ وَلاٰ نُوٴْثِرُہُ مِنْہُمْ"۔

✍️اگر ھمارے شیعہ (خدا ان كو اطاعت كی توفیق دے) اپنے عھد و پیمان كو پورا كرنے كی كوشش میں ھمدل ھوں تو پھر ھماری ملاقات كی بركت میں تاخیر نھیں ھوتی، اور ھمارے دیدار كی سعادت جلد ھی نصیب ھوجاتی، ایسا دیدار جو حقیقی معرفت اور ھماری نسبت صداقت پر مبنی ھو، ھمارے مخفی رھنے كی وجہ ھم تك پھنچنے والے اعمال كے علاوہ كوئی اور چیز نھیں ھے جبكہ ھمیں ان سے ایسے اعمال كی امید نھیں ھے۔

(احتجاج، ج2، ص315، بحار الانوار، ج53، ص177، ح8)

IMAM Muhammad Mehdi a.s,

Tafseer_e_Quran Alkauthar-Volume-3

Quran_e_pak & Tarjumah bamaa Tafseer

Allama Sheakh Mohsan Ali Najfi Sahib

PDF files main.

Asan Alfaz ka Tarjumah and Tafseer Mouzoa ke Sath.

Tafseer_e_Quran Alkauthar-Volume-2

Quran_e_pak & Tarjumah bamaa Tafseer

Allama Sheakh Mohsan Ali Najfi Sahib

PDF files main.

Asan Alfaz ka Tarjumah and Tafseer Mouzoa ke Sath.





Hazrat Imam Jafer Sadiq a.s,

حضرت امام صادق (علیہ السلام) نے فرمایا :

جب بھی تم میں سے کوئی عمل خیر یا صلہ رحم کرنا چاہے تو اس بات کی طرف متوجہ رہے کہ تمہارے داہنی طرف ایک شیطان رہتا ہے اور بائیں طرف دوسرا شیطان رہتا ہے ،اس بناء پر اس سے پہلے کہ شیطان تمہیں اس کام سے منصرف کرے تم فورا اس کو کام کو انجام دو۔

(بحار الانوار، ترجمہ جلد ۶۷ و ۶۸ ، ج ۲، ص ۲۳۴)

Hazrat Imam Jafer Sadiq a.s,

IMAM Muhammad Mehdi a.s,

️امام زمانہ عج فرماتے ہیں ۔

️انّٰا غَیْرُ مُہْمِلِیْنَ لِمُرٰاعٰاتِكُمْ، وَ لاٰ نٰاسینَ لِذِكْرِكُمْ، وَ لَوْلاٰ ذٰلِكَ لَنَزَلَ بِكُمُ الَّلاٴْوٰاءُ وَاصْطَلَمَكُمُ الْاٴَعْدٰاءُ

ہم تمھاری سرپرستی اور دیكھ بھال میں كوتاہی نہیں كرتے، اور تمہاری یاد كو كبھی نھیں بھلاتے، اگر ہم ایسا نہ كرتے تو تم پر بلائیں اور مصیبتیں نازل ہوجاتیں اور دشمن تم كو بالكل نیست و نابود كردیتے۔

(احتجاج، ج2، ص323، الخرائج الحرائج، ج2، ص903، بحارالانوار، ج53، ص175، ح7)

IMAM Muhammad Mehdi a.s,

Tafseer_e_Quran Alkauthar-Volume-1

Quran_e_pak & Tarjumah bamaa Tafseer

Allama Sheakh Mohsan Ali Najfi Sahib

PDF files main.

Asan Alfaz ka Tarjumah and Tafseer Mouzoa ke Sath.

Wednesday 24 May 2017

Hazrat Ali a.s,

💠نماز کی تاثیر

حضرت علی علیہ السلام فرماتے ہیں :

ایک دن میں رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ نماز کی انتظار میں مسجد میں بیٹھا ہوا تھا، اتنے میں ایک شخص اٹھا اور کہنے لگا: یا رسول اللہ! میں نے ایک گناہ کیا ہے اس کی مغفرت کے لیے کیا کروں؟ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے اس کی طرف سے رخ موڑ لیا۔ جب نماز تمام ہو گئی تو وہ آدمی دوبارہ اٹھا اور اس نے اپنا سوال تکرار کیا۔ رسول خدا (ص) نے اس کے جواب میں فرمایا: کیا تم نے ابھی نماز ادا نہیں کی، کیا اس کے لیے اچھے طریقے سے وضو نہیں کیا؟ عرض کیا: کیوں نہیں یا رسول اللہؐ! فرمایا: یہی نماز، تمہارے گناہوں کا کفارہ اور ان کی بخشش کا سبب ہے۔

(بحار الانوار، ج ۷۲، ص۳۱۹)

Hazrat Ali a.s,

IMAM Muhammad Mehdi a.s,

اقوال معصومین علیہ السلام کے لئے ہمارا چینل جوائن کیجئے۔

t.me/hubealia_s110

امام زمانہ عج فرماتے ہیں ۔

️ انَّہُ مَنِ اتَّقیٰ رَبَّہُ مِنْ اخْوٰانِكَ فِي الدِّینِ وَ اٴَخْرَجَ مِمّٰا عَلَیْہِ إِلیٰ مُسْتَحِقّیہِ، كٰانَ آمِناً مِنَ الْفِتْنَةِ الْمُبْطِلَةِ، وَ مِحَنِہَا الْمُظْلِمَةِ الْمُظِلَّةِ وَ مَنْ بَخِلَ مِنْہُمْ بِمٰا اٴَعٰارَہُ اللهُ مِنْ نِعْمَةِ عَلیٰ مَنْ اٴَمَرَہُ بِصِلَتِہِ، فَإِنَّہُ یَكُونُ خٰاسِراً بِذٰلِكَ لِاٴُوْلاٰہُُ وَآخِرَتِہِ.

بے شك كہ جو شخص اپنے دینی بھائی كے حقوق كے سلسلہ میں حكم الٰھی كا احترام كرے اور اپنے ذمہ مالی حقوق كو اس كے مستحق تك پھنچائے تو ایسا شخص باطل راہ كی طرف لے جانے والے فتنوں سے اور خطرناك بلاؤں سے محفوظ رہتا ھے، اور جو شخص بخل سے كام لے اور خداوندعالم
نے جن نعمتوں كو اس كے پاس امانت ركھا ھے ان میں سے مستحق كو نہ دے، تو ایسا شخص دنیا و آخرت میں گھاٹا اٹھانے والا ھوگا۔

(احتجاج، ج2، ص325، بحار الانوار، ج53، ص177، ح8)

IMAM Muhammad Mehdi a.s,

Hazrat Imam Ali Raza a.s,

انتظار فرج سب سے بہتر ہے

قال الامام رضا (علیه السلام):

ما أحسن الصبر و انتظار الفرج.

حضرت امام رضا علیہ السلام فرماتے ہیں:
انتظار فرج کا صبر کرنا کتنا بہتر ہے۔

نوٹ: واضح ہے کہ انتظار فرج سے مراد مثبت اور تعمیری انتظار ہے جو امام مهدیؑ کی عادلانہ حکومت کے قیام کے اسباب فراہم کرنے کے لئے کوشش و تلاش سے عبارت ہو۔

(منتخب الاثر، ص 496)

t.me/hubealia_s110


اقوال معصومین علیہ السلام کے لئے ہمارا چینل جوائن کیجئے
 👇👇👇👇👇

t.me/hubealia_s110

👆👆👆👆👆

Hazrat Imam Ali Raza a.s,

Tuesday 23 May 2017

Hazrat Ali a.s,

نمک کے ذریعہ کهانے کی ابتدا سے بہت سے درد دور!

امام علی علیه‌السلام :

مَنِ ابتَدَأَ طَعامَهُ بِالمِلحِ ؛ ذَهَبَ عَنهُ سَبعونَ داءً وما لا یَعلَمُهُ إلاّ اللّه‌ُ عزوجل:

جو شخص بهی اپنے کهانے کی ابتدا نمک سے کرے، 70 درد اور بهی بہت بڑے درد جنہیں خداوند عزوجل کے سوا کوئی نہیں جانتا اس سے دور ہوجاتے ہیں۔

(الخصال ، صفحه 623)

Hazrat Imam Jafer Sadiq a.s,

قال الامام صادق (علیه السلام):

المنتظر للثانى عشر کالشاهر سیفه بین یدى رسول الله صلى الله علیه و آله یذب عنه.

حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام فرماتے ہیں:

جو  بھی بارہویں امام (مھدی عج) کا منتظر ہوگا اس کا مقام ایسے ہے کہ جس نے حضرت رسول اکرم (ص) کے دفاع کے لئے تلوار اٹھائی ہو۔

(غیبت نعمانى، ص 41)

Hazrat Imam Jafer Sadiq a.s,

Hazrat Imam Jafer Sadiq a.s,

امام جعفر صادق (ع) فرماتے ہیں:

اللہ تعالی نے حضرت موسی (ع) کو وحی فرمائی : اے موسی (ع) زیادہ پیسوں پر خوشحال مت ہویا کرو اور ہمارے ذکر کو مت بھولو کیونکہ زیادہ پیسہ گناہوں کو بھلا دیتا ہے اور ذکر کو ترک کر دینے سے دل سخت ہو جاتا ہے۔

(علل الشرایع ، ص38)

Hazrat Imam Jafer Sadiq a.s,

Monday 22 May 2017

Hazrat Imam Baqir a.s,

️ امام باقر علیہ السلام نے دوران غیبت شیعوں کی ذمہ داریوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا:

ليعن قويكم ضعيفكم و ليعطف غنيكم على فقيركم ولينصح الرجل اخاه النصيحة لنفسه.

تم میں سے صاحبان قدرت ضعیفوں کی مدد کریں، غنی اور مالدار فقیروں کی دستگیری کریں اور ہر انسان اپنے بھائی کو مفید نصیحت کرے۔

(بشارة المصطفى لشيعة المرتضى، عماد الدين طبرى الآملى الكنجى، چاپ نجف اشرف، ص 113)

Hazrat Imam Baqir a.s,

IMAM Muhammad Mehdi a.s,

️امام زمانہ عج فرماتے ہیں ۔

️و في إِبْنَةِ رَسُولِ اللهِ (ص) لِي اٴُسْوَةٌ حَسَنَةٌ

بنت پیغمبر اكرم (ص) (جناب فاطمہ زھرا سلام اللہ علیھا) میرے لئے بہترین نمونہ ھیں۔

(الغیبة، طوسی، ص286، ح245، احتجاج، ج2، ص279، بحارالانوار، ج53، ص180، ح9)

IMAM Muhammad Mehdi a.s,

IMAM Muhammad Mehdi a.s,

امام زمانہ عج فرماتے ہیں ۔

️امّٰا اٴَمْوٰالُكُمْ فَلاٰ نَقْبَلُہٰا إِلّا لِتَطَہَّرُوْا، فَمَنْ شٰاءَ فَلْیَصِلْ وَ مَنْ شٰاءَ فَلْیَقْطَعْ، فَمٰا آتٰانِي اللهُ خَیْرٌ مِمّٰا آتٰاكُمْ.

لیكن تمھارے مال كو ہم صرف اس وجہ سے قبول كرلیتے ہیں تاكہ تم پاك ھوجاؤ۔ لہٰذا جو چاھے ادا كرے جو چاہے ادا نہ كرے۔ خداوندعالم نے جو چیزیں ہم كو عطا كی ہیں ان چیزوں سے بہتر ہے جو تمھیں عطا كی ہیں۔

(كمال الدین، ج2، ص484، ح4، الغیبة، طوسی، ص290، ح247، احتجاج، ج2 ، ص283،اعلام الوری، ج2، ص271، كشف الغمة، ج3، ص339، الخرائج و الجرائح، ج3،ص1114، بحارالانوار، ج53، ص180، ح10)

IMAM Muhammad Mehdi a.s,

Sunday 21 May 2017

Hazrat Imam Mosa Kazim a.s,

حضرت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام نے ایک دن اپنے فرزندوں کو جمع کیا اور فرمایا:

�میرے بیٹو! میں تمہیں ایک ایسی نصیحت کرتا ہوں کہ جو بھی اس پر عمل کرے گا وہ گھاٹے میں نہیں رہے گا؛ اگر کوئی شخص تمہارے پاس آئے اور داہنے کان میں ناپسند باتیں کہے اس کے بعد دوسری طرف جاکر بائیں کان میں تم سے معذرت چاہے کہ میں نے کچھ نہیں کہا تو اس کے عذر کو بھی قبول کرلو۔

﴿کشف الغمہ،ص۸۱۲﴾

Hazrat Imam Mosa Kazim a.s,

Saturday 20 May 2017

Hazrat Muhammad savaw,

تین کام تمام کاموں کے سردار ہیں

قال رسولُ اللّه(صلی الله علیه و آله وسلم) سَيِّدُ الأعمالِ ثَلاثُ خِصالٍ

پيغمبرِ خدا (صلى الله عليه و آله وسلم)فرماتے ہیں :

تین کام ایسے ہیں جو تمام کاموں کے سردار ہیں.
1◀️ إنصافُكَ النّاسَ مِن نَفسِكَ ،
لوگوں کے ساتھ انصاف سے پیش آئیں.
2◀️و مُواساتُكَ الأخَ في اللّه ِ عَزَّ و جلَّ،
دینی بھائیوں کے ساتھ ہمدردی اور انکی مدد کریں.
3◀️و ذِكرُ اللّه ِ تَعالى عَلى كُلِّ حالٍ .
ہر حال اللہ تعالیٰ کو یاد رکھیں.

(بحار الأنوار  ۹۳/۱۵۰/۳)

Hazrat Muhammad savaw,

IMAM Muhammad Mehdi a.s,

امام زمانہ (عج) فرماتے ہیں :

يَابْنَ الْمَهْزِيارِ! لَوْلاَ اسْتِغْفارُ بَعْضِكُمْ لِبَعْضٍ، لَهَلَكَ مَنْ عَلَيْها، إلاّ خَواصَّ الشّيعَةِ الَّتى تَشْبَهُ أقْوالُهُمْ أفْعالَهُمْ.

اگر تم میں سے بعض کی بعض دوسروں کے لئے طلب بخشش و مغفرت نہ ہوتی، روئے زمین پر موجود سارے انسان ہلاک ہوجاتے سوائے ان خاص و خالص شیعوں کے جن کا کردار ان کی گفتار کے مطابق ہے۔

(مستدرك ج 5، ص 247، ح 5795)

IMAM Muhammad Mehdi a.s,

Hazrat Ali a.s,

اللہ تعالی کے نزدیک سب سے زیادہ محبوب عمل انتظار فرج ہے

قال امیرالمؤمنین (علیه السلام)

انتظروا الفرج ولاتیأسوا من روح الله، فان احب الاعمال الى الله عزوجل انتظار الفرج. والمنتظر للفرج کالمتشحط بدمه فى سبیل الله.

حضرت مولای متقیان علی علیہ السلام فرماتے ہیں:

فرج کا انتظار کرو اور اللہ تعالی کی رحمت سے نا اُمید نہ ہوں کیونکہ اللہ تعالی کے نزدیک سبے زیادہ محبوب عمل انتظارِ فرج کا عمل ہے فرج کا انتظار کرنے والے ایسے شھداء کی مانند ہیں جو اللہ تعالی کی راہ میں  اپنی جان نچھاور کر دیتے ہیں۔

(بحارالانوار، ج 52، ص 123)

Hazrat Ali a.s,

Friday 19 May 2017

Hazrat Muhammad savaw,

پیغمبر اکرمؐ نے فرمایا:

اے وہ لوگو! جو زبان سے تو اسلام لائے ہو لیکن تمہارے دلوں میں ابھی ایمان نے جڑ نہیں پکڑی ہے مسلمانوں کو جھڑکیاں نہ دو اور ان کی عیب جوئی نہ کرو کیونکہ جو کوئی ان کی عیب جوئی کرے گا خدا اس کی عیب جوئی کرے گا اور جس کی خدا عیب جوئی کرے گا اسے رسوا بھی کر دے گا چاہے وہ اپنے گھر میں ہی رہتا ہو۔

(کافی باب الایمان والکفر)

Hazrat Muhammad savaw,

Hazrat Muhammad savaw,

jin Logo Ke Badan Per Paidaaishi AabLay Ka Koi Nishan Ho Un Ki Umr Lambi Ho Gi Un Ko Ye Khush-Khabri Suna Do.

HADEES-savaw

(TiBP; 22)

Hazrat Muhammad savaw,

Hazrat Imam Baqir a.s, Hazrat Imam Jafer Sadiq a.s,

حضرت امام باقر (علیہ السلام) اور حضرت امام صادق (علیہ السلام) فرماتے ہیں:

وہ طریقہ جو انسان کو کفر کے نزدیک پہنچا دیتا ہے یہ ہے کہ اپنے کسی دینی بھائی کے ساتھ ساتھ رہے اور اس کی غلطیاں اور خطائیں جمع کرتا جائے اور پھر ایک دن ان کی وجہ سے اسے سخت سست کہے۔

(کافی کتاب الایمان والکفر)

Hazrat Imam Baqir a.s, Hazrat Imam Jafer Sadiq a.s,

Hazrat Imam Jafer Sadiq a.s,

 مومن کو ذلیل اور بے وقار کرنا

حضرت امام جعفر صادق (علیہ السلام) فرماتے ہیں:

جو کوئی کسی مومن کو افلاس اور ناداری کی وجہ سے چھوٹا اور حقیر سمجھے گا خدا اسے قیامت میں خلائق کے سامنے رسوا کرے گا۔

(کافی۔ باب ایمان والکفر)

Hazrat Imam Jafer Sadiq a.s,

Thursday 18 May 2017

IMAM Muhammad Mehdi a.s,

زمانہٴ غیبت میں فقھا كی طرف رجوع كرنا

️امام زمانہ عج فرماتے ہیں

️امَّا الْحَوٰادِثُ الْوٰاقِعَةُ فَارْجِعوُا فیہٰا إِلٰی رُوٰاةِ حَدیثِنٰا، فَإِنَّہُمْ حُجَّتِي عَلَیْكُمْ وَ اٴَنَا حُجَّةُاللهِ عَلَیْہِمْ.

لیكن ھر زمانہ میں پیش آنے والے حوادث (اور واقعات) میں ھماری احادیث بیان كرنے والے راویوں كی طرف رجوع كرو، كیونكہ وہ تم پر ہماری حجت ہیں اور میں ان پر خدا كی حجت ہوں۔

( كمال الدین، ج2، ص484، ح10، الغیبة، شیخ طوسی، ص291، ح247، احتجاج، ج2 ، ص284،اعلام الوری، ج2، ص271، كشف الغمة، ج3، ص338، الخرائج و الجرائح، ج3،ص1114، بحار الانوار، ج53، ص181، ح10، وسائل الشیعہ، ج27، ص140، ح33424)

IMAM Muhammad Mehdi a.s,

Wednesday 17 May 2017

Hazrat Ali a.s,

 امیرالمومنین علی (علیہ السلام) نے فرمایا :

اپنے رشتہ داروں کے ساتھ رابطہ برقرار رکھو ، چاہے ایک سلام ہی کے ذریعہ کیوں نہ ہو، کیونکہ خداوند عالم فرماتا ہے ”وَ اتَّقُوا اللَّہَ الَّذی تَسائَلُونَ بِہِ وَ الْاٴَرْحامَ “: اور اس خدا سے بھی ڈرو جس کے ذریعہ ایک دوسرے سے سوال کرتے ہو اور قرابتداروں کی بے تعلقی سے بھی ۔

(آداب معاشرت ، ترجمہ جلد ۱۶ ، بحار الانوار، ج ۱، ص ۶۰)

Hazrat Ali a.s,

IMAM Muhammad Mehdi a.s,

امام زمانہ عج فرماتے ہیں ۔

️ولَوْ انَّ اشْیٰاعَنٰا (وَ فَّقَہُمُ اللهُ لِطٰاعَتِہِ) عَلَی اجْتِمٰاعٍ مِنَ الْقُلُوبِ فِي الْوَفٰاءِ بِالْعَہْدِ عَلَیْہِمْ لَمٰا تَاخَّرَ عَنْہُمُ الْیُمْنَ بِلِقٰائِنٰا، وَ لَتَعَجَّلَتْ لَہُمُ السَّعٰادَةُ بِمُشٰاہَدَتِنٰا عَلیٰ حَقِّ الْمَعْرِفَةِ وَ صِدْقِہٰا مِنْہُمْ بِنٰا، فَمٰا یَحْبِسُنٰا عَنْہُمْ إِلاّٰ مٰا یَتَّصِلُ بِنٰا مِمّٰا نَكْرَہُہُ وَلاٰ نُوثِرُہُ مِنْہُمْ.


اگر ھمارے شیعہ (خدا ان كو اطاعت كی توفیق دے) اپنے عھد و پیمان كو پورا كرنے كی كوشش میں ھمدل ھوں تو پھر ھماری ملاقات كی بركت میں تاخیر نھیں ھوتی، اور ھمارے دیدار كی سعادت جلد ھی نصیب ھوجاتی، ایسا دیدار جو حقیقی معرفت اور ھماری نسبت صداقت پر مبنی ھو، ھمارے مخفی رھنے كی وجہ ھم تك پہنچنے والے اعمال كے علاوہ كوئی اور چیز نھیں ھے جبكہ ہمیں ان سے ایسے اعمال كی امید نھیں ھے۔

(احتجاج، ج2، ص315، بحار الانوار، ج53، ص177، ح8)

IMAM Muhammad Mehdi a.s,

Tuesday 16 May 2017

Hazrat Imam Ali Raza a.s,

مولا رضا ؑ  نے فرمایا

جس نے اپنا محاسبہ کیا اس نے فائدہ اٹھایا جو غافل رہا وہ گھاٹے میں رہا جو خدا سے ڈرا وہ امان میں رہا جس نے عبرت حاصل کی وہ بینا ہوگیا جو بینا ہوا اس نے سوجھ بوجھ پیدا کر لی اور جس  نے سوجھ بوجھ پیدا کی وہ آگاہ ہوگیا ۔

(بحار  ج ۔ 78 . ص 352)

Hazrat Imam Ali Raza a.s,

Monday 15 May 2017

Hazrat Ali a.s,

زیادہ سونا اور زیادہ کھانا

قال الامام على عليه السلام

️كثرَةُ الأَكلِ وَالنَّومِ تُفسِدانِ النَّفسَ، وتَجلِبانِ المَضَرَّةَ؛

حضرت علی علیہ السلام فرماتے ہیں:

زیادہ سونا اور زیادہ کھانا ، نفس کو تباہ کر دیتے ہیں اور نقصان پہنچاتے ہیں۔

(غرر الحكم، ح 7120)

Hazrat Ali a.s,

Hazrat Muhammad savaw,

مسجد میں چراغ جلانے کی فضیلت

رسول خدا صلی الله علیه و آلہ و سلم :

اگر کوئی ایک مسجد خدا میں چراغ جلائے تو جب تک وہ چراغ جلتا رہتا ہے تو فرشتے اس کے لئے استغفار کرتے رہتے ہیں۔

️(الفقیه ج1ص237)

Hazrat Muhammad savaw,

Hazrat Muhammad savaw,

رسول ِ خدا صلی الله علیه و آلہٖ وسلم:

لوگوں کی چار قسم ہیں:
سخی كريم، بخيل، و لئيم؛

۱۔ سخی وہ ہوتا ہے جو  خود کھاتا ہے اور دوسروں کو بھی کھلاتا ہے.

2️۔ كريم وہ ہوتا ہے جو  خود نہیں کھاتا لیکن دوسروں کو دیتا ہے.

3️۔ بخيل وہ ہوتا ہے جو  خود کھاتا ہے دوسروں کو نہیں دیتا ہے.

4️۔ لئيم وہ ہوتا ہے جو  نہ خود کھاتا ہے اور نہ دوسروں کو کھلاتا ہے۔

(نصايح، ص: 178)

Hazrat Muhammad savaw,

Sunday 14 May 2017

Hazrat Imam Jafer Sadiq a.s,



حضرت امام جعفرصادق علیہ السلام فرماتے ہیں:

لِیُعِدَّ(نَّ)اَحَدُکُمْ لِخُرُوجِ الْقٰائِمِ وَلَوْسَہْماًفَاِنَّ اللہ َاِذَاعَلِمَ ذٰلِکَ مِنْ نِیَّتہِ رَجَوْتُ لِئلاً یُنْسِی ئَ فی عُمْرِہِ یُدْرِکَہُ وَیَکُونَ مِنْ اَعْوٰانِہِ وَ اَنْصٰارِہِ۔

آپ میں سے ہرشخص پرفرض ہے کہ وہ حضرت قائم(علیہ السلام) کے خروج کے وقت ان کی مددکرنے کے لئے اسلحہ حاصل کرے اگرچہ وہ اسلحہ ایک تیرہی کیوں نہ ہوگاکیونکہ جب خداونددیکھے گا کہ ایک شخص حضرت امام مہدی(علیہ السلام) کی مددکے واسطے اسلحہ تک حاصل کرنے میں لگاہواہے تو خداونداس شخص کی عمرکوطولانی کرے دے گاتاکہ وہ حضرت امام مہدی(علیہ السلام) کے ظہورکوپالے ،اورحضرت(علیہ السلام) کے ناصران اور مددگاروں سے قرارپائے۔

(بحارالانوار،ج٥٢،ص٣٦٦،غیبت نعمانی )

Hazrat Imam Jafer Sadiq a.s,

Hazrat Imam Hussain a.s,

غیبت کے زمانہ میں صبر کرنے کا اجر

قال الامام حسین (علیه السلام)

 اما ان الصابر فى غیبته على الاذى والتکذیب، بمنزلة المجاهد بالسیف بین یدى رسول الله صلى الله علیه و آله.

حضرت امام حسین علیہ السلام فرماتے ہیں:

با تحقیق غیبت کے زمانہ میں بھتانوں اور تکلیفوں پر صبر کرنے والے ایسے مجاہدوں کی طرح ہے جنہوں نے پیغمبر اکرم  صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سپاہ میں شرکت کی ہو۔

(اعلام الورى، ص 384)

🌹جوائن کریں.👇

t.me/hubealia_s110
www.facebook.com/hubealia.s110

Hazrat Imam Hussain a.s,

Saturday 13 May 2017

IMAM Muhammad Mehdi a.s,

امامؑ كے ظھور میں وجۂ تاخیر

امام زمانہ عج فرماتے ہیں:

"ولَوْ اٴَنَّ اٴشْیٰاعَنٰا (وَ فَّقَہُمُ اللهُ لِطٰاعَتِہِ) عَلَی اجْتِمٰاعٍ مِنَ الْقُلُوبِ فِي الْوَفٰاءِ بِالْعَہْدِ عَلَیْہِمْ لَمٰا تَاٴَخَّرَ عَنْہُمُ الْیُمْنَ بِلِقٰائِنٰا، وَ لَتَعَجَّلَتْ لَہُمُ السَّعٰادَةُ بِمُشٰاہَدَتِنٰا عَلیٰ حَقِّ الْمَعْرِفَةِ وَ صِدْقِہٰا مِنْہُمْ بِنٰا، فَمٰا یَحْبِسُنٰا عَنْہُمْ إِلاّٰ مٰا یَتَّصِلُ بِنٰا مِمّٰا نَكْرَہُہُ وَلاٰ نُوٴْثِرُہُ مِنْہُمْ۔

اگر ھمارے شیعہ (خدا ان كو اطاعت كی توفیق دے) اپنے عھد و پیمان كو پورا كرنے كی كوشش میں ھمدل ھوں تو پھر ھماری ملاقات كی بركت میں تاخیر نھیں ھوتی، اور ھمارے دیدار كی سعادت جلد ھی نصیب ھوجاتی، ایسا دیدار جو حقیقی معرفت اور ھماری نسبت صداقت پر مبنی ھو، ھمارے مخفی رھنے كی وجہ ھم تك پھنچنے والے اعمال كے علاوہ كوئی اور چیز نھیں ھے جبكہ ھمیں ان سے ایسے اعمال كی امید نھیں ھے۔

(احتجاج، ج2، ص315، بحار الانوار، ج53، ص177، ح8)

IMAM Muhammad Mehdi a.s,

Friday 12 May 2017

Hazrat Muhammad savaw,

مولا امام مہدی ؑفرماتےہیں:

یہ بھی جان لوکہ حق ہم میں ہے
اورہمارےساتھ ہے،ہمارےعلاوہ جواسکوکہےگاوہ جھوٹا اور افتراءپردازہے
اورہمارےعلاوہ اس (امامت) کاجوبھی دعویدارہےوہ گمراہ ہے۔

( کمال الدین ج 2 ص 484)

Hazrat Muhammad savaw,

Hazrat Muhammad savaw,

️حضرت امام مھدی (عج) کا انتظار کرنے والا خوش قسمت ہے۔

قال رسول اکرم (صلى الله علیه وآله وسلم)

«طوبى للصابرین فى غیبته، طوبى للمقیمین على محبته»

حضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں:

خوش قسمت ہیں وہ لوگ جو  امام زمانہ (عج) کی غیبت پر صبر کرتے ہیں اور خوش قسمت ہیں وہ لوگ  جو امام (عج) کی محبت پر ثابت قدم ہیں۔

(ینابیع المودة، ج 3، ص 101)

t.me/hubealia_s110
www.facebook.com/hubealia.s110

Hazrat Muhammad savaw,

Thursday 11 May 2017

IMAM Muhammad Mehdi a.s,

ایك دوسرے كے حق میں استغفار كرنا

️امام زمانہ عج فرماتے ہیں ۔

️لوْلاٰ اسْتِغْفٰارُ بَعْضِكُمْ لِبَعْضٍ لَہَلَكَ مَنْ عَلَیْہٰا۔

اگر تم میں ایك دوسرے كے لئے طلب مغفرت نہ ھوتی تو زمین پر بسنے والے تمام لوگ ہلاك ھوجاتے ۔

(دلائل الامامة، ص297)

IMAM Muhammad Mehdi a.s,

Hazrat Ali a.s,

قال امیرالمؤمنین (علیه السلام)

«انتظروا الفرج ولاتیأسوا من روح الله، فان احب الاعمال الى الله عزوجل انتظار الفرج ... والمنتظر للفرج کالمتشحط بدمه فى سبیل الله».

حضرت مولای متقیان علی علیہ السلام فرماتے ہیں:

فرج کا انتظار کرو اور اللہ تعالی کی رحمت سے نا اُمید نہ ہوں کیونکہ اللہ تعالی کے نزدیک سبے زیادہ محبوب عمل انتظارِ فرج کا عمل ہے فرج کا انتظار کرنے والے ایسے شھداء کی مانند ہیں جو اللہ تعالی کی راہ میں  اپنی جان نچھاور کر دیتے ہیں۔

(بحارالانوار، ج 52، ص 123)
t.me/hubealia_s110
www.facebook.com/hubealia.s110

Hazrat Ali a.s,

Wednesday 10 May 2017

Hazrat Imam Sajjad a.s,

🔶 ہم نشینی 🔶

💦حضرت امام سجاد علیہ السلام اپنے فرزند ارجمند کو فرماتے ہیں: کوشش کرو پانچ آدمیوں کے ساتھ ہمنشینی نہ کرو۔

آپ کے فرزند نے سوال کیا: اے بابا جان وہ کونسے افراد ہیں؟

حضرت امام سجاد علیہ السلام نے فرمایا:

1۔ جھوٹے آدمی کے ساتھ ہمنشینی نہیں کرو،
2۔ وہ لوگ جو اللہ تعالی کی نافرمانی کرتے ہیں، ان کے ساتھ ہمنشینی نہیں کرو

3۔ بخیل کے ساتھ ہمنشینی نہیں کرو،

4۔ احمق کی دوستی سے اجتناب کرو،

5۔ قطع رحم کرنے والے سے  ہمنشینی نہیں کرو۔

(بحارالانوار ج. 17)

t.me/hubealia_s110
www.facebook.com/hubealia.s110

Hazrat Imam Sajjad a.s,

Hazrat Imam Jafer Sadiq a.s,

حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا

مَنْ سَرَّاَنْ یَکُونَ مِنْ اَصْحٰابِ الْقٰائِمِ فَلْیَنْتَظِرْوَلْیَعْمَلْ بِالْوَرَعِ وَمَحٰاسِنِ الْاَخْلٰاقِ وَھُوَمُنْتَظِر
فَاِنْ مٰاتَ وَقٰامَ الْقٰائِمُ بَعْدَہُ کٰانَ لَہُ مِنَ الآَجْرِمِثْلُ اَجْرِ مَنْ اَدْرَکَہُ۔

جس شخص کویہ بات پسندہے کہ وہ حضرت قائم(علیہ السلام) کے ناصران سے بن جائے تواس پرلازم ہے کہ وہ
️۱۔ انتظارکرے (خودکواپنے امام(علیہ السلام) کے واسطے ہروقت آمادہ رکھے)
2۔ گناہوں کوچھوڑدے ،تقویٰ اختیارکرے،پرہیزگاربنے۔
3️۔ اپنے اخلاقیات وعادات کواچھابنائے ۔

ایساشخص ہی حقیقی منتظرہے اگرایساشخص مرجائے اورحضرت قائم(علیہ السلام) کے ظہورکونہ پاسکے تواسے ایسے اجروثواب ملے گاجیسے اس نے خوداپنے امام ؑ کازمانہ پایاہو۔

(بحارالانوار،ج٥٢،ص١٤٠،غیبت نعمانی)

t.me/hubealia_s110
www.facebook.com/hubealia.s110

Hazrat Imam Jafer Sadiq a.s,

Monday 8 May 2017

Hazrat Muhammad savaw,

رسول ِخدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا :

جو شخص اپنے رشتہ داروں کے پاس جائے اور ان کے ساتھ اپنے مال سے صلہ رحم کرے توخداوند عالم اس کو سو شہیدوں کا ثواب دے گا اور جو قدم بھی اٹھائے گا ہر قدم کے بدلے چالیس ہزار حسنہٰ لکھے گا اور چالیس ہزار گناہ محو ہوجائیں گے اور اس کو چالیس ہزار درجہ بلند کردیا جائے گا اور اس کی عبات ایسی ہے جیسے اس نے سو سال خدا کی عبادت کی ہو۔

(امالی شیخ صدوق، ترجمہ کمرہ ای، متن، ص۴۲۲)

Hazrat Muhammad savaw,

IMAM Muhammad Mehdi a.s,

استغفار،بخشش كا ذریعہ

امام زمانہ عج فرماتے ہیں ۔

اذٰا اسْتَغْفَرْتَ اللهَ، فَاللهُ یَغْفِرُ لَكَ.

اگر تم خدا سے استغفار كروگے تو خداوندعالم بھی تم كو معاف كردےگا۔

( كافی، ج 1، ص 521، ح 13، كمال الدین، ج 2، ص 490، ح 13، ارشاد، ج 2، ص 361، اعلام الوری، ج2، ص264، كشف الغمة، ج 3، ص251، بحار الانوار، ج51، ص329، ح 52، مدینة المعاجز، ج 8، ص 85)

IMAM Muhammad Mehdi a.s,

Sunday 7 May 2017

Hazrat Ali a.s,

www.facebook.com/hubealia.s110

امام صادق (علیہ السلام) نے فرمایا :

جو شخص یہ چاہتا ہے کہ خدا اس کی موت کو آسان کردے ، وہ صلہ رحم کرے۔ اپنے والدین کے ساتھ نیکی کرے اگر وہ ایسا کرے گا تو خداوند عالم اس کی روح کو آسانی سے قبض کرے گا اور زندگی میں فقر اور پریشانی میں مبتلا نہیں ہوگا۔

(امالی شیخ صدوق، ترجمہ کمرہ ای، متن، ص ۳۸۹)
t.me/hubealia_s110

Hazrat Ali a.s,