Pages

Thursday, 29 June 2017

IMAM Muhammad Mehdi a.s,

️امام زمانہ محمد مہدی علیہ سلام فرماتے ہیں ۔

اَنَا خٰاتَمُ الْاَوْصِیٰاءِ، وَ بِي یَدْفَعُ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ الْبَلاٰءَ عَنْ اَہْلي وَ شیْعَتِى.

میں خاتم الاوصیاء ہوں اور خداوندعالم میرے سبب اور وسیلہ سے میرے اہل اور میرے شیعوں سے بلاؤں كو دور كرتا ہے۔

(بحار الانوار، ج52، ص30، ح25)

IMAM Muhammad Mehdi a.s,

Tuesday, 27 June 2017

Hazrat Muhammad savaw,

حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم:

میری امت سے میری صرف وہی احادیث بیان کرو جو ان کی عقلیں برداشت کر سکتی ہیں۔

(کنزالعمال حدیث۲۹۱۷۹)

Hazrat Muhammad savaw,

Hazrat Imam Jafer Sadiq a.s,

️امام جعفر صادق علیہ سلام نے فرمايا:

جو امام قائم (عج) کا صحابي و مددگار بننا چاہے اس کو منتظر رہنا چاہئے اور گناہوں سے پرہيز اور اخلاق کے محاسن پر عمل کرنا چاہئے وہ منتظر ہے؛ پس اگر وہ مرجائے اور اس کي موت کے بعد امام مہدي (عج) ظہور فرمائيں اس کو اس شخص کا اجر و ثواب ملے گا جس نے آپ (عج) کے دور حکومت کا ادراک کيا ہو۔

(معجم احاديث المهدي ج 3 ص 417)

Hazrat Imam Jafer Sadiq a.s,

Sunday, 25 June 2017

Hazrat Muhammad savaw,

چھے ایسی چیزیں ہیں جو گناہ کا سبب بنتی ہیں.

قال رسول خدا(صلی الله علیه و آله و سلم)

إِنَّ أَوَّلَ مَا عُصِيَ اللَّهُ بِهِ سِتَّةٌ
چھ پہلی چیزیں ایسی ہیں جن کے ذریعے سے اللہ تعالی کی نافرمانی اور گناہ کا سبب بنتی ہیں .

1️⃣◀️ حبُّ الدُّنْيَا   حبِ دنیا

2️⃣◀️و حُبُّ الرِّئَاسَةِ و حکومت اور ریاست سے دوستی

3️⃣◀️ و حُبُّ الطَّعَامِ  خوراک اور غذا سے دوستی

4️⃣◀️و حُبُّ النَّوْمِ  نیند کی دوستی

5️⃣◀️و حُبُّ الرَّاحَةِ آرام اور سکون کے ساتھ دوستی

6️⃣◀️ و حُبُّ النِّسَاءِ  نامحرم کے ساتھ دوستی۔

(وسائل الشیعه، باب جهاد با نفس، حدیث شماره ٤٧٦)

Hazrat Muhammad savaw,

Saturday, 24 June 2017

Hazrat Imam Jafer Sadiq a.s,



امام جعفر صادق علیہ سلام نے فرمایا ہے

زکات فطرہ کا ادا کرنا ماہ مبارک رمضان کے روزوں کو مکمل کرتا ہے کیوں کہ جس نے ماہ مبارک کے روزے رکھے اور جان بوجھ کر زکات فطرہ ادا نہ کی گویا اس نے روزے ہی نہیں رکھے۔

(وسائل الشيعة. ج4، ص 221)

اقوال معصومین علیہ السلام کے لئے ہمارا چینل جوائن کیجئے۔

t.me/hubealia_s110
www.facebook.com/hubealia.s110
http://hubealia-s110.blogspot.com

Hazrat Imam Jafer Sadiq a.s,

Hazrat Imam Jafer Sadiq a.s,

قال الامام صادق (علیه السلام)

مَن صَام لله عزوجل یَوماً فِى شِدَّة الحرِّ فَأصابَه ظَمأٌ، وَكَّلَ الله بِه ألف مَلَكٍ یَمسَحُون وَجهَه و یُبَشِّرُونَه حَتّى إذا أفطَر

حضرت امام صادق علیہ السلام فرماتے ہیں:

جو آدمی اللہ تعالی کے گرمی کے روزے رکھے گا، اور پیاسا رہے گا اللہ تعالی ہزار فرشتوں کو حکم فرمائے گا کہ اس روزہ دار کے چہرے پر اپنے ہاتھ پھیریں اور اس کو افطار کے وقت تک بشارت دیں۔

(اصول كافى، ج 4، ص 64، ح 8)

Hazrat Imam Jafer Sadiq a.s,

Friday, 23 June 2017

Hazrat Imam Jafer Sadiq a.s,

خاک شفا کی سجدہ گاہ

حضرت امام جعفر صادق ؑ سے روایت ہے:

اِنَّ السُّجُودَ عَلَی تُرْبَۃِ اَبِی
 عَبْدِ اللّٰہِ ع یَخْرِقُ الْحُجُبَ السَّبْعَ۔

حضرت امام حسین علیہ السلام کی تربت پر سجدہ کرنا (قبولیت میں مانع کے) سات پردوں کو ہٹا دیتا ہے۔

( الوسائل ۵: ۳۶۶ باب استجاب السجود )

Hazrat Imam Jafer Sadiq a.s,

Thursday, 22 June 2017

Hazrat Muhammad savaw,

رسول الله صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم:

🔆بھوک اور پیاس کے ذریعے قیامت کے دن کی بھوک اور پیاس کو یاد کرو؛ اور فقراء و مساکین کو صدقہ دو۔

🔆اپنے بڑوں کا احترام کرو اور چھوٹوں پر رحم کرو۔

🔆صلہ رحم کرو؛ اور اپنی زبان کی حفاظت کرو؛ اور حرام چیزوں سے آنکھیں اور کان بند کر لو۔

🔆یتیموں سے محبت سے پیش آؤ تاکہ تمہارے یتیموں سے محبت کے ساتھ پیش آئیں؛ اور اپنے گناہوں سے توبہ کرو۔

🔆نماز کے وقت دعا کے لئے ہاتھ اٹھا لو کہ یہ بہترین وقت ہے جس میں خدا اپنے بندوں کی طرف لطف و احسان کے ساتھ نظر کرتا ہے اور ان کی دعا و مناجات کا جواب دیتا ہے, ان کی فریاد پر لبیک کہتا ہے اور ان کی درخواست اور دعاؤں کو قبول کرتا ہے۔

(رمضان با قرآن (محسن قرائتی) ص 9
️معارف الفرقان-372)

Hazrat Muhammad savaw,

Hazrat Muhammad savaw,

رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم :

‏ مَنْ غَدَا إِلَى الْمَسْجِدِ لَا يُرِيدُ إِلَّا لِيَتَعَلَّمَ‏ خَيْراً أَوْ لِيُعَلِّمَهُ كَانَ لَهُ أَجْرُ مُعْتَمِرٍ تَامِّ الْعُمْرَةِ وَ مَنْ رَاحَ إِلَى الْمَسْجِدِ لَا يُرِيدُ إِلَّا لِيَتَعَلَّمَ‏ خَيْراً أَوْ لِيُعَلِّمَهُ فَلَهُ أَجْرُ حَاجٍّ تَامِّ الْحِجَّةِ.

رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم :

جو شخص مسجد میں رفت و آمد کرے تاکہ مفید علم حاصل کر سکے یا سکھا سکے اس کا اجر اس حاجی کے برابر ہو گا جس نے حج کو اپنے تمام مناسک اور شرائط کے ساتھ اختتام تک پہنچایا ہو۔

(شهيد ثانى، زين الدين بن على، منية المريد؛ ص106)

Hazrat Muhammad savaw,

Wednesday, 21 June 2017

Hazrat Ali a.s,

امام علی بن ابی طالب علیہ السلام نے فرمایا:

 عجبت لمن یقنط و معہ الاستغفار.

مجھے اس شخص کے حال پہ تعجب ھوتا ھے جو استغفار کی طاقت رکھتا ھے اور پھر بھی رحمت خدا سے مایوس ھو جاتا ھے۔

(نھج البلاغہ کلمات قصار 87)

Hazrat Ali a.s,

Tuesday, 20 June 2017

Hazrat Muhammad savaw,

حضرت رسول خدا(ص) نے فرمایا:

اعتکاف کا ثواب دو حج اور دو عمرہ کے برابر ہے۔

(من لا يحضره الفقيه، ج2،ص 60)

اقوال معصومین علیہ السلام کے لئے ہمارا چینل جوائن کیجئے۔

t.me/hubealia_s110

Hazrat Muhammad savaw,

Hazrat Muhammad savaw,

‍ روزہ کے آثار اور اس کی جزاء

حضرت رسول خدا صلي الله عليه و آله وسلم

ہر وہ مؤمن جو ماہ رمضان کے روزہ رکھتا ہے اور اللہ تعالی کی بارگاہ میں پیش کرتا ہے اللہ تعالی اس کو سات خصلتیں عطاء فرماتا ہے:

۱۔ حرام  مال کو اس کی آنکھوں سے دور کرتا ہے۔
۲۔  رحمت الهٰي کے قریب ہوتا ہے۔
۳۔ ایسے ہے کہ جیسے اپنے باپ آدم عليه السلام کا کفارہ دیا ہو۔
۴۔ خداوندمتعال اس کے لئے موت کی سختیوں کو آسان کرے گا۔
۵۔ قیامت کے دن بھوک اور پیاس سے محفوظ رہے گا۔
۶۔ بہشت میں داخل ہوگا اور جہنم کے داخل ہونے سے محفوظ ر ہے گا۔
۷۔ خداوندمتعال اس کو بہشتی میوہ جات کی نعمت عطا فرمائے گا۔

(تفسیر شریف البرهان، مرحوم علامہ بحرانی)

Hazrat Muhammad savaw,

Monday, 19 June 2017

Hazrat Ali a.s,

زبان کی حفاظت

قال علی علیہ السلام:

ولیخزن الرجل لسانہ ، فان ھذا اللسان جموح بصاحبہ و اللہ ما اری عبدا یتقی تقویٰ تنفعہ حتی یخزن لسانہ .

حضرت علی علیہ السلام فرماتے ھیں :

انسان کو چاھیے کہ اپنی زبان کی حفاظت کرے اس لئے کہ یہ سرکش زبان اپنے صاحب کو ہلاک کر دیتی ہے۔
خدا کی قسم ! میں نے کسی بندہ متقی کو نہیں دیکھا جس کو اس کے تقویٰ نے نفع پہنچایا ہو مگر یہ کہ اس نے اپنی زبان کی حفاظت کی ھو۔

(نھج البلاغہ خطبہ ۱۷۶)

Hazrat Ali a.s,

Sunday, 18 June 2017

IMAM Muhammad Mehdi a.s,

کلام امام زمانہ(عج)

فَاِنَّایُحیِطُ عِلمُنَابِاَنبَائِکُم وَلاَیَعزُبُ عَنَّاشَی ئ مِن اَخبَارِکُم.

ہم آپ کے حالات بارے مکمل طورپرآگاہ ہیں اورہم سے تمہاری خبریں بالکل مخفی نہیں ہیں، ہم آپ کے ہرمسئلہ کےبارے آگاہ اورآپ سے متعلق ہرچیزکوجانتے ہیں ہم سے آپ کا کچھ بھی مخفی نہیں ہے۔

(بحارالانوار،ج۳۵،ص۵۷۱احتجاج )

IMAM Muhammad Mehdi a.s,

Hazrat Imam Jafer Sadiq a.s,

امام جعفر صادق‏ عليه السلام

قَلبُ شَهرِ رَمَضانَ لَيلَةُ القَدرِ.(۱)
شب قدر ماہ مبارک رمضان كا دل ہے۔

مَن عَرَفَ فاطِمَةَ حَقَّ مَعرِفَتِها فَقَد أدرَكَ لَيلَةَ القَدرِ.(۲)
 جس نے فاطمہؑ كی حقيقتاً معرفت حاصل كرلی ہے، بیشک اس نے شب قدر كو پاليا۔

(۱)۔بحارالأنوار، ج۵۸، ص۳۷۶.
(۲)بحارالأنوار، ج۴۳، ص۶۵.

اقوال معصومین علیہ السلام کے لئے ہمارا چینل جوائن کیجئے۔

t.me/hubealia_s110

Hazrat Imam Jafer Sadiq a.s,

Hazrat Imam Jafer Sadiq a.s,

امام جعفر صادق ‏عليہ السلام

التَّقديرُ فی لَيلَةِ تِسعَ عَشرَةَ و الإبرامُ فی لَيلَةِ إحدی و عِشرينَ و الإمضاءُ فی لَيلَةِ ثلاثَ و عِشرينَ.

تقديرات كی تعيين انيسویں كی، ان كی تاييد اكيسویں اور ان پر دستخط تئیسویں كی رات كو ہوتے ہیں۔

(الكافی، ج۴، ص۱۵۹)


Saturday, 17 June 2017

IMAM Muhammad Mehdi a.s,

امام زمانہ عج فرماتے ہیں ۔

عِلْمُنٰا عَلیٰ ثَلاٰثَہِ اٴَوْجُہٍ: مٰاضٍ وَغٰابِرٍ وَحٰادِثٍ، اٴَمَّا الْمٰاضِي فَتَفْسیرٌ، وَ اٴَمَّا الْغٰابِرُ فَموْ قُوفٌ، وَ اٴَمَّا الْحٰادِثُفَقَذْفٌ في الْقُلُوبِ، وَ نَقْرُ في الْاٴَسْمٰاعِ، وَہُوَ اٴَفْضَلُ عِلْمِنٰا، وَ لاٰ نَبيَّ بَعْدَ نَبِیِّنٰا.

ہم (اھل بیت) كے علم كی تین قسمیں ہوتی ہیں: گزشتہ كا علم، آئندہ كا علم اور حادث كا علم۔ گزشتہ كا علم تفسیر ہوتا ہے، آئندہ كا علم موقوف ہوتا ہے اور حادث كا علم دلوں میں بھرا جاتا اور كانوں میں زمزمہ ہوتا ہے۔ علم كا یہ حصہ ہمارا بہترین علم ہے اور ہمارے پیغمبر (ص) كے بعد كوئی دوسرا رسول نہیں آئے گا۔

(دلائل الامامة، ص 524، ح 495، مدینة المعاجز، ج 8، ص 105، ح 2720)


Hazrat Ali a.s,

توبہ

امام علی عليہ السلام فرماتے ہیں:

 گناہ کے انجام دینے سے دلی طور پر پیشمان ہونا اور استغفار کرنا اور  زبان سے مغفرت طلب کرنا ، اپنے اعضاء و جوارح سے گناہوں کو ترک کرنا اس نیت سے کہ دوبارہ گناہ انجام نہیں دوں گا۔

(غرر الحكم، ص۱۹۴، ح۳۷۷۷)

Hazrat Ali a.s,

Friday, 16 June 2017

Hazrat Muhammad savaw,

پيامبر اکرمؐ

مَن قامَ لَيلَةَ القَدرِ إيماناً وَ احتِساباً ، غُفِرلَهُ ما تَقَدَّمَ مِن ذَنبِهِ.

پيغمبر اكرمؐ نے فرمايا:
جو بھی ايمان اور ثواب كی خاطر شب قدر كو عبادت كے ساتھ گزارے گا، اس كے گذشتہ تمام گناہ معاف ہوجائیں گے۔

(فضائل الاشھر الثلاثہ، ص۱۳۲)

Hazrat Muhammad savaw,

Hazrat Imam Jafer Sadiq a.s,

امام جعفر صادق علیہ السلام

اسراف کا چھوٹا اور معمولی نمونہ یہ ہے کہ برتن کے کہ تہہ میں جو غذا بچ جائے یا پانی بچ جائے اس کو باہر پھینک دیا جائے یہ بھی ایک قسم کا اسراف ہے ۔

(اصول کافی ج6ص640)

Hazrat Imam Jafer Sadiq a.s,

Hazrat Imam Ali Raza a.s,

قال الإمام الرضا علیہ السلام :

من تَصَدَّقَ وَقتَ إفطارِهِ عَلى مِسكینٍ بِرَغیفٍ، غَفَرَ اللهُ لَهُ ذَنبَهُ، و كَتَبَ لَهُ ثَوابَ عِتقِ رَقَبَةٍ مِن وُلدِ إسماعیل.

امام رضا ؑ نے فرمایا:

جو شخص افطار کرنے سے پہلے ایک ٹکڑا روٹی کا کسی مسکین کو صدقہ دے گا خداوند عالم اس کے گناہوں کو معاف کر دے گا اور اس کے حق میں اولاد اسماعیل میں سے ایک غلام کے آزاد کرنے کا ثواب لکھے گا۔

(بحارالانوار، ج 96، ص 167)

Hazrat Imam Ali Raza a.s,

Thursday, 15 June 2017

Hazrat Ali a.s,

حضرت امیر المومنین علیہ السلام نے فرمایا :

اشد الذنوب ما استخف بہ صاحبہ.

سخت ترین گناہ وہ ہے جسے انسان ہلکا تصور کر لے۔

📚نھج البلاغہ کلمات قصار نمبر 477
📚خصائص الائمہ ص125
📚وسائل الشیعہ ج15 ص312
📚بحار الانوار ج70ص364.

Hazrat Ali a.s,

Wednesday, 14 June 2017

Hazrat Imam Jafer Sadiq a.s,

حضرت امام صادق علیه السلام سے سوال ہوا کہ:
کس طرح  شب قدر ہزار مہینہ سے بہتر ہے؟
 كيْفَ تَكُونُ لَيْلَةُ الْقَدْرِ خَيْراً مِنْ أَلْفِ شَهْرٍ  قَالَ الْعَمَلُ الصَّالِحُ فِيهَا خَيْرٌ مِنَ الْعَمَلِ فِي أَلْفِ شَهْرٍ لَيْسَ فِيهَا لَيْلَةُ الْقَدْر

👈 آنحضرت(ع) نے فرمایا: نیک کام اس مبارک رات میں انجام پانا بہتر ہے ایسے ہزار مہینہ سے کہ جس میں شب قدر نہ ہو.

(من لایحضره الفقیه ج2، ص158)

Hazrat Imam Jafer Sadiq a.s,

Hazrat Muhammad savaw,

لَيْلَةُ الْقَدْرِ خَيْرٌ مِنْ أَلْفِ شَهْرٍ۔
شب قدر ہزار مہینوں سے بہتر ہے..
(سورةالقدر:٣)

پيامبر اکرم محمدؐ

مَن أحيی لَيلَةَ القَدرِ حُوِّلَ عَنهُ العَذابُ إلَی السَّنَةِ القابِلَةِ.

پيغمبر اكرمؐ نے فرمايا:

جو بھی شب قدر كو زندہ ركھے گا تو آيندہ سال تک عذاب اس سے اٹھا ليا جائیگا۔

(اقبال الاعمال، ج۱، ص۳۹۵)

Hazrat Muhammad savaw,

Tuesday, 13 June 2017

Hazrat Imam Jafer Sadiq a.s,

قال الامام صادق (علیه السلام) :

اذا قام القائم لا یبقی ارض الا نودی فیها  شهاده ان لا اله الا الله و ان محمد ا رسول الله .

حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام فرماتے ہیں:
جب حضرت قائم (عجل الله تعالی فرجه) قیام کریں گے تو زمین کا کوئی حصہ کلمہ شھادت اشهد ان لا اله الاالله و اشهد ان محمد رسول الله  سے خالی نہیں رہے گا.

(بحارالانوار ،ج52،ص 340،تفسیر عیاشی)

اقوال معصومین علیہ السلام کے لئے ہمارا چینل جوائن کیجئے۔
t.me/hubealia_s110

Hazrat Imam Jafer Sadiq a.s,

Monday, 12 June 2017

Hazrat Ali a.s,

قال الإمامُ عليٌّ عليه السلام

صَومُ ثلاثةِ أيّامٍ مِن كُلِّ شَهرٍ أربَعاءُ بَينَ خَميسَينِ وصَومُ شَعبانَ يَذهَبُ بوَسواسِ الصَّدرِ ، وبَلابِلِ القَلبِ.

امام على عليه السلام فرماتے ہیں :

ہر مہینے میں تین روزه رکھنا ، پہلی جمعرات ، درمیان میں بدھ کا روزہ  اور پھر آخری جمعرات کا روزہ اور  ماه شعبان کے روزے ، پریشانی اور وسواس کو دل سے ختم کر دیتے ہیں۔

(الخصال : ٦١٢ / ١٠)


Hazrat Ali a.s,

Hazrat Muhammad savaw,

مسلمان کے مسلمان  پر پانج حقوق !

پیغمبر اکرم (ص):

۱۔ سلام کا جواب دینا.
۲۔  بیمار کی عیادت کرنا.
۳۔ تشیع جنازه.
۴۔  دعوت کو قبول کرنا.
۵۔ جب کوئی چھینکے تو سننے والا کہے:  ’’یَرحَمُکُمُ الله۔

(مواعظ العددیه ص۲۵۹)

Hazrat Muhammad savaw,

Sunday, 11 June 2017

Hazrat Muhammad savaw,

گالی دینے سے روزہ نہ ہونے کے برابر ہے !

️حضرت محمد مصطفی (صلی الله علیه و آله و سلم)  نے ایک عورت کو دیکھا کہ جو روزہ کی حالت میں اپنی کنیز کو گالیاں دے رہی تھی۔
حضرت محمد مصطفی (صلی الله علیه و آله و سلم) نے غذا منگوائی اور اسی عورت سے فرمایا:
"اس غذا کو تناول فرمائیں"
وہ عورت عرض کرنے لگی:
"یا رسول اللہ(ص) میں روزہ سے ہوں"
حضرت محمد مصطفی(صلی الله علیه و آله و سلم) فرماتے ہیں:
"تم کس طرح روزہ سے ہو کہ حالانکہ تم اپنی کنیز کو گالیاں دے رہی ہو ؟ حقیقی روزہ دار کم ہیں ! اور کتنے ہیں جو فقط بھوک اور پیاس کو تحمل کرتے ہیں ! روزہ فقط کھانے ، پینے سے پرہیز کرنے کا نام نہیں ہے۔
(وسائل الشیعه ، جلد 10 ، صفحه 166، اصول کافی ، جلد 4 ، صفحه 88، تهذیب الاحکام شیخ طوسی ، جلد 4 ، صفحه 194)

Hazrat Muhammad savaw,

Hazrat Muhammad savaw,

رسول اکرم(ص) فرماتے ہیں:

جب خداوندعالم کسی بستی کو دیکھتا ہے کہ اس کے لوگ گناہوں میں آلودہ ہوچکے ہیں او ر بستی میں فقط تین مومن افراد باقی رہ گئے ہیں تواس وقت خدائے عزوجل اہل بستی سے کہتاہے : اے گنا ہگا ر انسانو ! اگرتمھارے درمیان وہ اہل ایمان جومیری بزرگی وجلالت کے واسطے سے ایک دوسرے کودوست رکھتے ہیں، میری زمین ومساجدکواپنی نمازوں کے ذریعہ آباد رکھتے ہیں اور میرے خوف سے سحر میں استغفارکرتے ہیں نہ ہوتے تومیں کسی چیزکی پرواہ کئے بغیر تم پر عذاب نازل کردیتا۔

(علل الشرایع :ج٢،ص٥٢٢)

Hazrat Muhammad savaw,

Saturday, 10 June 2017

Hazrat Muhammad savaw,

منافق کی پہچان👇
اذان کے وقت مسجد سے چلے جانا

 رسول اکرم(ص)فرماتے ہیں:

''منافق ہے وہ شخص جو مسجد میں حاضر ہو اور اذان کی آواز سن کر بغیر کسی مجبوری کے نماز پڑھے بغیر مسجد سے چلا جائے مگر یہ کہ وہ مسجد میں دوبارہ پلٹنے کا ارادہ رکھتا ہو۔

(امالی شیخ صدوق :ص٥٩١)

Hazrat Muhammad savaw,

IMAM Muhammad Mehdi a.s,

حضرت مہدی عج نے فرمایا

من نظر الی شی ءٍ بشهوة سُلِب لذة العبادة اربعین صباحاً لانَّ فی کل طرفةٍ خطرة و ورائهاالشیطان.

جوشخص کسی بھی چیز پر شہوت (لالچ،اسے پانے کی خواہش) کے ساتھ نگاہ کرتا ہے،
۴۰ دنوں تک اس سے عبادت کی لذت سلب کر لی جاتی ہے۔
کیونکہ ہر نگاہ میں وسوسہ اور وسوسے کے پیچھے شیطان ہے۔

(النعیم المقیم،ص۴۵۹)

IMAM Muhammad Mehdi a.s,

Friday, 9 June 2017

IMAM Hassan a.s,

حضرت امام حسن علیہ السلام:

تین موقعوں کے علاوہ سوال جائز نہیں ہے

١۔ایسا خون بہا جو طاقت سے زیادہ ہو
٢۔ایسا قرض جو پریشان کردے اور
٣۔ایسا فقر جو ذلیل کردے۔

(بحارالانوار جلد٩٦ص١٥٢)

IMAM Hassan a.s,

Quran Pak

Quran Pak


Quran Pak Allah ki aik azeem Kitab hy
Jo Allah ne Hmmare Nabi Hazrat Muhammad savaw Pr nazil kia.
Ye Allah ki nazil Karda Akhri Kitab hy.

Is ki Fazeelat main kia btaon kh jis ka dekhna bhi ebadatt hy.
Parhne ki kia Fazeelat ho gi

IMAM Muhammad Mehdi a.s,

فلسفہٴ امامت اور صفات امام

️امام زمانہ عج فرماتے ہیں ۔

اٴَحْییٰ بِہِمْ دینَہُ، َواَٴتَمَّ بِہِمْ نُورَہُ، وَجَعَلَ بَیْنَہُمْ وَبَیْنَ إِخْوٰانِہِمْ وَبَنِي عَمِّہِمْ َوالْاٴَدْنَیْنَ فَالْاٴَدْنَیْنَ مِنْ ذَوي اٴَرْحٰامِہِمْ فُرْقٰاناً بَیِّناً یُعْرَفُ بِہِ الْحُجَّةُ مَنِ الْمَحْجُوجِ، وَالاِْمٰامُ مِنَ الْمَاٴمُومِ، بِاٴَنْ عَصَمَہُمْ مِنَ الذُّنُوبِ، وَ بَرَّاٴَہُمْ مِنَ الْعُیُوبِ، وَ طَہَّرَہُمْ مِنَ الدَّنَسِ، َونَزَّہَہُمْ مِنَ اللَّبْسِ، وَجَعَلَہُمْ خُزّٰانَ عِلْمِہِ، وَ مُسْتَوْدَعَ حِكْمَتِہِ، وَمَوْضِعَ سِرِّہِ، وَ اٴَیَّدَہُمْ بِالدَّلاٰئِلِ، وَلَوْلاٰ ذٰلِكَ لَكٰانَ النّٰاسُ عَلیٰ سَوٰاءٍ، وَ لَاِدَّعیٰ اٴَمْرَ اللهِ عَزَّ وَجَلَّ كُلُّ اٴَحَدٍ، وَ لَمٰا عُرِفَ الْحَقُ مِنَ الْبٰاطِلِ، وَ لاٰ الْعٰالِمُ مِنَ الْجٰاہِلِ۔


اوصیائے (الٰھی) وہ افراد ھیں جن كے ذریعہ خداوندعالم اپنے دین كو زندہ ركھتا ھے، ان كے ذریعہ اپنے نور كو مكمل طور پر نشر كرتا ھے، خداوندعالم نے ان كے اور ان كے (حقیقی) بھائیوں، چچا زاد (بھائیوں) اور دیگر رشتہ داروں كے درمیان واضح فرق ركھا ھے كہ جس كے ذریعہ حجت اور غیر حجت نیز امام اور ماموم كے درمیان پہچان ھوجائے۔ اور وہ واضح فرق یہ ھے كہ اوصیائے الٰھی كو خداوندعالم گناھوں سے محفوظ ركھتا ھے اور ان كو ھر عیب سے منزہ، برائیوں سے پاك اور خطاؤں سے دور ركھتا ھے، خداوندعالم نے ان كو علم و حكمت كا خزانہ دار اور اپنے اسرار كا رازدار قرار دیا ھے اور دلیلوں كے ذریعہ ان كی تائید كرتا ھے۔ اگر یہ نہ ھوتے تو پھر تمام لوگ ایك جیسے ھوجاتے، اور كوئی بھی امامت كا دعویٰ كر بیٹھتا، اس صورت میں حق و باطل اور عالم و جاھل میں تمیز نہ ھوپاتی۔

(الغیبة، طوسی، ص 288، ح 246، احتجاج، ج 2، ص 280، بحار الانوار، ج 53، ص 194۔ 195، ح 21)

IMAM Muhammad Mehdi a.s,

Thursday, 8 June 2017

Hazrat Muhammad savaw,

🎆عورتوں کا جہاد🎆

پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہٖ وسلم ایک دن جہاد اور مجاہدین کے ثواب کے بارے میں گفتگو کر رہے تھے ایک عورت نے کھڑے ہو کر پوچھا :

یا رسول اللہ(ص)! کیا عورتوں کے لیے بھی یہ فضیلتیں ہیں؟

 رسول خدا(ص) نے فرمایا: ہاں، اس دن سے لے کر جب عورتیں حاملہ ہوتی ہیں اس دن تک جب تک بچہ دودھ پیتا رہتا ہے عورتوں کو خداوند عالم مجاہدین کا ثواب عنایت کرتا ہے اور اگر اس درمیان ان کو موت آ جائے تو ان کا مقام شہید کے مقام جیسا ہے۔

(من لا یحضر الفقیہ، ج۳،ص۵۶۱)

Hazrat Muhammad savaw,

Hazrat Muhammad savaw,

حضرت رسولِ خدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم:

قرض لینے سے اجتناب کرو کیونکہ یہ رات کا غم اور دن کی ذلت ہوتا ہے۔

(بحارالانوار، جلد١٠٣، ص١٤١)

Hazrat Muhammad savaw,

Wednesday, 7 June 2017

Hazrat Ali a.s,

امام علی عليه ‏السلام:

آپ یہ جان لیں کہ یہ قرآن آپ کا خیرخواہ ہے جو خیانت نہیں کرتا اور ایسا رھبر اور ھادی ہے جو گمراہ نہیں کرتا۔

(نهج البلاغه :خ 176، ص 182)

Hazrat Ali a.s,

Tuesday, 6 June 2017

Hazrat Ali a.s,

قال علی علیہ السلام:

من نصب نفسہ للناس اما ما فعلیہ ان یبداٴ بتعلیم نفسہ قبل تعلیم غیرھ و لیکن تادیبہ بسیرتہ قبل تادیبہ بلسانہ.

️حضرت علی علیہ السلام فرماتے ہیں :

جو شخص اپنے کو لوگوں کی پیشوائی و رہبری کے لئے معین کرے اسکے لئے ضروری ہے کہ لوگوں کو تعلیم دینے سے پہلے خود تعلیم حاصل کرے ، اور آداب الٰہی کی رعایت کرتے ہوئے لوگوں کو دعوت دے ،قبل اس کے کہ زبان سے دعوت دے ( یعنی سیرت ایسی ہو کہ زبان سے دعوت دینے کی ضرورت نہ پڑے)۔

(بحار الانوار ج۲ ص ۵۶)

Hazrat Ali a.s,

Hazrat Imam Mosa Kazim a.s,

عَنْ أَبِي الْحَسَنِ مُوسَىٰ ع قَالَ:

فِطْرُكَ أَخَاكَ الصَّائِمَ أَفْضَلُ مِنْ صِيَامِكَ.

امام موسى كاظم عليہ السلام فرماتے ہيں :

تمہارا اپنے بھائى كو افطارى كروانا تمہارا روزہ ركھنے سے افضل ہے ۔

(الكافى ، ج ۴، ص ۶۸ ، كتاب الصيام ، باب من فطّر صائما ، حديث ۲)

Hazrat Imam Mosa Kazim a.s,

Monday, 5 June 2017

Hazrat Imam Jafer Sadiq a.s,

🌴افطاری کرانے کا ثواب 🌴

 عَنْ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ ع قَالَ:
مَنْ فَطَّرَ صَائِماً فَلَهُ مِثْلُ أَجْرِهِ.

امام جعفر صادق عليہ السلام فرماتے ہيں :

جس نے ايك روزے دار كو افطارى كروائى اس كو اس روزے دار جتنا ثواب ملے گا ۔

(الكافى ، ج ۴ ، ص ۶۸ ، كتاب الصيام)

اقوال معصومین علیہ السلام کے لئے ہمارا چینل جوائن کیجئے۔
t.me/hubealia_s110

Hazrat Imam Jafer Sadiq a.s,

Hazrat Fatimah Zahra s.a,

حضرت فاطمہ سلام اللہ عليها السلام نے فرمایا :

إنْ كُنتَ تَعمَلُ بِما أمَرناكَ و تَنتَهي عَمّا زَجَرناكَ عَنهُ فَأنتَ مِن شيعَتِنا و إلاّ فَلا ؛

اگر تم وه اعمال انجام دیتے ھو جس كا هم نے حكم دیا هے اور  ان كاموں سے  جس سے هم نے روكا هے اجتناب کرتے ھو تو تم همارے شیعوں میں سے هو اور اگر ایسا نہیں کرتے ھو تو تم ھمارے شیعہ نہیں هو۔

📚التفسیر المنسوب الی الامام الحسن العسکری ص308
📚البرھان فی التفسیر القرآن ج4ص602
📚بحار الانوار ج65 ص155
📚عوالم العلوم ج11ص907

Hazrat Fatimah Zahra s.a,

Sunday, 4 June 2017

Hazrat Ali a.s,

‍ امیرالمومنین علی بن ابی طالب ؑ نے فرمایا۔

 اگر میں اس تلوار سے مومن کی ناک بھی کاٹ دوں کہ مجھ سے دشمنی کرنے لگے تو ہرگز نہ کرے گا اور اگر دنیا کی تمام نعمتیں منافق پر انڈیل دوں کہ مجھ سے محبت کرنے لگے تو ہرگز نہ کرے گا ۔اس لئے کہ اس حقیقت کا فیصلہ نبی صادق ؐ کی زبان سے ہو چکا ہے کہ ”یاعلیؑ ! کوئی مومن تم سے دشمنی نہیں کر سکتا ہے اور کوئی منافق تم سے محبت نہیں کرسکتا ہے ۔“

(نہج البلاغہ حکمت)

Hazrat Ali a.s,

Hazrat Ali a.s,

قال علی علیہ السلام:

العافیہ عشرة اجزاء تسعة منھافی الصمت الابذکر اللھ و واحد فی ترک مجالسة السفھاء.

حضرت علی علیہ السلام فرماتے ھیں :

خیر وعافیت کے  ۱۰ اجزاء ھیں ان میں سے ۹ اجزاء خاموش رھنے میں ھیں سوائے ذکر خدا کے اورایک  جز بیوقوفوں کی مجلس میں بیٹھنے سے پرھیز کرنے میں ھے ۔

(تحف العقول، ص 91)

Hazrat Ali a.s,

Saturday, 3 June 2017

Hazrat Imam Jafer Sadiq a.s,

امام صادق علیہ السلام فرماتے ہیں :

"من یموت بالذنوب اکثر ممن یموت بالاجال، ومن یعیش بالاحسان اکثر ممن یعیش بالاعمار"۔

وہ لوگ جوگناہ کے اثر سے مرتے ہیں وہ ان سے بہت زیادہ ہیں ، جوخدائی موت سے دنیا سے رخصت ہوتے ہیں،اور وہ لوگ جونیکوں کی بناء پر طولانی عمر پاتے ہیں، ان سے بہت زیادہ ہیں، جن کی عمر طبیعی عوامل کی بناء پر زیادہ ہوتی ہے۔

(بحارالانوار، ج 5، ص 140، حدیث 6)

Hazrat Imam Jafer Sadiq a.s,

🎆تعقیبات نماز🎆

🌹امام باقر عليہ السلام :


👌 جو شجص بهی واجب نماز کے بود اپنی جگہ سے اٹھ کے چلنے سے پہلے  اس استغفار کو تین مرتبہ کہے تو خداوندعالم اس کے گناہوں کو بخش دیتا ہے خواہ كثرت میں، کف دریا کے برابر ہوں۔

 اَسْتَغْفِرُ اللّه َ الَّذى لا اِلهَ اِلاّ هُوَ الْحَىُّ الْقَيُّومُ، ذُو الْجَلالِ وَ الاِْكْرامِ وَ اَتُوبُ اِلَيْه.

📚(الكافى: 2/ 521 ـ الباقيات الصالحات، تعقيبات مشتركه، سوّم/47)

Hazrat Imam Baqir a.s,

IMAM Muhammad Mehdi a.s,

️امام زمانہ عج فرماتے ہیں ۔

اٴَوَ مٰا رَاَیْتُمْ كَیْفَ جَعَلَ اللهُ لَكُمْ مَعٰاقِلَ تَاٴوُونَ إِلَیْہٰا، وَ اٴَعْلاٰماً تَہْتَدُونَ بِہٰا مِنْ لَدُنْ آدَمَ (علیہ السلام).

 كیا تم نے نھیں دیكھا كہ خداوندعالم نے كس طرح تمھارے لئے پناہ گاھیں قرار دی ھیں تاكہ ان میں پناہ حاصل كرو، اور ایسی نشانیاں قرار دی ھیں جن كے ذریعہ ھدایت حاصل كرو، حضرت آدم علیہ السلام كے زمانہ سے آج تك۔

(الغیبة، شیخ طوسی، ص 286، ح 245، احتجاج، ج 2، ص 278، بحار الانوار، ج 53، ص 179، ح 9)

 اقوال معصومین علیہ السلام کے لئے ہمارا چینل جوائن کیجئے۔

t.me/hubealia_s110

IMAM Muhammad Mehdi a.s,

Friday, 2 June 2017

Hazrat Imam Jafer Sadiq a.s,

امام جعفر صادق ؑنے فرمایا:

اول وقت نماز پڑھنے کو آخر وقت نماز پڑھنے پر اسی طرح فضیلت حاصل ھے جس طرح آخرت کو دنیا پہ فضلیت حاصل ھے۔
نماز سے مت کہو کام ھے بلکہ کام سے کہو نماز ھے۔

(بحار الانوار ج82ص359)

Hazrat Imam Jafer Sadiq a.s,

Thursday, 1 June 2017

IMAM Muhammad Mehdi a.s,

️ حضرت امام زمانہ (عج) اھل ارض کے لئے امنیت کا محور ہیں:

قال الامام المهدی عجل الله تعالی فرجه الشریف

وَ اِنّی لامانٌ لِاھلِ الارْضِ کَما أنَّ النُّجُومَ أمانُ لِاَھلِ السَّماء؛

حضرت امام مھدی علیہ السلام فرماتے ہیں:

بے شک میں اھل زمین کے لئے امن کا سبب ہوں جس طرح ستارے آسمانوں کے لئے امنیت کا سبب ہیں.

(بحارالأنوار، ج53، ص181، ح10)

IMAM Muhammad Mehdi a.s,

Hazrat Imam Baqir a.s,

قَالَ أَبُو جَعْفَرٍ عليه السلام قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلی الله علیه و آله و سلم

 أَنَا أَوَّلُ وَافِدٍ عَلَى الْعَزِيزِ الْجَبَّارِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَ كِتَابُهُ وَ أَهْلُ بَيْتِي ثُمَّ أُمَّتِي ثُمَّ أَسْأَلُهُمْ مَا فَعَلْتُمْ بِكِتَابِ اللَّهِ وَ بِأَهْلِ بَيْتِي۔

حضرت امام باقر علیہ السلام نے فرمایا کہ رسول خدا صلی الله علیه و آله و سلم نے فرمایا:

میں سب سے پہلا فرد ہوں کہ روز قیامت خدائی عزیز و جبار کی بارگاہ میں حاضر ہونگا
اور اس کی بعد خدا کی کتاب اور میری اہل بیت علیہم السلام ہونگی.
اور اس کی بعد میری امت حاضر ہوجائی گی
اور میں ان سے پوچھ لونگا کہ "تم نے کتاب خدا اور میری اہل بیت علیہم السلام کی ساتھ کیسا سلوک روا رکھا۔

[جامع احادیث الشیعۃ، ج۱ ص 399 حدیث 3]

Hazrat Imam Baqir a.s,