Pages

Saturday 29 July 2017

Hazrat Imam Jafer Sadiq a.s,

امام صادق (علیه السلام) نے فرمایا

ایک مرد میرے والد معظم کی خدمت میں حاضرہوا اور میرے والد معظم نے اس شخص سے سوال کیا ؟
 کیا آپکی زوجہ ہے یعنی شادی شدہ ہو؟
اس شخص نے کہا نہیں اے میر ے آقاو مولا!میرے والدمعظم امام باقرعلیہ السلام نے اسے فرمایا۔
مجھے پسند نہیں دنیا اور جو کچھ دنیا میں ہے وہ میرا ہو جائے لیکن ایک رات بھی بغیر اپنی ہمسر (شریک حیات) کے بغیر گزاروں۔ پھر فرمایا شادی شدہ مرد کی دو رکعت افضل ہے اس غیر شادی شدہ مرد سے جو ساری رات عبادت میں گزارے اور دن کو روزے کی حالت میں گزارے ۔
پھر میرے والد معظم نے اسے سات دینار عطا فرمائے اور فرمایا جاو ازدواج (شادی)کرو اور فرمایا خاندان کو تشکیل دو اسی کے سبب آپ کے رزق میں اضافہ ہوگا۔

(کافي، ج5، ص 329،ح6)

Hazrat Imam Jafer Sadiq a.s,

Hazrat Ali a.s,


سات خصلتیں

حضرت علی علیہ السلام سے منقول ہے کہ نبی صلی الله عليه و آلہ و سلم نے مجھے فرمایا کہ :

اے علی علیہ السلام جس شخص میں سات خصلتیں پائی جاتی ہوں اس کا حقیقی ایمان تکمیل پا گیا اور اس پر جنت کے دروازے کھل گئے۔

01 جو شخص وضوئے کامل کرے۔
02 اپنی نماز احسن طریقے سے انجام دے۔
03 اپنے مال کی زکوٰة ادا کرے۔
04 اپنے غصہ پر قابو پائے۔
05 اپنی زبان کو قید کر لے۔
06 اپنے گناہوں کی مغفرت طلب کرے۔
07 اہلبیت نبی علیھم السلام کے ساتھ مخلص رہے۔

(خصال شیخ صدوق علیہ الرحمۃ ص : 179)

Hazrat Ali a.s,

Hazrat Ali a.s,

حضرت علی علیہ السلام نے فرمایا:

خدا سے ڈرو! تمہيں کوئی دھوکا نہ دے اور کوئی شخص تمہیں جھٹلائے نہ دے۔ کیونکہ میرا دین وہی ہے جو آدم کا دین تھا جس کو خدا نے پسند کیا ہے اور میں بندہ و مخلوق ہوں خدا کی مشیت کے علاوه میں اپنے نفع و نقصان کا بھی مالک نہیں ہوں اور میں وہی چاہتا ہوں جو خدا چاہتا ہے۔

(بحارالانوار ج ٦٨  ص ٨٩)

Hazrat Ali a.s,

Thursday 27 July 2017

Hazrat Muhammad savaw,

نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے:

لَا تَنْسَوْا مَوْتَاكُمْ‏ فِي قُبُورِهِمْ وَ مَوْتَاكُمْ يَرْجُونَ إِحْسَانَكُمْ وَ مَوْتَاكُمْ مَحْبُوسُونَ يَرْغَبُونَ فِي أَعْمَالِكُمُ الْبِرَّ وَ هُمْ لَا يَقْدِرُونَ أَهْدُوا إِلَى مَوْتَاكُمُ الصَّدَقَةَ وَ الدُّعَاء.

اپنے مردوں کو جو قبروں میں آرام کررہے ہیں انہیں ہرگز نہ بھولو، تمہارے مردے تم سے احسان و نیکی کی امید لگائے ہوئے ہیں، تمہارے مردے قیدی کی طرح ہیں اور  وہ تم سے نیک کاموں کی رغبت رکھتے ہیں، چونکہ اب وہ خود تو کچھ (اعمال) کر نہیں سکتے ہیں لہٰذا تم اپنے مردوں کے لئے صدقہ اور دعاؤں کے ذریعہ (ثواب) ہدیہ کیا کرو۔

(مستدرك الوسائل، ج‏2، ص: 114)

Hazrat Muhammad savaw,

Hazrat Imam Ali Raza a.s,

قالَ امام الرضا علیه السلام:

اوَّلُ ما یُحاسَبُ الْعَبْدُ عَلَیْهِ،الصَّلاةُ، فَإنْ صَحَّتْ لَهُ الصَّلاةُ صَحَّ ماسِواها، وَ إ نْ رُدَّتْ رُدَّماسِواها۔

امام رضا (ع) نے فرمایا:

سب سے پہلے انسان کے جس  عمل کا حساب و کتاب اور محاسبہ ہوگا وہ نماز ہے، اگر انسان کی نماز صحیح ہو اور مقبول واقع ہوجائے  تو اس کے دوسرے اعمال بھی قبول ہونگے ورنہ تمام اعمال رد کئے جائیں گے۔

(مستدرک الوسائل : ج 3، ص 25، ح 4)

Hazrat Imam Ali Raza a.s,

Wednesday 26 July 2017

Hazrat Imam Hussain a.s,

امام حسین علیہ السلام فرماتے ہیں کہ

خدائے کریم کے خفیہ جالوں میں سے ایک یہ ہےکہ  شخص کو ان گنت نعمتیں دے دے  اور پھر شکر کی توفیق کو سلب کرلینا ہے۔

(تحف العقول، ص429)

t.me/hubealia_s110

Hazrat Imam Hussain a.s,

Hazrat Muhammad savaw,

ڈاڑھی منڈوانا

پیامبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:

مجوسی داڑھی مونڈتے ہیں اور مونچھیں بڑی رکھتے ہیں. اور ہم اس کے برعکس۔۱
مونچھیں چھوٹی رکھو اور داڑھی بڑی رکھو۔۲

۱۔(وسائل الشیعہ: ج 1 ص421)
۲۔(وسائل الشیعہ ج1 ص423)

Hazrat Muhammad savaw,

Tuesday 25 July 2017

Hazrat Imam Jafer Sadiq a.s,

قالَ الامامُ جَعْفَرُ بنُ محمّد الصّادقُ عليه السلام

الصَّمْتُ كَنْزٌ وافِرٌ وَ زَيْنُ الْحِلْمِ وَ سَتْرُالْجاهِلِ.

ترجمہ: خاموشی ايک قیمتی خزانے کی مانند حلم اور بردباری کی زينت اور نادان شخص کے جہل و نادانی چھپانے کا وسيلہ ہے۔

(مستدرك الوسائل : ج 9 ص 16 ح 4)

Hazrat Imam Jafer Sadiq a.s,

Hazrat Imam Jafer Sadiq a.s,

امام جعفر صادق عليہ السلام:

مَنْ عابَ اخاهُ بِعَيْبٍ فَهُوَ مِنْ اهْلِ النّارِ.

 جو شخص اپنے برادر مؤمن پر تہمت و بہتان لگائے وہ اہل دوزخ ہو گا۔

(اختصاص : ص 240)

Hazrat Imam Jafer Sadiq a.s,

Monday 24 July 2017

Imam Jafer Sadiq a.s,

پانی پینے کے آداب

امام صادق علیہ السلام فرماتے ہیں:

جب دن میں پانی پیو تو کھڑے ہو کر پیو کیونکہ یہ بدن کو مضبوط اور صحیح رکھتا ہے۔۱
دن میں کھڑے ہو کر پانی پینا پسینے کے زیادہ ہونے اور بدن کے قوی ہونے کا باعث ہے۔۲
دن میں کھڑے ہو کر پانی پینا کھانے کو گوارا بناتا ہے (یعنی کھانا کھانے کا دل چاہے گا) اور رات کو کھڑے ہو کر پینے سے زرد آب کی بیماری ہوتی ہے۔۳

۱۔(کافی: ج6 ص382)
۲۔(من لا یحضرہ الفقیہ: ج3 حدیث 4243)
۳۔(کافی، ج:5 ،ص:383)

t.me/hubealia_s110
www.facebook.com/hubealia.s110
http://hubealia-s110.blogspot.com

Imam Jafer Sadiq a.s,

Saturday 22 July 2017

Hazrat Imam Jafer Sadiq a.s,

سجدہ شکر کرنے کاثواب

امام جعفر صادق علیہ السلام نقل فرماتے ہیں کہ آنحضرتؐ نے فرمایا:

کہ جس نے نماز کے علاوہ کسی اور نعمت کے ملنے پر بارگاہ خداوندی میں شکر کے طور پر سجدہ کیا، تو خدا اس کے اس سجدۂ شکر کے انعام میں، دس نیک کاموں کا ثواب لکھتا ہے اور اسکے بُرے اعمال میں  سے دس کو مٹا دیتا ہے اور بہشت میں اس کے دس درجے بڑھا دیتا ہے۔

(ثواب الاعمال، ص75، 76)

Hazrat Imam Jafer Sadiq a.s,

Thursday 20 July 2017

IMAM Hassan a.s,

حضرت امام حسن علیہ السلام

 اے میرے پیارے بیٹے جب تک کسی  کی آمدو رفت ( اور اس کی  اخلاقی  خصوصیات پر ) مطلع نہ  ہو جاؤ ، اس سے دوستی نہ کرو ، پھر جب باقاعدہ اس کی تحقیق کر لو اور اس کے ساتھ معاشرت کو پسند کر لو تو دوستی کرو  ( مگر ) اس بنیاد پر کہ لغزشوں پر درگزر کرے اور پریشانی میں مدد کرے۔

( تحف العقول ص 233 )

IMAM Hassan a.s,

Hazrat Imam Jafer Sadiq a.s,

قالَ  امام جعفر صادق عليہ السلام:

مَنْ حَفِظَ مِنْ شيعَتِنا ارْبَعينَ حَديثا بَعَثَهُ اللّهُ يَوْمَ الْقيامَةِ عالِما فَقيها وَلَمْ يُعَذِّبْهُ.

ہمارے شيعيان ميں سے جو کوئی چاليس حديثيں حفظ کرے خداوند متعال قيامت کے روز اس کو عالم اور فقيہ مبعوث فرمائے گا اور اس کو عذاب ميں مبتلا نہيں کرے گا۔

(امالى الصدوق، ص253)

Hazrat Imam Jafer Sadiq a.s,

Hazrat Imam Jafer Sadiq a.s,

قالَ الامامُ جَعْفَرُ بنُ محمّد الصّادقُ عليه السلام: حَديثي حَديثُ ابى وَ حَديثُ ابى حَديثُ جَدى وَ حَديثُ جَدّى حَديثُ الْحُسَيْنِ وَ حَديثُ الْحُسَيْنِ حَديثُ الْحَسَنِ وَ حَديثُ الْحَسَنِ حَديثُ اميرِ الْمُۆْمِنينَ وَ حَديثُ اميرَ الْمُۆْمِنينَ حَديثُ رَسُولِ اللّهِ صلّى اللّه عليه و اله و سلّم وَ حَديثُ رَسُولِ اللّهِ قَوْلُ اللّهِ عَزَّ وَ جَلّ.َ

ترجمہ: ميری حديث ميرے والد کی حديث ہے اور ميرے والد کی حديث ميرے دادا کی حديث ہے اور ميرے دادا کی حديث امام حسين عليہ السلام کی حديث ہے اور امام حسين عليہ السلام کی حديث امام حسن عليہ السلام کی حديث ہے اور امام حسن عليہ السلام کی حديث امير المؤمنين عليہ السلام کی حديث ہے اور امير المؤمنين عليہ السلام کی حديث رسول اللہ صلي اللہ عليہ و آلہ و سلم کی حديث ہے اور رسول اللہ صلي اللہ عليہ و آلہ وسلم کی حديث قول اللہ عز و جلّ ہے۔

(جامع الاحاديث الشيعه، ج1، ص127، ح102۔ بحارالا نوار، ج2، ص178، ح28)

www.facebook.com/hubealia.s110
http://hubealia-s110.blogspot.com

Hazrat Imam Jafer Sadiq a.s,

Wednesday 19 July 2017

Hazrat Imam Jafer Sadiq a.s,

امام جعفر صادق علیہ السلام فرماتے تھے:

جو کوئی ان دو سورتوں ( اذالسماء انفطرت، اور اذالسماء انشقت) کی تلاوت کرے اور اپنی واجب و سنتی نمازوں میں انکو پڑھے ، تو خدا اسے اپنی حاجات پانے میں رکاوٹ پیدا نہیں ہونے دیتا ، اور کوئی چیز خدا اور اس کے درمیان رکاوٹ پیدا نہیں کرسکتی ، اور ہمیشہ خدا کی رحمتیں اس کے شامل حال رہتی ہیں ، نیز خدا اس پر اپنی خصوصی رحمتوں کا نزول فرماتا رہتا ہے یہاں تک کہ دوسرے لوگوں کے حساب کتاب سے فارغ ہو جائے۔

(ثواب الاعمال، ص- 235)

Hazrat Imam Jafer Sadiq a.s,

Hazrat Ali a.s,

حضرت علی علیہ السلام فرماتے ہیں :

من نصب نفسه اماماً فلیبدا بتعلیم نفسه قبل تعلیم غیره و لیکن تادیبه بسیرته قبل تادیبه بلسانه و معلّم نفسه و مؤدبها احق بالاجلال من معلم النّاس و مؤدبهم.

جو شخص دوسروں کا پیشوا بننا چاہیے کہ پہلے وہ اپنی اصلاح کرے پھر دوسروں کی اصلاح کے لیے اٹھے اور دوسروں کو زبان سے ادب سکھانے سے پہلے اپنے کردار سے ادب سکھائے اور جو اپنے آپ کو تعلیم اور ادب سکھاتا ہے وہ اس شخص کی نسبت زیادہ عزّت کا حقدار ہے جو دوسروں کو ادب سکھاتا ہے۔

(نہج البلاغہ کلامتِ قصار نمبر ۷۳)

Hazrat Ali a.s,

Tuesday 18 July 2017

Hazrat Imam Jafer Sadiq a.s,

امام جعفر صادق ؑ نے فرمایا:

نیک عورت کی برابری نہ سونا کرسکتا ہے نہ چاندی کیونکہ وہ سونے اور چاندی سے کئی گناہ بہتر اور مفید ہوتی ہے۔

(وسائل الشیعہ،جلد،14)

Hazrat Imam Jafer Sadiq a.s,

Hazrat Muhammad savaw,

پیامبر خدا (ص) :

جتنا انسان کا ایمان کامل ہوتا جائے گا اتنا ہی وہ اپنی شریک حیات سے محبت کا اظہار زیادہ کرے گا ۔(علامت ایمان شریک حیات سے اظہار محبت)۔۱

بعض خواتین اپنے مردوں کےلئے غنیمت ہیں وہ ایسی شریک حیات ہیں جو اپنے شوھروں سے محبت کا اظہار کرتی ہیں۔۲

۱۔(بحار، ج 103، ص 228)
۲۔(مستدرک، ج 2، ص 532)

Hazrat Muhammad savaw,

Monday 17 July 2017

Imam Jafer Sadiq a.s,

حضرت امام جعفر صادق (ع) :

جو بھی ہمارا شیعہ ہے اسے چاہیے اپنی شریک حیات سے زیادہ اظہار محبت کرے۔۱
جس نے اپنی شریک حیات کا انتخاب کیا اب اسے چاہیے عزت و احترام دے۔۲

۱۔(بحار، ج 103، ص 223)
۲۔(بحار، ج 103، ص 224)

Imam Jafer Sadiq a.s,

Sunday 16 July 2017

Hazrat Ali a.s,

زبانِ عاقل، قلبِ احمق

امیرالمؤمنین علیؑ ابن ابی طالبؑ:

عقلمند کی زبان اس کے دل کے پیچھے رہتی ہے اور احمق کا دل اس کی زبان کے پیچھے رہتا ہے۔

(نہج البلاغہ،کلماتِ قصار 40)

Hazrat Ali a.s,

Hazrat Imam Baqir a.s,

آیت الکرسی پڑھنے کی کم سےکم فضیلت

امام محمد باقر علیہ السلام نے فرمایا :

ایک مرتبہ آیت الکرسی پڑھنے والے کی دنیا میں اللہ تعالی ایک ہزار مصیبتیں ختم کرتا ہے

 جس میں کم از کم غربت ہے اور آخرت میں عذابِ قبر کا نہ ہونا ہے ۔

(امالی صدوق مترجم، صفحہ_109)

Hazrat Imam Baqir a.s,

Saturday 15 July 2017

Hazrat Imam Jafer Sadiq a.s, Hazrat Muhammad savaw,

قَالَ أَبُو جَعْفَرٍ عليه السلام قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلی الله علیه و آله و سلم

أَنَا أَوَّلُ وَافِدٍ عَلَى الْعَزِيزِ الْجَبَّارِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَ كِتَابُهُ وَ أَهْلُ بَيْتِي ثُمَّ أُمَّتِي ثُمَّ أَسْأَلُهُمْ مَا فَعَلْتُمْ بِكِتَابِ اللَّهِ وَ بِأَهْلِ بَيْتِي۔

حضرت امام باقر علیہ السلام نے فرمایا کہ رسول خدا صلی الله علیه و آله و سلم نے فرمایا:

میں سب سے پہلا فرد ہوں کہ روز قیامت خدائی عزیز و جبار کی بارگاہ میں حاضر ہونگا.
اور اس کی بعد خدا کی کتاب اور میری اہل بیت علیہم السلام ہونگی.
اور اس کی بعد میری امت حاضر ہوجائی گی۔
اور میں ان سے پوچھ لونگا کہ "تم نے کتاب خدا اور میری اہل بیت علیہم السلام کی ساتھ کیسا سلوک روا رکھا۔

(جامع احادیث الشیعۃ، ج۱ ص 399 حدیث 3)

Hazrat Imam Jafer Sadiq a.s, Hazrat Muhammad savaw,

Hazrat Muhammad savaw,



حضرت پیغمبراکرم ص نے فرمایاکہ

یَخْرُ جُ اُنٰاس مِنَ الْمَشْرِقِ فَیُوَطَّئُونَ لِلْمَہْدِیَّ سُلْطٰانَہُ.

مشرقی سرزمین سے لوگ اٹھیں گے جوحضرت امام مہدی(علیہ السلام) کے واسطے بننے والی حکومت کے لئے زمین ہموارکریں گے۔

(بحارالانوار،ج٥١،ص٨٧،کشف الغمۃ)

Hazrat Muhammad savaw,

Friday 14 July 2017

Hazrat Muhammad savaw,

حضرت رسولِ خُدا صلی اللہ علیہ و آلِ وسلم نے فرمایا :

یہ بات جان لو کہ یہ عورتیں اپنے شوہروں کے ہاتھوں میں خُدا کی امانت ہیں، اس لیے مرد حق نہیں رکھتا کہ انہیں کوئی ضرر یا نقصان پہنچائے اور ان کے حقوق کو پامال کرے۔

( مستدرک الوسائل، جلد 2 ، صفحہ 551 )

Hazrat Muhammad savaw,

Wednesday 12 July 2017

Hazrat Imam Baqir a.s,

امام محمد باقرعلیہ السلام فرماتے ہیں:

عورتوں کابھی دل کرتا ہے کہ ان کے خاوند ہمیشہ آراستہ پیراستہ ہوں جیساکہ مردوں کا دل کرتا ہے کہ انکی بیویاں ہمیشہ صاف ستھری ، سنوری ھوئیں  نظر آئیں۔

(مکارم الاخلاق، ص- 146-147)


IMAM Hassan a.s,

حضرت امام حسن علیہ السلام

سب سے بینا ترین وہ  آنکھ ہے جو نیکیوں میں نفوذ کر جائے ( یعنی نیکیوں کو باقاعدہ دیکھ سکے ) اور سب سے زیادہ سننے والا وہ کان ہے جو نصیحتوں کو اپنے اندر جگہ دے اور ان سے فائدہ اٹھائے ، اور سب سے سالم وہ دل ہے جو شک و شبہ کی آلودگی سے پاک ہو ۔

( تحف العقول ص 235 )

IMAM Hassan a.s,

Tuesday 11 July 2017

Hazrat Muhammad savaw,

رسولِ اکرم صلّی الله علیہ وآلہ وسلّم:

تین چیزیں ایمان کی حقیقتوں میں سے ہیں:

1️۔تنگدستی کی حالت میں انفاق کرنا۔
2️۔لوگوں کے ساتھ انصاف کرنا۔
3️۔طالب علم کو علم سکھانا۔

(من‏لايحضره‏الفقيه، ج 4، ص 358)

Hazrat Muhammad savaw,

Hazrat Ali a.s,

امید

حضرت علی علیہ السلام نے(اس شخص کے جواب میں جس نے عرض کیا کہ مجھے کوئی نصیحت کیجئے) فرمایا: ایسے لوگوں سے نہ ہونا جو عمل کے بغیرآخرت کی امید رکھتے ہیں اور طولانی خواہشات کے ساتھ توبہ کو مؤخر کرتے رہتے ہیں، دنیا کے بارے میں زاہدوں جیسی باتیں کرتے ہیں اور اس میں دنیا کے چاہنے والوں جیسا عمل کرتے ہیں۔

(بحارالانوارجلد٧٢ص١٩٩)

Hazrat Ali a.s,

Monday 10 July 2017

IMAM Muhammad Mehdi a.s,

حدیث امام زمانہ(عج)

الْحَقُّ مَعَنا فَلَنْ یُوحِشَنا مَنْ قَعَدَ عَنّا، وَنَحْنُ صَنائِعُ رَبِّنا، وَالْخَلْقُ بَعْدُ صَنائِعُنا.

حق ہم اہلبیتؑ کے ساتھ ہے ،کچھ لوگوں کا ہم سے جدا ہونا ہمارے لئے وحشت کا سبب نہیں ہے ،کیونکہ ہم پروردگار کے تربیت یافتہ ہیں ، اور دوسری تمام مخلوق ہماری تربیت یافتہ ہیں ۔

(الغیبہ ،شیخ طوسی ،ص۲۸۵،ح ۲۴۵)

IMAM Muhammad Mehdi a.s,

Thursday 6 July 2017

Hazrat Ali a.s,

t.me/hubealia_s110
www.facebook.com/hubealia.s110
http://hubealia-s110.blogspot.com


حضرت امام علیؑ کا فرمان ہے

اپنے مرحومین کی زیارت کو جایاکرو، کیونکہ ، وہ تمہارے جانے سے خوش ہوجاتے ہیں اور اپنے  والدین کی قبروں کے پاس ان دونوں کیلئے خدا سے دعا کرنے میں خدا سے اپنی حاجت مانگا کر۔

(مفاتیح الحیات، ص ۳۷۵)

Hazrat Ali a.s,

Wednesday 5 July 2017

Hazrat Muhammad savaw,

حدیث:

بچو کو نہیں مارو بلکہ ناراض ہوں لیکن مدت طولانی کے لئے نہیں۔

(عدة الداعی- ص 79)

Hazrat Muhammad savaw,

Tuesday 4 July 2017

Hazrat Imam Jafer Sadiq a.s,

امام جعفرصادق علیہ السلام:

مومن سے ہر چیز ڈرتی اورخوف کھاتی ہے، پھر فرمایا: جب مومن خدا کیلئے مخلص ہوگاتواللہ تعالیٰ بھی اس کے لئے ہر چیز کے دل میں خوف پیداکردے گاحتیٰ کہ زمین کے جانوروں اور چوپایوں اورآسمان کے پرندوں کے دل میں بھی۔

(بحارالانوارج٧ص٢٤٨)


Hazrat Muhammad savaw,

حضرت رسولخِدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم:

جو بندہ چالیس روز تک اپنے اعمال کوخداکیلئے خالص کرکے انجام دے گا،اس کے دل سے اس کی زبان پر حکمت کے سرچشمے جاری کردئے جائیں گے۔

(عیون اخبارالرضاص٦٨، درمنثورج٢ ص٢٣٧)

Hazrat Muhammad savaw,

Hazrat Muhammad savaw,

حضرت رسولخِدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم:

ہر ایک سے نیکی کرو خواہ وہ اس کا اہل ہے یا نہیں!اگر وہ اس کا اہل نہیں تو تم تو اس کے اہل ہو۔➊
ایک شخص خاردار ٹہنی کی وجہ سے بہشت میں داخل ہوا جو مسلمانوں کے راستے میں پڑی ہوئی تھی اور اس نے اسے وہاں سے ہٹا دیاتھا۔➋

➊(بحارالانوارجلد٧٤ص٤٠٩)
➋(بحارالانوارجلد٧٥ص٤٩)

Hazrat Muhammad savaw,

Monday 3 July 2017

Hazrat Ali a.s,

امام علی علیہ‌السلام:

بے ہودہ غیرت سے پرہیز کرو کیونکہ یہ کام ایک اچھی عورت کو منحرف اور پاکدامن عورت کو مشکوک کردیتا ہے۔

(نهج‌البلاغه،ص205)

Hazrat Ali a.s,

Sunday 2 July 2017

IMAM Hassan a.s,

امام حسن علیہ السلام :

اپنی بیٹی کی شادی ایک اہل تقویٰ مرد کے ساتھ کرو؛ کیونکہ اگر وہ آپ کی بیٹی کو چاہتا ہوگا تو بہت احترام کرے گا اگر نہیں بھی چاہتا ہوگا اس پر ظلم نہیں کرے گا۔

 (مکارم الاخلاق،ص ۲۰۴)

IMAM Hassan a.s,

Saturday 1 July 2017

Hazrat Imam Jafer Sadiq a.s,

️امام جعفر صادق علیہ السلام فرماتے ہیں:

حضرت موسی علیہ السلام کے زمانہ میں ایک مرد نے کسی عورت کے ساتھ زنا کیا. جب وہ اپنے گھر لوٹا تو اس نے اپنی بیوی کو کسی دوسرے مرد کے ساتھ پایا، پھر وہ اس مرد کو  حضرت موسی علیہ السلام کے پاس لے گیا اور شکایت کی. پھر اسی وقت حضرت جبرائیل علیہ السلام حضرت موسی علیہ السلام پر  نازل ہوئے اور فرمایا:

جو بھی کسی دوسرے کی ناموس کے ساتھ تجاوز کرے گا تو اس کی ناموس کے ساتھ بھی تجاوز ہوگا. حضرت موسی علیہ السلام نے ان دونوں مردوں سے فرمایا:

عفت اور پاکدامنی اختیار کرو تاکہ تمہاری عزتیں بھی محفوظ رہیں.

(فروع کافی،‌ج ۵، ص ۵۵۳)

Hazrat Imam Jafer Sadiq a.s,

IMAM Hassan 'Askari a.s,

حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام فرماتے ہیں.

مَنْ مٰاتَ وَلَمْ یَعْرِفْہُ مٰاتَ مِیْتَۃً جٰاہِلِیَّۃً.

جوشخص ایسی حالت میں مرجائے کہ وہ حضرت امام مہدی (علیہ السلام)کی معرفت نہ رکھتاہوتوگویاوہ جہالت اور کفرکی موت مرا۔

(بحارالانوار،ج٥١،ص١٦٠کمال الدین)

IMAM Hassan 'Askari a.s,

Hazrat Ali a.s,

کیسی حدیث بیان کرنی چاہیے.

حضرت امام علی علیہ السلام:

 کیا تم یہ بات پسند کرتے ہو کہ خدا اور اس کے رسول ؐ کی تکذیب کی جائے؟ (اگر ایسا نہیں ہے تو) لوگوں سے ایسی حدیث بیان کرو جس کو وہ سمجھ سکتے ہوں اور ایسی حدیث بیان نہ کرو جس کا وہ انکار کردیں۔

(بحارالانوار ج۲ ص۷۷)

Hazrat Ali a.s,