Pages

Thursday 31 August 2017

Hazrat Muhammad savaw,

یوم عرفہ کی فضیلت

رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہٖ وسلم:

"اَنَّ اللّهَ سُبْحانَهُ وَتَعالی یَقُولُ لِلْمَلائِکَةِ فِی ذلِکَ الْیَوْمِ یا مَلائِکَتِی اَلا  تَرَوْنَ اِلی عِبادِی وَاِمائِی جاؤُا مِنْ اَطْرافِ الْبِلادِ شُععْثاءً غَبْراءً اَتَدْرُونَ ما یَسْئَلُونَ فَیَقُولُونَ رَبَّنا اِنَّهُمْ یَسْئَلُونَکَ الْمَغْفِرَةَ فَیَقُولُ اشْهَدُوا اِنِّی قَدْ غَفَرْتُ لَهُمْ۔"

خدائے سبحان اِس دن ملائکہ سے کہتا ہے: اے میرے ملائک! کیا تم میرے بندوں اور کنیزوں کو دیکھ نہیں رہے ہو  جو مختلف شہروں سے دھول سے اٹے ہوئے اورالجھے بالوں کے ساتھ آئے ہوئے ہیں؟ کیا جانتے ہو ان کی درخواست کیا ہے؟ ملائکہ کہتے ہیں: خدایا وہ مغفرت چاہتے ہیں۔ تو خدا فرماتا ہے: جان لو کہ میں نے انہیں بخش دیا۔

(عدة الداعي و نجاح الساعي،ص55)

t.me/hubealia_s110 

Hazrat Muhammad savaw,

Tuesday 29 August 2017

Hazrat Imam Baqir a.s,

امام محمدباقر علیہ السلام

خدا کو وہی شخص پہچان سکتاہے اور اس کی عبادت کرسکتاہے جو ہم اہلبیت (ع) میں سے زمانہ کے امام کی معرفت حاصل کرلے۔

(کافی 1/181 از جابر)

t.me/hubealia_s110 

Hazrat Imam Baqir a.s,

Monday 28 August 2017

Hazrat Imam Baqir a.s,

حضرت امام زمانہ (عج) کا ھم رکاب

قال الامام باقر (سلام الله علیه):

اَلقائِلُ مِنكُم: إن أدرَكتُ القائِمَ مِن آلِ مُحَمَّدٍ نَصَرتُهُ كَالمُقارِعِ مَعَهُ بِسَيفِهِ.

جو بھی تم میں سے یہ کہے: «اگر میں نے قائم آل محمّد کو دیکھا تو ان کی مدد کروں گا»، وہ شخص آنحضرت (عج) کا تلوار کے ذریعے ساتھ دے گا۔

(المحاسن - ج 1 - ص 173)

Hazrat Imam Baqir a.s,

Hazrat Ali a.s,

امام علی علیہ السلام نے فرمایا:

پروردگار کی طرف سے ایک مَلک معین ھے جو ھر روز آواز دیتا ھے۔
*پیدا کرو تو مرنے کے لئے*
*جمع کرو تو فنا ھونے کے لئے*
*تعمیر کرو تو خراب ھونے کے لئے*
(یعنی انسان اپنی آخری انجام کو نگاہ میں رکھے)

(نھج البلاغہ حکمت 132،خصائص الآئمہ ص103،بحار الانوار ج79ص 180
شرح الکافی (مازندرانی)ج8 ص364)

Hazrat Ali a.s,

Sunday 27 August 2017

Hazrat Ali a.s,

 کس طرح کی اولاد اللہ تعالیٰ سے مانگیں

قالَ أَمِيرُ الْمُؤْمِنِينَ (ع ):

 وَ اللَّهِ مَا سَأَلْتُ رَبِّي وَلَداً نَضِيرَ الْوَجْهِ وَ لَا سَأَلْتُهُ وَلَداً حَسَنَ الْقَامَةِ وَ لَكِنْ سَأَلْتُ رَبِّي وُلْداً مُطِيعِينَ‏ لِلَّهِ‏ خَائِفِينَ وَجِلِينَ مِنْهُ حَتَّى إِذَا نَظَرْتُ إِلَيْهِ وَ هُوَ مُطِيعٌ لِلَّهِ قَرَّتْ بِهِ عَيْنِي۔

خدا کی قسم نہ میں نے  اپنے پرورد گار سے خوبصورت اولاد  طلب کی اور نہ بھترین قد والی اولاد طلب کی ہے بلکہ اپنے خدا سے ایسی اولاد طلب کی جو پروردگار کی مطیع ہو اور اللّہ کا خوف رکھنے والی ہو. تاکہ میں جب اسے اطاعت خدا کی حالت میں دیکھوں تو آنکھیں ٹھنڈی ہو جائیں۔

(بحارالانوار، ج 43، ص 279)

Hazrat Ali a.s,

Saturday 26 August 2017

Hazrat Imam Ali Raza a.s,

اقوال مولا امام رضا علیہ السلام :

میرے خاندان کے لوگ حق کے منکر اور شریعت پہ عمل نہ کرے تو دو گناہ کے مرتکب ہے اور اچھا کام کرے تو دو نیکی کے حق دار ہے۔
بندگان خدا کو چاہیے کہ وہ اپنے گناھوں کے علاوہ کسی سے نہ ڈرے اور خدا کے علاوہ کسی اور سے امید نہ رکھیں۔

(اقوالِ مولا رضا علیہ السلام 89:156)

Hazrat Imam Ali Raza a.s,

Hazrat Ali a.s,

کامیابی کا راز

امیرالمؤمنین علیؑ ابن ابی طالبؑ:

کامیابی دوراندیشی سے حاصل ہوتی ہے اور دوراندیشی فکر و تدبّر سے اور فکر و تدبّر کا تعلق اسرار کی رازداری سے ہے۔

(نہج البلاغہ،کلمات ِقصار 48)

t.me/hubealia_s110 

Hazrat Ali a.s,

Thursday 24 August 2017

Hazrat Imam Ali Raza a.s,

قال لامامَ الرضا عليہ السلام

 المَرَضُ لِلْمُؤ ْمِنِ تَطْهيرٌ وَ رَحْمَةٌ وَلِلْكافِرِ تَعْذيبٌ وَلَعْنَةٌ، وَ إ نَّ الْمَرَضَ لايَزالُ بِالْمُؤ ْمِنِ حَتّى لايَكُونَ عَلَيْهِ ذَنْبٌ۔

بيماري مؤمن کے لئے رحمت اور گناہوں کي مغفرت کا سبب اور کافر کے لئے عذاب اور لعنت ہے۔
بيماري ہميشہ مومن کے ہمراہ ہے تا کہ اس کا کوئي گناہ باقي نہ رہے اور موت کے بعد آسودہ خاطر ہو۔

(بحارالا نوار: ج 78، ص 183، ح 35، ثواب الا عمال : ص 175)

Hazrat Imam Ali Raza a.s,

Wednesday 23 August 2017

Hazrat Ali a.s,

دنیا پل ہے، رہائش گاہ نہیں

امیرالمؤمنینؑ فرماتے ہیں:

دنیا رہائش گاہ نہیں،  بلکہ پل ہے ، گزرگاہ ہے ، اس میں دوقسم کےلوگ ہیں ، ایک وہ جنہوں نے اس میں اپنے نفس کوبیچ کر ہلاک کر دیا اور ایک وہ جنھوں نے اپنے نفس کو خرید کر آزاد کردیا۔

(سیری در سیرہ ائمہ اطھار، ج23ص-294)

Hazrat Ali a.s,

Tuesday 22 August 2017

Hazrat Imam Muhammad Taqqi a.s,

امام  محمد تقی الجواد عليه السلام نے فرمایا:

حقیقت ادب یہ ھے کہ انسان نیک خصلتوں کو اپنائے اور بری خصلتوں سے پرھیز کرے اور ادب کے زریعہ سے انسان دنیا و آخرت میں مکارم اخلاق تک پہنچ جاتا ھے اور اسی ادب کے ذریعہ بھشت میں چلا جاتا ھے_

(ارشاد القلوب ديلمي، ص 160)

Hazrat Imam Muhammad Taqqi a.s,

Friday 18 August 2017

Hazrat Imam Ali Raza a.s,

قالَ الرضا عليه السلام:

 الصَّلوةُ عَلى مُحَمَّدٍ وَ آلِهِ تَعْدِلُ عِنْدَاللّهِ عَزَّوَ جَلَّ التَّسْبيحَ وَالتَّهْليلَ وَالتَّكْبيرَ۔

امام رضا (ع) نے فرمايا: محمدؐ اور اہل بيت ؑ محمد صلي اللہ عليہ و آلہ و سلم پر صلوات اور تحيّت کا ثواب سبحان اللّه ، لا إ له إلاّاللّه ، اللّه اكبر کے ثواب کے برابر ہے۔

(امالى شيخ صدوق ص 68، بحارالا نوار: ج 91، ص 47، ضمن ح 2)

Hazrat Imam Ali Raza a.s,

Thursday 17 August 2017

Hazrat Ali a.s,

امام علی ؑ ابن ابیطالب ؑ نے فرمایا:

لوگوں پر ایک ایسا زمانہ بھی آئے گا جس میں وہی مقرب ہوگا جو لوگوں کے عیب بیان کرنے والا ہواور وہی خوش مذاق سمجھا جائے گاجو فاسق و فاجر ہو اور انصا ف پسند کو کمزور و ناتواں سمجھا جائے گا صدقہ کو لوگ خسارہ اور صلہ رحمی کو احسان سمجھیں گے اور عبادت لوگوں پر تفو ق جتلانے کے لیے ہوگی ،ایسے زمانہ میں حکومت کا دارو مدار عورتوں کے مشورے ،نو خیز لڑکوں کی کار فرمائی اور خواجہ سراوں کی تدبیر و رائے پر ہوگا۔

(نہج البلاغہ ،اقوال 102،باب 4)

t.me/hubealia_s110 

Hazrat Ali a.s,


Wednesday 16 August 2017

Hazrat Ali a.s,

امیرالمؤمنین ؑ فرماتے ہیں:

اےابن آدم ! اگر توسامان دنیا سے اتنا چاہتا ہے جوتیرے لئے کافی ہو تو تھوڑا سامان بھی کافی ھوجائے گا اور اگر توضرورت سے زیادہ چاہے تو پوری دنیا بھی تیرے لئے کافی نہ ھوگی۔

 (کافی ، ج3-ص358.باب63.وسائل الشیعہ، ج21-ص53)

Hazrat Ali a.s,

Tuesday 15 August 2017

Hazrat Ali a.s,

امام على عليہ السلام فرماتے ہيں :

وصىّ سَيِّدِ النَّبِيِّينَ أَنَا الْحُجَّةُ الْعُظْمَى وَ الْآيَةُ الْكُبْرَى وَ الْمَثَلُ الْأَعْلَى وَ بَابُ النَّبِيِّ الْمُصْطَفَى أَنَا الْعُرْوَةُ الْوُثْقَى‏۔

ميں سردارِ انبياءؑ كا وصى ہوں ، ميں حجتِ عظمىٰ ہوں ، ميں آيتِ كبرىٰ ہوں ، ميں مثلِ اعلىٰ ہوں ، ميں نبى مصطفىؐ كا دروازہ ہوں ، ميں عروة الوثقىٰ ہوں ۔ 

(أمالى شيخ الصدوق ، ص ۳۸ ، مجلس ۱۰ ، حديث ۶)

t.me/hubealia_s110 

Hazrat Ali a.s,

IMAM Muhammad Mehdi a.s,

امام مہدی ع نےفرمایا:

ہمارے علم میں تمھاری خبریں موجود ہیں ، تمھاری کوئی خبر ھم سے چھپی ھوئی نہیں ہے۔

(بحار، ج53- ص 75 . سفینة البحار، ج7- ص-169)

IMAM Muhammad Mehdi a.s,

Monday 14 August 2017

Hazrat Imam Baqir a.s,

امام باقر علیہ السلام نے اپنے بیٹے کو نصیحت کرتے ھوئے فرمایا:

️بے شک اللہ نے تین چیزوں کو تین چیزوں میں پوشیدہ رکھا ھے۔

1۔اپنی رضا کو اپنی اطاعت میں چھپا کر رکھا ھے پس تم کسی بھی اطاعت کو حقیر مت سمجھو شاید اس کی رضا اسی میں ھو.
2۔اپنی ناراضگی کو اپنی معصیت میں چھپا کر رکھا ھے پس کسی بھی گناہ کو حقیر مت سمجھو شاید اسی میں اس کا غضب و ناراضگی ھو۔
3۔اپنے اولیاء کو اپنی مخلوق میں چھپا کر رکھا ھے پس کسی ایک کو بھی حقیر مت سمجھو شاید وہ ولی خدا (محبوب خدا دوست خدا) ھو۔

(بحار الانوار ج76ص 187،کشف الغمہ ج2 ص148)

Hazrat Imam Baqir a.s,

Sunday 13 August 2017

Hazrat Ali a.s,

حضرت علی علیہ السلام:

1۔کسی وطن میں کوئی خاص اچھائی نہیں ہے،اچھائی اس جگہ پر ہے جہاں امن وامان اور مسرت وخوشحالی ہو.
2۔شہروں کی آبادی وطن سے محبت کی وجہ سے ہوتی ہے_

1-(بحارالانوارجلد٦٩ص٤٠١)
(بحارالانوار جلد٧٨ ص٤٥)2-

t.me/hubealia_s110

Hazrat Ali a.s,

Saturday 12 August 2017

Hazrat Ali a.s,

حضرت علی علیہ السلام:

تیرے لئے کوئی ایک وطن دوسرے وطن سے زیادہ فضیلت نہیں رکھتا،بہترین وطن وہ ہے جو تیرا بوجھ اٹھالے۔

(بحارالانوارجلد٧٨ص١٣)

t.me/hubealia_s110

Hazrat Ali a.s,

Hazrat Muhammad savaw,

رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:

غصہ ایمان کو اس طرح تباہ و برباد کر دیتا ھے جس طرح سرکہ شہد کو تباہ و برباد اور فاسد کر دیتا ھے۔

(الکافی ج2ص302)

Hazrat Muhammad savaw,

Friday 11 August 2017

Hazrat Imam Jafer Sadiq a.s,

امام صادق علیہ السلام سے مروی ھے :

"إِذَا دَعَا الرَّجُلُ لِأَخِیهِ بِظَهْرِ الْغَیْبِ نُودِیَ مِنَ الْعَرْش"
اگر کوئی اپنے برادر دینی کی خاطر اسکی غیر موجودگی میں دعا کرے عرش سے ندا آتی ھے۔
ِ "وَ لَكَ مِائَةُ أَلْفِ ضِعْفِ مِثْلِه"ِ
اے دعا کرنے والے تیرے حق میں ایک لاکھ اس سے زیادہ ثواب ھے جس کی خاطرتوں نے دعا کی ھے 
"وَ إِذَا دَعَا لِنَفْسِهِ كَانَتْ لَهُ وَاحِدَةٌ. فَمِائَةُ أَلْفٍ مَضْمُونَةٌ خَیْرٌ مِنْ وَاحِدَةٍ
لَا یَدْرِى یُسْتَجَابُ لَهُ أَمْ لَا"
اور اگر اپنے لئے کرتے تو ایک ھی دعا ھوتی جس کا اجر دیا جاتا
بس وہ دعا جس کے ضمن میں  ایک لاکھ  برابر دیا جائے وہ بہتر ھے اس دعا کے جو فقط اپنے لئے کی جائے(اوراس  دعا کرنے والے کی خاطرقبول و مستجاب بھی ھو یا نہ )  معلوم  نہیں؟ 

(من لا یحضره الفقیه جلد دوم صفحه۲۱۲)

Hazrat Imam Jafer Sadiq a.s,

Thursday 10 August 2017

Hazrat Imam Ali Raza a.s,

قال الامام رضا عليہ السلام :

دنیا اور آخرت کی بھلائی جھوٹ نہ بولنے میں ہے:
اَنَّ رَجُلاً اَتَى سَيِّدَنا رَسولَ اللّه ِ صلي الله عليه و آله فَقالَ يا رَسولَ اللّه ِ عَلِّمْنى خُلُقايَجْمَعُ لى خَيْرَ الدُّنْيا وَ الآْخِرَةِ فَقالَ صلي الله عليه و آله لا تَكْذِبْ؛

ایک مرد ہمارے سرور حضرت رسول خدا صلي الله عليه و آله کی خدمت میں آیا اور عرض كرنے لگا: 

مجھے اخلاق سیکھائیں جس میں دنیا اور آخرت کی بھلائی شامل ہوں آنحضرت (ص)نے فرمایا:

 جھوٹ نہیں بولو۔

(فقه الرضا عليه السلام، ص354 )

Hazrat Imam Ali Raza a.s,

Hazrat Imam Ali Raza a.s,

امام علی رضا علیہ السلام کا فرمان

 کوشش کرو کہ اپنے اوقات کو چار حصوں میں تقسیم کردو:

1ایک حصہ خدا کی بارگاہ میں دعا و مناجات کیلئےمعین کرو۔
2۔ایک حصہ حلال روزی کے کمانے کیلئےمقرر کرو۔
3۔ایک حصہ ایسےمخلص دوستوں کیلئے مختص کرو جو تمھیں تمھارے عیبوں سے آگاہ کرتے ہیں اور تم سے دلی لگاؤ رکھتے ہیں۔
4۔چوتھا حصہ  ایسی حلال لذتوں کے حصول کیلئے خاص کرو جن کے پانے سے ان پہلے تین حصوں کے حصول میں طاقت حاصل کرسکو۔

(فقہ الرضا ع،ص337)

Hazrat Imam Ali Raza a.s,

Tuesday 8 August 2017

Hazrat Ali a.s,

دوستی

حضرت امام علیؑ فرماتے ہیں:

ناتواں ترین شخص وہ ہے جو دوست نہ بنا سکے اور اس سے بھی زیادہ ناتواں وہ شخص ہے جو اپنا دوست کھو بیٹھے۔

(بحارالانوار، ج٧٤، ص٢٧٨)

Hazrat Ali a.s,

Hazrat Imam Ali Raza a.s,

امام علی رضا علیہ السلام:

اِنَّ الإمامَةَ زِمامُ الدّینِ وَ نِظامُ الْمُسْلِمینَ وَ صَلاحُ الدُّنیا وَ عِزُّ الْمُؤْمِنینَ

امامتِ دین کی لگام، مسلمانوں کا نظام، دنیاوی امور کی اصلاح اور مومنین کی عزت ہے۔

(اصول کافى، ج 1، ص 200)

t.me/hubealia_s110
http://hubealia-s110.blogspot.com
www.facebook.com/hubealia.s110

Hazrat Imam Ali Raza a.s,

Hazrat Imam Ali Raza a.s,

نیا لباس پہننے کا طریقہ

 روایت میں ہے کہ حضرت امام رضا عليہ السلام  لباس پہنتے وقت پہلے دائیں حصہ کو پہنتے تھے، ایک روز نیا لباس ‏پہننا چاہا تو ایک برتن میں پانی طلب کیا اور اس پر۔

1-دس مرتبہ «إِنَّا أَنْزَلْناهُ في ‏لَيْلَةِ الْقَدْر»
2-دس مرتبہ «قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَد»
3-اور دس مرتبہ«قُلْ يا أَيُّهَا الْكافِرُون»

پڑھی، اس کے اس پانی کا لباس پر چھینٹا دیا اور پھر فرمایا: ↯↯
جو شخص بھی نیا لباس پہننے سے پہلے ایسا کرے ، جب تک وہ باقی رہے گا تو سکون و راحت سے زندگی بسر کرے گا

(العیون اخبار الرضا علیہ السلام، بابِ فضیلت لباس)

Hazrat Imam Ali Raza a.s,

Monday 7 August 2017

Hazrat Imam Jafer Sadiq a.s,

ماں باپ کی عظمت

امام جعفرصادق عليہ السلام:

 مَنْ نَظَرَ إِلَى أَبَوَيْهِ نَظَرَ مَاقِتٍ وَ هُمَا ظَالِمَانِ لَهُ لَمْ يَقْبَلِ اللَّهُ لَهُ صَلَاةً.

جو شخص اپنے ماں باپ کی طرف غصہ سے دیکهے جبکہ وہ ظالم ہوں تو بھی اس کی نماز قبول نہیں ہوتی۔

 (اصول کافی ج2، ص349)

Hazrat Imam Jafer Sadiq a.s,

Thursday 3 August 2017

Hazrat Imam Ali Raza a.s,

امام علی رضا عليہ السلام نے فرمایا:

اَنَّ رَجُلاً اَتَى سَيِّدَنا رَسولَ اللّه ِ صلي الله عليه و آله فَقالَ يا رَسولَ اللّه ِ عَلِّمْنى خُلُقايَجْمَعُ لى خَيْرَ الدُّنْيا وَ الآْخِرَةِ فَقالَ صلي الله عليه و آله لا تَكْذِبْ؛

ایک شخص ھمارے سید و سردار رسول خدا صلي الله علیہ وآلہٖ وسلم کی خدمت میں آیا اور آکر عرض کی:
مجھے ایسے اخلاق کی تعلیم دیجیئے جس میں میرے لئے دنیا و اخرت کی خوبی ھو ۔
آپ صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے فرمایا:
جھوٹ مت بولو۔

(بحار الانوار ج 69 ص262)


Wednesday 2 August 2017

Hazrat Imam Ali Raza a.s,

امام رضا علیہ السلام فرماتے ہیں:

خداوند متعال نے مَردوں کو داڑھی کے ذریعے زینت بخشی ہے اور ان کے لئے باعث فضیلت ہے اور داڑھی کے ذریعے مرد پہچانے جاتے ہیں.

(سفینۃ البحار، ج2، ص:508)

t.me/hubealia_s110
www.facebook.com/hubealia.s110
http://hubealia-s110.blogspot.com

Hazrat Imam Ali Raza a.s,