Pages

Tuesday, 31 October 2017

Hazrat Imam Jafer Sadiq a.s,

امام صادق علیہ نے فرمایا: 

(نظر امیرالمؤمنین ۔صلوات اللہ علیہ ۔ الی الحسین (علیہ السّلام ) فقال: یا عبرة کلّ مؤمن ! فقال : أنا یاابتاہ قال : نعم یا بنیّ)

امیرالمؤمنین علیہ السّلام نے حسین علیہ السّلام پر نگاہ ڈالی اور فرمایا:اے ہر مومن کی آنکھ کے آنسو ۔عرض کیا : بابا جان! میں ہر مومن کی آنکھ کا آنسو ہوں؟فرمایا: ہاں ،میرے فرزند۔

 (کامل الزیارات :١٠٨؛بحارالأنوار٤٤:٢٨٠)

Hazrat Imam Jafer Sadiq a.s,

Hazzart Imam Jafar Sadiq a.s

امام جعفر صادق علیہ السلام سے روایت ہے

لَا تَتَھَاوَنْ بہ وَ لاَ بِصَلَاتِکَ فَاِنَّ النَّبِیْ قَالَ عِنْدَ مَوْتِہٖ: لَیْسَ مِنِّی مَنْ اِسْتَخَفَ بِصَلَاتہٖ لَا یَرِدُ عَلٰی الْحَوْضِ لَا وَ اللّٰہ ۔

تم اپنی نمازسے تساہل نہ برتوکیونکہ رسول خدا (ص) نے اپنی وفات کے وقت فرمایا : وہ شخص مجھ سے نہیں ہے جو نماز کو خفیف سمجھتا ہے۔ وہ میرے پاس حوض پر نہیں پہنچ سکے گا۔ قسم بخدا وہ نہیں پہنچے گا۔

{بحار الانوار ۸۰ : ۹}


Saturday, 28 October 2017

IMAM Hassan a.s,

کھانا کھانے کے آداب کیا ہیں

امام حسن عليه‏ السلام :

دستر خوان کے آداب بارہ ہیں کہ ہر مسلمان کو چاہیے کہ جان لے۔
: ان میں چار واجب ہیں 
: چار مستحب 
: چار ادب کے باب سے ہیں 

ان میں جو چار واجب ہیں.

1 معرفت،
2 خشنودى،
3 خدا کا نام زبان پر لانا،
4 اور شکر ادا کرنا۔

وہ چار جو سنت ہیں.

1 غذا کھانے سے پہلے ہاتھ دھونا،
2 بدن کے بائیں طرف بیٹھنا،
3 تین انگلیوں کے ساتھ کھانا،
4 اور انگلیوں کو چاٹنا۔

اور وہ چار جو ادب کی رعایت کرنے کے باب سے ہیں.

1 جو آپکے سامنے ہے اسے کھانا، 
2 چھوٹا لقمہ لینا،
3 اچھی طرح چبانا،
4 لوگوں کے چہرے کی طرف کم نگاہ کرنا۔

(وسائل الشيعه : 16 / 539 / 1)


Thursday, 26 October 2017

Hazrat Imam Jafer Sadiq a.s,

حضرت امام صادق علیہ السلام نے ایک صحابی سے پوچھا: 

کتنی مرتبہ حج پر گئے ہو؟ 
وہ بولا : 19 مرتبہ حج پر گیا ہوں
امام نے فرمایا : اس تعداد کو 20 حج تک پہنچاؤ .
تاکہ اس کا  ثواب  ایک زیارت حسین(ع) آپ کے لئے لکھا جائے۔

(کامل الزیارت،ص۱۶۲)

Hazrat Imam Jafer Sadiq a.s,

Wednesday, 25 October 2017

Hazrat Imam Jafer Sadiq a.s,

امام صادق علیه السلام نے فرمایا :

إنَّمَا شِيعَةُ جَعْفَرٍ مَنْ عَفَّ بَطْنُهُ وَ فَرْجُهُ وَ اشْتَدَّ جِهَادُهُ وَ عَمِلَ لِخَالِقِهِ وَ رَجَا ثَوَابَهُ وَ خَافَ عِقَابَهُ فَإِذَا رَأَيْتَ أُولَئِكَ فَأُولَئِكَ شِيعَةُ جَعْفَرٍ.

 شیعه جعفری وہ ہے کہ 

1️ حلال کھانے والا .
2️ پاکدامن .
3️ جهاد و کوشش کرنے والا .
4️ اپنے پرورد گار کی رضا کے لیےکام کرے .
5️ ثواب الھی پر امید رکھتا ہو  .
6️ اس کی سزا سے ڈرے .

اس طرح کے لوگ شیعہ جعفری ہیں 

(الخصال شیخ صدوق ج۱ ص۲۹۶)

Hazrat Imam Jafer Sadiq a.s,

Friday, 20 October 2017

Hazrat Ali a.s,

حضرت علی علیہ السلام

اس بات پر جو بھی اطمینان رکھتا ہے کہ جو اللہ تعالی نے اس کے مقدر کے مطابق دیا ہے تو اسکا دل سکون میں رہتا ہے۔

(تصنیف غررالحکم و دررالکلم  ص 104 ، ح1849)

Hazrat Ali a.s,

Thursday, 19 October 2017

Hazrat Khadeja tul Kubra s.a

حضرت خدیجہ الکبری (سلام اللہ علیھا )  نے فرمایا :

عورت کے لیے بہترین  زیور پردہ  ہے ،اور پردے دار عورتیں جنت میں میری بیٹی فاطمہ (سلام اللہ علیھا ) کے ساتھ ہونگی۔

(اقوال اھلبیت صفحہ نمبر ٨٨)

Hazrat Khadeja tul Kubra s.a

Hazrat Imam Baqir a.s,

محبت اھلبیت (ع)

امام محمد باقر (ع)!

خدا کو وہی شخص پہچان سکتاہے اور اس کی عبادت کرسکتاہے جو ہم اہلبیت (ع) میں سے زمانہ کے امام کی معرفت حاصل کرلے

(کافی 1/1811 از جابر)

Hazrat Imam Baqir a.s,

Wednesday, 18 October 2017

Hazrat Imam Jafer Sadiq a.s,

زیارت امام حسینؑ کی برکات

امام جعفر صادق علیہ السلام:

زائر جب امام حسینؑ کی قبر کی زیارت پر جانے کے لیے پہلا قدم اٹھاتا ہے اور اپنے گھر والوں سے جدا ہوتا ہے تو اس کے گناہوں کی مغفرت شروع ہو جاتی ہے۔
اس کے بعد جب مسلسل قدم اٹھاتا رہتا ہے تو پاک تر ہوتا چلا جاتا ہے، یہاں تک کہ امام حسینؑ کی قبر تک پہنچ جائے. جب وه قبر تک پہنچتا تو الله تعالی فرماتا ہے۔
اے میرے بندے مجھ سے طلب کر تو میں تجھے عطا کروں۔
دعا کر تو اسے قبول کروں۔
اور یہ خدا کے ذمے ہے کہ جو کچھ اس نے اس راه میں خرچ کیا ہے اس تک پلٹا دے۔

(کامل الزیارات، باب49، ص132)

Hazrat Imam Jafer Sadiq a.s,

Tuesday, 17 October 2017

Hazrat Imam Jafer Sadiq a.s,

امام جعفرصادق علیہ السلام فرماتے ہیں:

خداوندعالم نے ستر ھزار ملائکہ، جنھوں اپنے سروں میں خاک کربلا روا رکھی ہے اور غمگین حالت میں امام کےحرم اطہر میں گریہ بکاء و عزاداری میں مصروف ہیں جو قیامت تک اسی حال میں رہیں گے نیز قبرِ اطہر کے پاس اسی حالت میں  نمازیں بھی پڑھتے رہیں گے اور ان کی پڑھی ہوئی  ایک نماز انسانوں کی ہزار نماز کے برابر ہے اور ان کی ان تمام نمازوں کا اجرو ثواب حضرت کے زواروں کے حساب میں لکھاجاتا ہے۔

(کامل الزیارات، ص 263. باب 42)

Hazrat Imam Jafer Sadiq a.s,

Monday, 16 October 2017

Hazrat Imam Sajjad a.s,

فقر

حضرت امام زین العابدین علیہ السلام فرماتے ھیں:

طلب الحوائج الی الناس مذلة للحیاة و مذھبة للحیاءو استخفاف بالوقار وھو الفقر الحاضر.

لوگوں کے سامنے اپنی حاجت بیان کرنے سے ، زندگی ذلیل ، حیا ختم اور شخصیت سبک ھو جاتی ھے ، اور یہ ایک ایسا فقر ھے جسے انسان اپنے ھاتھوں سے فراھم کرتا ھے۔

(وسائل الشیعہ ج ۱۱ ص ۲۰۶)

Hazrat Imam Sajjad a.s,