Pages

Sunday 31 December 2017

Hazrat Imam Jafer Sadiq a.s,


حضرت امام جعفر صادق ؏ سے روایت ہے:

معاشرے میں چار چیزیں ہوں تو چار  قسم کی مصیبتیں اور بلائیں ہونگی:

⚠️چنانچه اگر زنا رايج ہوتو
👈🏻زلزله اور اچانک موت زیادہ ہوگی۔
⚠️اگر زكات وخمسِ ادا نہ کیے جائیں تو
👈🏻حيوانات نابود ہونگے۔
⚠️معاشرے کے قاضی اور جج ظالم اور عدالت نہ کریں گے تو
👈🏻بارش اللہ تعالیٰ کی رحمت نہیں برسےگی۔
⚠️اور اگر اهل ذمّه (کافر ذمی)طاقتور بن جائیں تو
👈🏻مشركين، مسلمين پر پيروز ہوجائیں گے۔

(وسائل‌الشيعة_ج8_ص13)

Hazrat Imam Jafer Sadiq a.s,

Wednesday 27 December 2017

Hazrat Muhammad savaw,

جوان کا مقام معصومین کی نگاہ میں

قال رسول الله ص:

اوصيکم بالشبان خيراً فانهم ارق افئدة، ان الله بعثني بشيراً و نذيراً فحالفني الشبان و خالفني الشيوخ۔

میں آپ کو وصیت کرتا ہوں کہ جوانوں کے ساتھ احسن سلوک کرو کیوں کہ ان کا دل نسبتاً نرم ہوتا ہےاللہ تعالٰی نے مجھے بشیر اور نذیر بنا کر مبعوث فرمایا ہے جوانوں نے میری مددکی جبکہ بوڑھوں نے میری مخالفت کی۔

(سفينة البحار، ج 2، ص 176)

Hazrat Muhammad savaw,

Hazrat Imam Jafer Sadiq a.s,

امام جعفر صادق علیہ السلام نقل فرماتے ہیں کہ آنحضرت (ص) نے فرمایا:

 کہ جس نے نماز کے علاوہ کسی اور نعمت کے ملنے پر بارگاہ خدا وندی میں شکر کے طور پر سجدہ کیا،تو خدا اس کے اس سجدہ شکر،کے انعام میں،دس نیک کاموں کا ثواب لکھتا ہے اور اسکے برے اعمال میں  سے دس کو مٹا دیتا ہے اور بہشت میں اس کے دس درجے بڑھا دیتا ہے۔

(ثواب الاعمال، ص 75-7)

Hazrat Imam Jafer Sadiq a.s,

Saturday 23 December 2017

Hazrat Imam Jafer Sadiq a.s,

حضرت امام جعفر صادقؑ نے فرمایا:

 کیا میں تمہیں وہ چیز بتاؤں جس کی وجہ سے اللہ تبارک وتعالیٰ تمہارے چہرے کو جہنم کی گرمی سے بچالے گا۔ راوی نے کہا جی ہاں۔ حضرت نے فرمایا نماز صبح کے بعد سو مرتبہ کہو

"اَللّٰھُمَّ صَلِّی عَلیٰ مُحمَّدٍ وَ اٰلِ مُحَمَّدٍ"

ایسا کرنے سے اللہ تعالیٰ تمہارے چہرے کو جہنم کی آگ سے محفوظ رکھے گا۔

(بحارالانوار، جلد94، ص58، حدیث366، ثواب الأعمال، ص140)

Hazrat Imam Jafer Sadiq a.s,

Thursday 21 December 2017

Hazrat Muhammad savaw,

"اَللّٰھُمَّ صَلِّی عَلیٰ مُحمَّدٍ وَ اٰلِ مُحَمَّدٍ"

حضرت رسول ِخداؐ نے ارشاد فرمایا:

"روز قیامت سب سے اچھا ( زیادہ ثواب رکھنے والا) وہ شخص ہوگا جس نے سب سے زیادہ دنیا میں مجھ پر صلوات پڑھا ہوگا۔"(1)
حضرت رسولِ خداؐ نے امیرالمومنینؑ سے ارشاد فرمایا:
"اے علیؑ جس کسی نے دن میں یا رات میں مجھ پرصلوات پڑھا اس کی شفاعت مجھ پر واجب ہے وہ اہل کبائر میں سے ہی کیوں نہ ہو۔"(2)
حضرت رسول ِخداؐ نے ارشاد فرمایا:
"جبرئیل نے مجھے خبردی ہے کہ کوئی مجھ پر ایک مرتبہ صلواۃ نہیں پڑھتا مگر یہ کہ اس پر ستر ہزار ملائکہ صلواۃ پڑھتے ہیں وہ اہل جنت میں سے ہوگا۔"(3)
حضرت رسولِ خداؐ نے ارشاد فرمایا:
"کوئی بھی دعا اس وقت تک قبول نہیں ہوتی جب تک مجھ پر اور میرے اہل بیتؑ پر صلواۃ نہیں پڑھی جائے۔"(4)
حضرت رسولِ خداؐ نے ارشاد فرمایا:
"جو کوئی کتاب میں میرا نام لکھنے کے بعد مجھ پر صلوات لکھے ملائکہ اس وقت تک اس کے لیے استغفار کرتے رہیں گے جب تک میرا نام اس کتاب میں ہوگا۔"(5)

( حوالہ جات)

(1) بحارالانوار، ج94، ص63۔
(2) جامع الاخبار، ص94۔
(3) بحارالانوار، ج49، ص64۔ جامع الاخبار، ص70۔
(4) بحارالانوار، جلد94، ص66، حدیث53، کفایتةالاثر293، تفسیر اثنی عشر، جلد10، ص481۔
(5) بحارالانوار، جلد94، ص71، حدیث65، ازمنیتہ المرلا۔

Hazrat Muhammad savaw,

Monday 18 December 2017

Hazrat Imam Ali Raza a.s,


ٹھنڈا پانی کس وقت دانتوں کا خاتمہ کرتا ہے؟

امام الرضا عليه‏السلام :

شربُ الماءِ البارِدِ عَقيبَ الشَّيءِ الحارِّ وعَقيبَ الحَلاوَةِ ، يَذهَبُ بِالأَسنانِ.

 گرم چیز پینے کے بعد ٹھنڈا پانی پینا اور میٹھی چیز کھانے کے بعد دانتوں کا خاتمہ ہوتاہے۔

(بحار الأنوار ، جلد 62 ، صفحه 321)

Hazrat Imam Ali Raza a.s,

Hazrat Muhammad savaw,

رسول اللہ صلی اللہ عليہ وآلہ وسلم نے فرمايا:

انسان کہتا ہے ميرا مال، ميرا مال، حالانکہ اے انسان! تمہارا مال تو صرف وہ ہے جو تم نے کھا کر ختم کر ديا، يا پہن کر بوسيدہ کرديا، يا صدقہ کر کے آخرت کے لئے بھيج ديا۔

(ریاض الصالحین حدیث 483)

Hazrat Muhammad savaw,

Saturday 16 December 2017

Hazrat Ali a.s,

امام على عليہ السلام :

جَمْعُ خَيْرِ الدُّنْيا وَ الآْخِرَةِ فى كِتْمانِ السِّرِّ وَ مُصادَقَةِ الاَخْيارِ، وَ جَمْعُالشَّرِّ فِى الاِذاعَةِ وَ مُؤاخاةِ الاَشْرارِ؛

دنیا اور آخرت کی تمام برکات راز داری اور نیک لوگوں کے ساتھ دوستی کرنے میں ہے. اور تمام بُرائیاں، راز داری کو افشا کرنے اور بُرے لوگوں کے ساتھ  دوستی کرنے میں ہے۔

[بحارالأنوار، ج ۷۴ ، ص ۱۷۸، ح ۱۷]

Hazrat Ali a.s,

Thursday 14 December 2017

Hazrat Ali a.s,

ایک شخص نے امیرالمومنین علی علیہ السلام  سے پندو موعظت کی درخواست کی تو فرمایا:

يصِفُ الْعِبْرَةَ وَ لَا يَعْتَبِرُ وَ يُبَالِغُ فِي الْمَوْعِظَةِ وَ لَا يَتَّعِظُ فَهُوَ بِالْقَوْلِ مُدِلٌّ وَ مِنَ الْعَمَلِ مُقِلٌّ يُنَافِسُ فِيمَا يَفْنَى وَ يُسَامِحُ فِيمَا يَبْقَى يَرَى الْغُنْمَ مَغْرَماً وَ الْغُرْمَ مَغْنَماً يَخْشَى الْمَوْتَ وَ لَا يُبَادِرُ الْفَوْتَ يَسْتَعْظِمُ مِنْ مَعْصِيَةِ غَيْرِهِ مَا يَسْتَقِلُّ أَكْثَرَ مِنْهُ مِنْ نَفْسِهِ وَ يَسْتَكْثِرُ مِنْ طَاعَتِهِ مَا يَحْقِرُهُ مِنْ طَاعَةِ غَيْرِهِ۔

تم کوان لوگوں میں سے نہیں ہونا چاہیے  کہ
۱۔عبرت کے واقعات بیان کرتے ہیں مگر خود عبرت حاصل نہیں کرتے۔
۲۔وعظ و نصیحت میں زور باندھتے ہیں مگر خود اس نصیحت کا اثر نہیں لیتے۔
۳۔وہ بات کرنے میں تو اونچے رہتے ہیں ۔مگر عمل میں کم ہی کم رہتے ہیں۔
۴۔فانی چیزوں میں نفسی نفسی کرتے ہیں اور باقی رہنے والی چیزوں میں سہل انگاری سے کام لیتے ہیں۔
۵۔وہ نفع کو نقصان اور نقصا ن کو نفع خیال کرتے ہیں ۔
۶۔موت سے ڈرتے ہیں ۔مگر فرصت کا موقع نکل جانے سے پہلے اعمال میں جلدی نہیں کرتے۔
۷۔دوسرے کے ایسے گناہ کو بہت بڑا سمجھتے ہیں جس سے بڑے گناہ کو خود اپنے لیے چھوٹا خیال کرتے ہیں۔
۸۔اپنی ایسی اطاعت کو زیادہ سمجھتے ہیں جسے دوسرے سے کم سمجھتے ہیں۔

(نہج البلاغہ حکمت150)

Hazrat Ali a.s,

Wednesday 13 December 2017

Hazrat Imam Mosa Kazim a.s,

نامہ اعمال پر کیسے مُہر لگے گی:

عَنْ عَلِيِّ بْنِ يَقْطِينٍ قَالَ: 

قَالَ (ع) إِنَّ خَوَاتِيمَ أَعْمَالِكُمْ قَضَاءُ حَوَائِجِ إِخْوَانِكُمْ وَ الْإِحْسَانُ إِلَيْهِمْ مَا قَدَرْتُمْ وَ إِلَّا لَمْ يُقْبَلْ مِنْكُمْ عَمَلٌ حَنُّوا عَلَى إِخْوَانِكُمْ وَ ارْحَمُوهُمْ تَلْحَقُوا بِنَا۔

جناب علی بن یقطین کہتے ہیں:

حضرت امام کاظم علیہ السلام فرماتے ہیں: تمہارے اعمال کی مہریں ، اپنے دینی بھائیوں کی حاجات اور ضروریات کو پورا کرنے کی وجہ سے لگیں گیں، جتنا ہو سکتا ہے ان کی حاجات کو پورا کریں ، ان کے ساتھ نیکی کریں، اگر اس طرح نہیں کرو گے ، تو تمہارے اعمال قبول نہیں ہوں گے، اس بنا پر اپنے دینی بھائیوں کے ساتھ محبت اور مہربانی سے پیش آؤ تاکہ ہمارے ساتھ محلق ہو جاؤ۔

(بحار الأنوار (ط - بيروت)، ج‏72، ص: 379)

Hazrat Imam Mosa Kazim a.s,

Tuesday 12 December 2017

Hazrat Muhammad savaw,

حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:

چار چیزوں سے نفرت نہ کرو اس لئے کہ یہ چار چیزیں چار چیزوں سے بچاتی ہے۔

1۔زکام سے نفرت نہ کرو یہ جذام سے امان دلاتا ہے۔
2۔پھوڑے پھنسیوں سے نفرت نہ کرو یہ برض سے امان دلاتی ہیں۔
3۔آشوب چشم سے نفرت نہ کرو یہ اندھا ہونے سے امان دلاتی ہے۔
4۔ کھانسی سے نفرت نہ کرو یہ فالج سے امان دلاتی ہے۔

(ہدیتہ الشیعہ:صفحہ240)

Hazrat Muhammad savaw,

Monday 11 December 2017

Hazrat Muhammad savaw,

رسول اکرم ص نے فرمایا

قَالَ رَسُولُ اللَّهِ  ؐ رَحِمَ‏ اللَّهُ‏ مَنْ‏ أعَانَ وَلَدَهُ عَلَى بِرِّهِ قَالَ قُلْتُ كَيْفَ يُعِينُهُ عَلَى بِرِّهِ قَالَ يَقْبَلُ مَيْسُورَهُ وَ يَتَجَاوَزُ عَنْ مَعْسُورِه‏.

خدا اس پر رحم کرے جو  اپنی اولاد کی نیکی کرنے میں مدد کرے کسی نے سوال کیا نیکی کرنے میں مدد سے کیا مراد ہے؟ رسول اکرم ص نے فرمایا  جو کچھ اس کی قدرت اور طاقت میں ہے وہ اس سے قبول کر لے اور جو کچھ اس کی توان میں نہیں اس کا تقاضہ نہ کرے۔

(كلينى، محمد بن يعقوب بن اسحاق، الكافي (ط - الإسلامية)، 8جلد، دار الكتب الإسلامية - تهران، چاپ: چهارم، 1407 ق)

Hazrat Muhammad savaw,

Sunday 10 December 2017

IMAM Hassan 'Askari a.s,

امام حسن عسکری علیہ السلام

اقَلُّ النّاسِ راحةً الحَقودُ.

لوگوں میں سب سے کم سکون پانے والا شخص بغض و کینہ رکھنے والا ہے۔

(تحف العقول، ص 488، و روي عنه ع في قصار هذه المعاني؛ بحار الأنوار (ط - بيروت)، ج‏75، ص373، باب 29 مواعظ أبي محمد العسكري ع و كتبه إلى أصحابه)

IMAM Hassan 'Askari a.s,

Friday 8 December 2017

Hazrat Imam Ali Raza a.s,

حضرت امام رضا علیہ السلام فرماتے ہیں:

لو كانَ فيكُم عِدَّةُ أهلِ بَدرٍ لَقامَ قائِمُنا.

اگر آپ لوگوں کی تعداد، اھل بدر (یعنی کامل مؤمن) کی تعداد کے برابر ہو جائے تو ہمارا قائم قیام کرے گا۔

(مشكاة الأنوار فی غرر الاخبار  ص63)

Hazrat Imam Ali Raza a.s,

Wednesday 6 December 2017

Hazrat Imam Jafer Sadiq a.s,

فرمانِ حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام

مومن کیلئے مناسب نہیں ہے کہ وہ ایسی محفل میں شرکت کرے جس میں خدا کی نافرمانی ہوتی ہو اور وہ اس میں تبدیلی لانے پہ قادر نا ہو۔

(وسائل الشیعہ جلد 11 صفحہ 503)

Hazrat Imam Jafer Sadiq a.s,

Tuesday 5 December 2017

Hazrat Ali a.s,

حضرت امام علی علیہ السلام

سَيَهْلِكُ فِيَّ صِنْفَانِ مُحِبٌّ مُفْرِطٌ يَذْهَبُ بِهِ الْحُبُّ إِلَى غَيْرِ الْحَقِّ وَ مُبْغِضٌ مُفْرِطٌ يَذْهَبُ بِهِ الْبُغْضُ إِلَى غَيْرِ الْحَقِّ وَ خَيْرُ النَّاسِ فِيَّ حَالًا النَّمَطُ الْأَوْسَطُ فَالْزَمُوهُ وَ الْزَمُوا السَّوَادَ الْأَعْظَمَ فَإِنَّ يَدَ اللَّهِ مَعَ الْجَمَاعَةِ وَ إِيَّاكُمْ وَ الْفُرْقَةَ فَإِنَ‏ الشَّاذَّ مِنَ‏ النَّاسِ‏ لِلشَّيْطَانِ‏ كَمَا أَنَّ الشَّاذَّ مِنَ الْغَنَمِ لِلذِّئْب‏.

عنقریب دو طرح کے لوگ ہلاک ہوجائیں گے: ایک وہ جو محبت میں افراط سے کام لینگے اور وہ غلو اور افراط انہیں باطل کی طرف لے جائے گا دوسرے وہ جو بعض میں افراط کریں گے اور یہ دشمنی باطل کی راہ دکھا دے ایسے عالم میں بہترین لوگ وہ ہیں جو درمیانی راستہ اختیار کریں، لہذا سماج کی اکثریت کے ساتھ رہو، کیونکہ خدا کا ہاتھ متحد لوگوں پر ہے اور تفرقہ سے پرہیز کرو کیونکہ الگ رہنے والا شیطان کا لقمۂ تر ہے جیسے گلے سے الگ ہونے والی بھیڑ بھیڑیے کا حصہ ہوتی ہے۔

(نہج البلاغة (للصبحي صالح)، ص184، ح127)

Hazrat Ali a.s,

Hazrat Imam Jafer Sadiq a.s,

امام جعفر صادق(ع) زید بن الشحام سے فرماتے ہیں:

يَا زَيْدُ خَالِقُوا النَّاسَ‏ بِأَخْلَاقِهِمْ‏ صَلُّوا فِي‏ مَسَاجِدِهِمْ‏ وَ عُودُوا مَرْضَاهُمْ‏ وَ اشْهَدُوا جَنَائِزَهُمْ‏ وَ إِنِ‏ اسْتَطَعْتُمْ‏ أَنْ‏ تَكُونُوا الْأَئِمَّةَ وَ الْمُؤَذِّنِينَ فَافْعَلُوا فَإِنَّكُمْ إِذَا فَعَلْتُمْ ذَلِكَ قَالُوا هَؤُلَاءِ الْجَعْفَرِيَّةُ- رَحِمَ اللَّهُ جَعْفَراً مَا كَانَ أَحْسَنَ مَا يُؤَدِّبُ أَصْحَابَهُ وَ إِذَا تَرَكْتُمْ ذَلِكَ قَالُوا هَؤُلَاءِ الْجَعْفَرِيَّةُ- فَعَلَ اللَّهُ بِجَعْفَرٍ مَا كَانَ أَسْوَأَ مَا يُؤَدِّبُ أَصْحَابَهُ.

اے زید!
1️  لوگوں کے درمیان ان کے اخلاق کے ساتھ رہو۔
2️  ان کی مسجدوں میں نماز ادا کرو۔ 
3️  اور ان کے بیماروں کی عیادت کے لئے جاؤ۔
4️ اور ان کی تشییع جنازہ میں شرکت کرو۔
5️ اور اگر امام جماعت یا مؤذن بن سکو تو بن جاؤ۔

 اگر تم ایسا کروگے، تو وہ کہیں گے یہ جعفری ہیں، خدا جعفر پر رحمت نازل فرمائے کہ انہوں نے اپنے اصحاب کو کتنی اچھی تربیت دی ہے۔
اور اگر ایسا نہیں کروگے تو کہیں گے یہ جعفری ہیں! خدا انہیں اس کی جزا عطا کرے؛ اپنے اصحاب کی کتنی بری تربیت کی ہے۔ 

(شیخ صدوق، من لا یحضره الفقیه، ج1، ص383؛  شیخ حر عاملی، وسائل الشیعة، ج8، ص430)

Hazrat Imam Jafer Sadiq a.s,

Friday 1 December 2017

Hazrat Muhammad savaw,

رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے فرمایا:

جو بھی سو مرتبہ درود محمدؐ وآل ِ محمدؑ پہ بھیجے گا اللہ تعالی اس کی سو حاجات کو پورا کرے گا۔
*جمعہ روز صلوات ھے کم از کم سو مرتبہ ضرور صلوات پڑھیں*

(بحار الانوار ج108ص395 ، مستدرک الوسائل ج5 ص332 ، نوادر ص16)

Hazrat Muhammad savaw,