Pages

Sunday, 31 December 2017

Hazrat Imam Jafer Sadiq a.s,


حضرت امام جعفر صادق ؏ سے روایت ہے:

معاشرے میں چار چیزیں ہوں تو چار  قسم کی مصیبتیں اور بلائیں ہونگی:

⚠️چنانچه اگر زنا رايج ہوتو
👈🏻زلزله اور اچانک موت زیادہ ہوگی۔
⚠️اگر زكات وخمسِ ادا نہ کیے جائیں تو
👈🏻حيوانات نابود ہونگے۔
⚠️معاشرے کے قاضی اور جج ظالم اور عدالت نہ کریں گے تو
👈🏻بارش اللہ تعالیٰ کی رحمت نہیں برسےگی۔
⚠️اور اگر اهل ذمّه (کافر ذمی)طاقتور بن جائیں تو
👈🏻مشركين، مسلمين پر پيروز ہوجائیں گے۔

(وسائل‌الشيعة_ج8_ص13)

Hazrat Imam Jafer Sadiq a.s,

Wednesday, 27 December 2017

Hazrat Muhammad savaw,

جوان کا مقام معصومین کی نگاہ میں

قال رسول الله ص:

اوصيکم بالشبان خيراً فانهم ارق افئدة، ان الله بعثني بشيراً و نذيراً فحالفني الشبان و خالفني الشيوخ۔

میں آپ کو وصیت کرتا ہوں کہ جوانوں کے ساتھ احسن سلوک کرو کیوں کہ ان کا دل نسبتاً نرم ہوتا ہےاللہ تعالٰی نے مجھے بشیر اور نذیر بنا کر مبعوث فرمایا ہے جوانوں نے میری مددکی جبکہ بوڑھوں نے میری مخالفت کی۔

(سفينة البحار، ج 2، ص 176)

Hazrat Muhammad savaw,

Hazrat Imam Jafer Sadiq a.s,

امام جعفر صادق علیہ السلام نقل فرماتے ہیں کہ آنحضرت (ص) نے فرمایا:

 کہ جس نے نماز کے علاوہ کسی اور نعمت کے ملنے پر بارگاہ خدا وندی میں شکر کے طور پر سجدہ کیا،تو خدا اس کے اس سجدہ شکر،کے انعام میں،دس نیک کاموں کا ثواب لکھتا ہے اور اسکے برے اعمال میں  سے دس کو مٹا دیتا ہے اور بہشت میں اس کے دس درجے بڑھا دیتا ہے۔

(ثواب الاعمال، ص 75-7)

Hazrat Imam Jafer Sadiq a.s,

Saturday, 23 December 2017

Hazrat Imam Jafer Sadiq a.s,

حضرت امام جعفر صادقؑ نے فرمایا:

 کیا میں تمہیں وہ چیز بتاؤں جس کی وجہ سے اللہ تبارک وتعالیٰ تمہارے چہرے کو جہنم کی گرمی سے بچالے گا۔ راوی نے کہا جی ہاں۔ حضرت نے فرمایا نماز صبح کے بعد سو مرتبہ کہو

"اَللّٰھُمَّ صَلِّی عَلیٰ مُحمَّدٍ وَ اٰلِ مُحَمَّدٍ"

ایسا کرنے سے اللہ تعالیٰ تمہارے چہرے کو جہنم کی آگ سے محفوظ رکھے گا۔

(بحارالانوار، جلد94، ص58، حدیث366، ثواب الأعمال، ص140)

Hazrat Imam Jafer Sadiq a.s,

Thursday, 21 December 2017

Hazrat Muhammad savaw,

"اَللّٰھُمَّ صَلِّی عَلیٰ مُحمَّدٍ وَ اٰلِ مُحَمَّدٍ"

حضرت رسول ِخداؐ نے ارشاد فرمایا:

"روز قیامت سب سے اچھا ( زیادہ ثواب رکھنے والا) وہ شخص ہوگا جس نے سب سے زیادہ دنیا میں مجھ پر صلوات پڑھا ہوگا۔"(1)
حضرت رسولِ خداؐ نے امیرالمومنینؑ سے ارشاد فرمایا:
"اے علیؑ جس کسی نے دن میں یا رات میں مجھ پرصلوات پڑھا اس کی شفاعت مجھ پر واجب ہے وہ اہل کبائر میں سے ہی کیوں نہ ہو۔"(2)
حضرت رسول ِخداؐ نے ارشاد فرمایا:
"جبرئیل نے مجھے خبردی ہے کہ کوئی مجھ پر ایک مرتبہ صلواۃ نہیں پڑھتا مگر یہ کہ اس پر ستر ہزار ملائکہ صلواۃ پڑھتے ہیں وہ اہل جنت میں سے ہوگا۔"(3)
حضرت رسولِ خداؐ نے ارشاد فرمایا:
"کوئی بھی دعا اس وقت تک قبول نہیں ہوتی جب تک مجھ پر اور میرے اہل بیتؑ پر صلواۃ نہیں پڑھی جائے۔"(4)
حضرت رسولِ خداؐ نے ارشاد فرمایا:
"جو کوئی کتاب میں میرا نام لکھنے کے بعد مجھ پر صلوات لکھے ملائکہ اس وقت تک اس کے لیے استغفار کرتے رہیں گے جب تک میرا نام اس کتاب میں ہوگا۔"(5)

( حوالہ جات)

(1) بحارالانوار، ج94، ص63۔
(2) جامع الاخبار، ص94۔
(3) بحارالانوار، ج49، ص64۔ جامع الاخبار، ص70۔
(4) بحارالانوار، جلد94، ص66، حدیث53، کفایتةالاثر293، تفسیر اثنی عشر، جلد10، ص481۔
(5) بحارالانوار، جلد94، ص71، حدیث65، ازمنیتہ المرلا۔

Hazrat Muhammad savaw,

Monday, 18 December 2017

Hazrat Imam Ali Raza a.s,


ٹھنڈا پانی کس وقت دانتوں کا خاتمہ کرتا ہے؟

امام الرضا عليه‏السلام :

شربُ الماءِ البارِدِ عَقيبَ الشَّيءِ الحارِّ وعَقيبَ الحَلاوَةِ ، يَذهَبُ بِالأَسنانِ.

 گرم چیز پینے کے بعد ٹھنڈا پانی پینا اور میٹھی چیز کھانے کے بعد دانتوں کا خاتمہ ہوتاہے۔

(بحار الأنوار ، جلد 62 ، صفحه 321)

Hazrat Imam Ali Raza a.s,

Hazrat Muhammad savaw,

رسول اللہ صلی اللہ عليہ وآلہ وسلم نے فرمايا:

انسان کہتا ہے ميرا مال، ميرا مال، حالانکہ اے انسان! تمہارا مال تو صرف وہ ہے جو تم نے کھا کر ختم کر ديا، يا پہن کر بوسيدہ کرديا، يا صدقہ کر کے آخرت کے لئے بھيج ديا۔

(ریاض الصالحین حدیث 483)

Hazrat Muhammad savaw,

Saturday, 16 December 2017

Hazrat Ali a.s,

امام على عليہ السلام :

جَمْعُ خَيْرِ الدُّنْيا وَ الآْخِرَةِ فى كِتْمانِ السِّرِّ وَ مُصادَقَةِ الاَخْيارِ، وَ جَمْعُالشَّرِّ فِى الاِذاعَةِ وَ مُؤاخاةِ الاَشْرارِ؛

دنیا اور آخرت کی تمام برکات راز داری اور نیک لوگوں کے ساتھ دوستی کرنے میں ہے. اور تمام بُرائیاں، راز داری کو افشا کرنے اور بُرے لوگوں کے ساتھ  دوستی کرنے میں ہے۔

[بحارالأنوار، ج ۷۴ ، ص ۱۷۸، ح ۱۷]

Hazrat Ali a.s,

Thursday, 14 December 2017

Hazrat Ali a.s,

ایک شخص نے امیرالمومنین علی علیہ السلام  سے پندو موعظت کی درخواست کی تو فرمایا:

يصِفُ الْعِبْرَةَ وَ لَا يَعْتَبِرُ وَ يُبَالِغُ فِي الْمَوْعِظَةِ وَ لَا يَتَّعِظُ فَهُوَ بِالْقَوْلِ مُدِلٌّ وَ مِنَ الْعَمَلِ مُقِلٌّ يُنَافِسُ فِيمَا يَفْنَى وَ يُسَامِحُ فِيمَا يَبْقَى يَرَى الْغُنْمَ مَغْرَماً وَ الْغُرْمَ مَغْنَماً يَخْشَى الْمَوْتَ وَ لَا يُبَادِرُ الْفَوْتَ يَسْتَعْظِمُ مِنْ مَعْصِيَةِ غَيْرِهِ مَا يَسْتَقِلُّ أَكْثَرَ مِنْهُ مِنْ نَفْسِهِ وَ يَسْتَكْثِرُ مِنْ طَاعَتِهِ مَا يَحْقِرُهُ مِنْ طَاعَةِ غَيْرِهِ۔

تم کوان لوگوں میں سے نہیں ہونا چاہیے  کہ
۱۔عبرت کے واقعات بیان کرتے ہیں مگر خود عبرت حاصل نہیں کرتے۔
۲۔وعظ و نصیحت میں زور باندھتے ہیں مگر خود اس نصیحت کا اثر نہیں لیتے۔
۳۔وہ بات کرنے میں تو اونچے رہتے ہیں ۔مگر عمل میں کم ہی کم رہتے ہیں۔
۴۔فانی چیزوں میں نفسی نفسی کرتے ہیں اور باقی رہنے والی چیزوں میں سہل انگاری سے کام لیتے ہیں۔
۵۔وہ نفع کو نقصان اور نقصا ن کو نفع خیال کرتے ہیں ۔
۶۔موت سے ڈرتے ہیں ۔مگر فرصت کا موقع نکل جانے سے پہلے اعمال میں جلدی نہیں کرتے۔
۷۔دوسرے کے ایسے گناہ کو بہت بڑا سمجھتے ہیں جس سے بڑے گناہ کو خود اپنے لیے چھوٹا خیال کرتے ہیں۔
۸۔اپنی ایسی اطاعت کو زیادہ سمجھتے ہیں جسے دوسرے سے کم سمجھتے ہیں۔

(نہج البلاغہ حکمت150)

Hazrat Ali a.s,

Wednesday, 13 December 2017

Hazrat Imam Mosa Kazim a.s,

نامہ اعمال پر کیسے مُہر لگے گی:

عَنْ عَلِيِّ بْنِ يَقْطِينٍ قَالَ: 

قَالَ (ع) إِنَّ خَوَاتِيمَ أَعْمَالِكُمْ قَضَاءُ حَوَائِجِ إِخْوَانِكُمْ وَ الْإِحْسَانُ إِلَيْهِمْ مَا قَدَرْتُمْ وَ إِلَّا لَمْ يُقْبَلْ مِنْكُمْ عَمَلٌ حَنُّوا عَلَى إِخْوَانِكُمْ وَ ارْحَمُوهُمْ تَلْحَقُوا بِنَا۔

جناب علی بن یقطین کہتے ہیں:

حضرت امام کاظم علیہ السلام فرماتے ہیں: تمہارے اعمال کی مہریں ، اپنے دینی بھائیوں کی حاجات اور ضروریات کو پورا کرنے کی وجہ سے لگیں گیں، جتنا ہو سکتا ہے ان کی حاجات کو پورا کریں ، ان کے ساتھ نیکی کریں، اگر اس طرح نہیں کرو گے ، تو تمہارے اعمال قبول نہیں ہوں گے، اس بنا پر اپنے دینی بھائیوں کے ساتھ محبت اور مہربانی سے پیش آؤ تاکہ ہمارے ساتھ محلق ہو جاؤ۔

(بحار الأنوار (ط - بيروت)، ج‏72، ص: 379)

Hazrat Imam Mosa Kazim a.s,

Tuesday, 12 December 2017

Hazrat Muhammad savaw,

حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:

چار چیزوں سے نفرت نہ کرو اس لئے کہ یہ چار چیزیں چار چیزوں سے بچاتی ہے۔

1۔زکام سے نفرت نہ کرو یہ جذام سے امان دلاتا ہے۔
2۔پھوڑے پھنسیوں سے نفرت نہ کرو یہ برض سے امان دلاتی ہیں۔
3۔آشوب چشم سے نفرت نہ کرو یہ اندھا ہونے سے امان دلاتی ہے۔
4۔ کھانسی سے نفرت نہ کرو یہ فالج سے امان دلاتی ہے۔

(ہدیتہ الشیعہ:صفحہ240)

Hazrat Muhammad savaw,

Monday, 11 December 2017

Hazrat Muhammad savaw,

رسول اکرم ص نے فرمایا

قَالَ رَسُولُ اللَّهِ  ؐ رَحِمَ‏ اللَّهُ‏ مَنْ‏ أعَانَ وَلَدَهُ عَلَى بِرِّهِ قَالَ قُلْتُ كَيْفَ يُعِينُهُ عَلَى بِرِّهِ قَالَ يَقْبَلُ مَيْسُورَهُ وَ يَتَجَاوَزُ عَنْ مَعْسُورِه‏.

خدا اس پر رحم کرے جو  اپنی اولاد کی نیکی کرنے میں مدد کرے کسی نے سوال کیا نیکی کرنے میں مدد سے کیا مراد ہے؟ رسول اکرم ص نے فرمایا  جو کچھ اس کی قدرت اور طاقت میں ہے وہ اس سے قبول کر لے اور جو کچھ اس کی توان میں نہیں اس کا تقاضہ نہ کرے۔

(كلينى، محمد بن يعقوب بن اسحاق، الكافي (ط - الإسلامية)، 8جلد، دار الكتب الإسلامية - تهران، چاپ: چهارم، 1407 ق)

Hazrat Muhammad savaw,

Sunday, 10 December 2017

IMAM Hassan 'Askari a.s,

امام حسن عسکری علیہ السلام

اقَلُّ النّاسِ راحةً الحَقودُ.

لوگوں میں سب سے کم سکون پانے والا شخص بغض و کینہ رکھنے والا ہے۔

(تحف العقول، ص 488، و روي عنه ع في قصار هذه المعاني؛ بحار الأنوار (ط - بيروت)، ج‏75، ص373، باب 29 مواعظ أبي محمد العسكري ع و كتبه إلى أصحابه)

IMAM Hassan 'Askari a.s,

Friday, 8 December 2017

Hazrat Imam Ali Raza a.s,

حضرت امام رضا علیہ السلام فرماتے ہیں:

لو كانَ فيكُم عِدَّةُ أهلِ بَدرٍ لَقامَ قائِمُنا.

اگر آپ لوگوں کی تعداد، اھل بدر (یعنی کامل مؤمن) کی تعداد کے برابر ہو جائے تو ہمارا قائم قیام کرے گا۔

(مشكاة الأنوار فی غرر الاخبار  ص63)

Hazrat Imam Ali Raza a.s,

Wednesday, 6 December 2017

Hazrat Imam Jafer Sadiq a.s,

فرمانِ حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام

مومن کیلئے مناسب نہیں ہے کہ وہ ایسی محفل میں شرکت کرے جس میں خدا کی نافرمانی ہوتی ہو اور وہ اس میں تبدیلی لانے پہ قادر نا ہو۔

(وسائل الشیعہ جلد 11 صفحہ 503)

Hazrat Imam Jafer Sadiq a.s,

Tuesday, 5 December 2017

Hazrat Ali a.s,

حضرت امام علی علیہ السلام

سَيَهْلِكُ فِيَّ صِنْفَانِ مُحِبٌّ مُفْرِطٌ يَذْهَبُ بِهِ الْحُبُّ إِلَى غَيْرِ الْحَقِّ وَ مُبْغِضٌ مُفْرِطٌ يَذْهَبُ بِهِ الْبُغْضُ إِلَى غَيْرِ الْحَقِّ وَ خَيْرُ النَّاسِ فِيَّ حَالًا النَّمَطُ الْأَوْسَطُ فَالْزَمُوهُ وَ الْزَمُوا السَّوَادَ الْأَعْظَمَ فَإِنَّ يَدَ اللَّهِ مَعَ الْجَمَاعَةِ وَ إِيَّاكُمْ وَ الْفُرْقَةَ فَإِنَ‏ الشَّاذَّ مِنَ‏ النَّاسِ‏ لِلشَّيْطَانِ‏ كَمَا أَنَّ الشَّاذَّ مِنَ الْغَنَمِ لِلذِّئْب‏.

عنقریب دو طرح کے لوگ ہلاک ہوجائیں گے: ایک وہ جو محبت میں افراط سے کام لینگے اور وہ غلو اور افراط انہیں باطل کی طرف لے جائے گا دوسرے وہ جو بعض میں افراط کریں گے اور یہ دشمنی باطل کی راہ دکھا دے ایسے عالم میں بہترین لوگ وہ ہیں جو درمیانی راستہ اختیار کریں، لہذا سماج کی اکثریت کے ساتھ رہو، کیونکہ خدا کا ہاتھ متحد لوگوں پر ہے اور تفرقہ سے پرہیز کرو کیونکہ الگ رہنے والا شیطان کا لقمۂ تر ہے جیسے گلے سے الگ ہونے والی بھیڑ بھیڑیے کا حصہ ہوتی ہے۔

(نہج البلاغة (للصبحي صالح)، ص184، ح127)

Hazrat Ali a.s,

Hazrat Imam Jafer Sadiq a.s,

امام جعفر صادق(ع) زید بن الشحام سے فرماتے ہیں:

يَا زَيْدُ خَالِقُوا النَّاسَ‏ بِأَخْلَاقِهِمْ‏ صَلُّوا فِي‏ مَسَاجِدِهِمْ‏ وَ عُودُوا مَرْضَاهُمْ‏ وَ اشْهَدُوا جَنَائِزَهُمْ‏ وَ إِنِ‏ اسْتَطَعْتُمْ‏ أَنْ‏ تَكُونُوا الْأَئِمَّةَ وَ الْمُؤَذِّنِينَ فَافْعَلُوا فَإِنَّكُمْ إِذَا فَعَلْتُمْ ذَلِكَ قَالُوا هَؤُلَاءِ الْجَعْفَرِيَّةُ- رَحِمَ اللَّهُ جَعْفَراً مَا كَانَ أَحْسَنَ مَا يُؤَدِّبُ أَصْحَابَهُ وَ إِذَا تَرَكْتُمْ ذَلِكَ قَالُوا هَؤُلَاءِ الْجَعْفَرِيَّةُ- فَعَلَ اللَّهُ بِجَعْفَرٍ مَا كَانَ أَسْوَأَ مَا يُؤَدِّبُ أَصْحَابَهُ.

اے زید!
1️  لوگوں کے درمیان ان کے اخلاق کے ساتھ رہو۔
2️  ان کی مسجدوں میں نماز ادا کرو۔ 
3️  اور ان کے بیماروں کی عیادت کے لئے جاؤ۔
4️ اور ان کی تشییع جنازہ میں شرکت کرو۔
5️ اور اگر امام جماعت یا مؤذن بن سکو تو بن جاؤ۔

 اگر تم ایسا کروگے، تو وہ کہیں گے یہ جعفری ہیں، خدا جعفر پر رحمت نازل فرمائے کہ انہوں نے اپنے اصحاب کو کتنی اچھی تربیت دی ہے۔
اور اگر ایسا نہیں کروگے تو کہیں گے یہ جعفری ہیں! خدا انہیں اس کی جزا عطا کرے؛ اپنے اصحاب کی کتنی بری تربیت کی ہے۔ 

(شیخ صدوق، من لا یحضره الفقیه، ج1، ص383؛  شیخ حر عاملی، وسائل الشیعة، ج8، ص430)

Hazrat Imam Jafer Sadiq a.s,

Friday, 1 December 2017

Hazrat Muhammad savaw,

رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے فرمایا:

جو بھی سو مرتبہ درود محمدؐ وآل ِ محمدؑ پہ بھیجے گا اللہ تعالی اس کی سو حاجات کو پورا کرے گا۔
*جمعہ روز صلوات ھے کم از کم سو مرتبہ ضرور صلوات پڑھیں*

(بحار الانوار ج108ص395 ، مستدرک الوسائل ج5 ص332 ، نوادر ص16)

Hazrat Muhammad savaw,

Thursday, 30 November 2017

Hazrat Imam Jafer Sadiq a.s,

امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا:

قیامت کے دن پروردگار عابد اور عالم دونوں کو اٹھائے گا  جب یہ خدا کے سامنے آئیں گے تو عابد سے کہے گا جنت میں جاؤ اور عالم سے کہے گا رک جاؤ اور تم نے جن جن کی تربیت کی ہے ان کی شفاعت کرتے جاؤ۔

(بصائر الدرجات ج1ص8 ، علل الشرائع ج2 ص394 ، بحار الانوار ج2ص16)

Hazrat Imam Jafer Sadiq a.s,

Tuesday, 28 November 2017

Hazrat Ali a.s,

سخاوت

امیرالمؤمنین علیؑ ابن ابی طالبؑ:

السَّخَاءُ مَا كَانَ ابْتِدَاءً فَأَمَّا مَا كَانَ عَنْ مَسْأَلَةٍ فَحَيَاءٌ وَ تَذَمُّمٌ.

سخاوت وہی ہے جو ابتداءً کی جائے،ورنہ مانگنے کے بعد تو شرم و حیا اور عزت کی پاسداری کی بنا پر بھی دینا پڑتا ہے۔

(نہج البلاغہ کلمات ِقصار 53)

Hazrat Ali a.s,

Monday, 27 November 2017

IMAM Hassan 'Askari a.s,

حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام 

إنَّ اللهَ تَبارَكَ وَ تَعالى بَيَّنَ حُجَّتَهُ مِنْ سائِرِ خَلْقِهِ بِكُلِّ شَىْء، وَ يُعْطِيهِ اللُّغاتِ، وَمَعْرِفَةَ الاْنْسابِ وَالاْجالِ وَالْحَوادِثِ، وَلَوْلا ذلِكَ لَمْ يَكُنْ بَيْنَ الْحُجَّةِ وَالْمَحْجُوحِ فَرْقٌ.

اللہ سبحانہ تعالیٰ نے اپنی حجت کو ہر شیٔ سے آگاہ بنا کر تمام مخلوقات کے درمیان بھیجا ہے اسے ہر زبان ، تمام انسانوں کے حسب ونسب ، موت کے وقت اور حادثات سے آگاہ کر دیا ہے اور اگر ایسا نہ ہوتا تو حجت اور محجوج میں کوئی فرق ہی نہ رہ جاتا۔

(اصول كافى: ج 1، ص 519، ح 11)

IMAM Hassan 'Askari a.s,

Saturday, 25 November 2017

Hazrat Muhammad savaw,

ڈاڑھی منڈوانا

پیامبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:

1۔مجوسی داڑھی مونڈتے ہیں اور مونچھیں بڑی رکھتے ہیں. اور ہم اس کے برعکس۔
(وسائل الشیعہ: ج 1 ص421)
2۔مونچھیں چھوٹی رکھو اور داڑھی بڑی رکھو۔
(وسائل الشیعہ ج1 ص423)
3۔داڑھی مونڈنا ایک مثلہ کی قسم (جسم و روح کو اذیت دینا) ہے. اور جو بھی اس طرح کرے اس پر خدا کی لعنت ہو۔
(مستدرک الوسائل ج1 ص406)
4۔داڑھی مونڈنا عمل قوم لوط میں سے ہے۔
(مستدرک الوسائل ج1,ص407)

Hazrat Muhammad savaw,

Thursday, 23 November 2017

Hazrat Ali a.s, Hazrat Imam Ali Raza a.s,

حضرت علی علیہ السلام فرماتے ہیں:

گذشتہ زمانے میں کچھ گروہ داڑھی مونڈتے تھے اور مونچھیں رکھتے تھے خداوند متعال نے ان کو مسخ (جانوروں کی شکل میں تبدیل) کردیا۔
(حلیۃ المتقین، ص:187)

امام علی رضا علیہ السلام فرماتے ہیں:

خداوند متعال نے مَردوں کو داڑھی کے ذریعے زینت بخشی ہے اور ان کے لئے باعث فضیلت ہے اور داڑھی کے ذریعے مرد پہچانے جاتے ہیں۔
(سفینۃ البحار، ج2، ص:508)

Hazrat Ali a.s, Hazrat Imam Ali Raza a.s,

Tuesday, 21 November 2017

Hazrat Muhammad savaw,

حضرت رسول اکرم صلی الله علیہ و آلهٖ وسلم نے فرمایا:

 کتنا اچھا ہے کہ انسان کبھی خلوت میں بیٹھ کر اپنے گناہوں کو یاد کرے اور پھر خدا کی بارگاہ میں اپنے گناہوں کی بخشش کے لئے توبہ و استغفار کرے۔
(لیکن افسوس آج ہمیں خلوت ملتی ہی نہیں جہاں اکیلے ہوئے فوراً موبائل ہاتھ میں آجاتا ہے ہمیں اپنے گناہوں کو یاد کرنے کا اصلاً وقت ہی نہیں ملتا۔)

(نہج الفصاحہ حدیث 1399)

Hazrat Muhammad savaw,

Saturday, 18 November 2017

Hazrat Ali a.s,

امام علی علیہ السلام نے فرمایا:

حسد تمہیں ضرر اور غم و غصہ کے علاوہ کچھ نہیں دیتا؛ تمہارے دل کو کمزور کرتا ہےجسم کو بیمار کرتا ہے، اور دل کی بڑی بیماریوں میں شمار ہوتا ہے۔

(مستدرک الوسائل ج 12 ص 17)

Hazrat Ali a.s,

Friday, 17 November 2017

Hazrat Imam Jafer Sadiq a.s,

طولانی گریہ

حضرت امام صادق علیہ السّلام فرماتے ہیں :

بَکی عَلیُّ بْنُ الحُسَینِ علیه السّلام عِشْرینَ سَنَةً وَ ما وُضِعَ بَیْنَ یَدَیْهِ طَعامٌ اِلاّبَکی .

امام زین العابدین علیه السّلام نے 20 سال (عاشورا کی یاد میں ) گریہ کیا اور جب بھی آپ کے سامنے کھانہ رکھتے تھے تو آپ گریہ کرتے تھے۔

(بحارالانوار ، ج 46 ، ص 108)

Hazrat Imam Jafer Sadiq a.s,

Wednesday, 15 November 2017

Hazrat Imam Jafer Sadiq a.s,

ابان بن تغلب اما م صادق علیہ السّلام سے نقل کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا:

نفس المہموم لظلمنا تسبیح وھمّہ لنا عبادة وکتمان سرّنا جھاد فی سبیل اللہ ثمّ قال أبو عبد اللہ علیہ السّلام : یجب أن یُکتب ھذا الحدیث بالذّھب.

ہمارے ظلم پر غمزدہ سانس لینا تسبیح ہے اور ہماری خاطر غمگین ہو نا عبادت ہے اور ہمارے راز کو مخفی رکھنا جہاد فی سبیل اللہ ہے ۔اور پھر فرمایا: ضروری ہے کہ اس حدیث کو سونے سے لکھا جائے ۔

(امالی شیخ مفید : ٣٣٨؛ بحارالانوار ٤٤: ٣٥١)

Hazrat Imam Jafer Sadiq a.s,

Sunday, 12 November 2017

Hazrat Imam Jafer Sadiq a.s,

حضرت امام صادق علیہ السلام: 

فَإِذَا خِفْتَ الْهَدْمَ عِنْدَ الزَّلْزَلَةِ فَاقْرَأْ عِنْدَ مَنَامِكَ‏.

اگر زلزلے سے گھر کے خراب ہونے کا خوف ہو تو سوتے وقت پڑھو۔ (سورہ فاطر/۴۱)
إِنَّ اللَّهَ يُمْسِكُ السَّماواتِ وَ الْأَرْضَ أَنْ تَزُولا وَ لَئِنْ زالَتا إِنْ أَمْسَكَهُما مِنْ أَحَدٍ مِنْ بَعْدِهِ إِنَّهُ كانَ حَلِيماً غَفُوراً
بیشک اللہ زمین و آسمان کو زائل ہونے سے روکے ہوئے ہے اور اس کے علاوہ دوسرا کوئی سنبھالنے والا ہوتا تو اب تک دونوں زائل ہوچکے ہوتے وہ بڑا بردبار اور بخشنے والا ہے۔

(طبرسى، حسن بن فضل، مكارم الأخلاق، ص۲۹۰)

Hazrat Imam Jafer Sadiq a.s,

Hazrat Ali a.s,

امیرالمؤمنین علیؑ ابن ابی طالبؑ:

أَوْلَى النَّاسِ بِالْعَفْوِ أَقْدَرُهُمْ عَلَى الْعُقُوبَهِ

سب سے زیاده معاف کرنے کا حقدار وه ہے جو سب سے زیاده سزا دینے کی طاقت رکھتا ہو۔

(نہج البلاغہ،کلمات ِقصار 52)

Hazrat Ali a.s,

Saturday, 11 November 2017

IMAM Hassan 'Askari a.s,

امام حسن عسکری علیہ السلام :

لا تمار فیذهب بهاءک ولا تمازح فیجترء علیک.

 لڑائی جھگڑا نہ کرو ورنہ تمہارا احترام ختم ہو جائے گا اور زیادہ مذاق کرنے سے گریز کرو ورنہ لوگ تمہارے خلاف جرأت کرنے لگیں گے۔

(بحارالانوار،ج۷۶،ص۵۹)

IMAM Hassan 'Askari a.s,

Friday, 10 November 2017

Hazrat Imam Jafer Sadiq a.s,

اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ وعَجِّلْ فَرَجَهُمْ

زیارت امام حسینؑ کا ثواب
___________________
امام جعفر صادق علیہ السلام:

جو کوئی معرفت کے ساتھ امام حسینؑ کی زیارت پر جائے الله تعالی اس کے لئے 1000 غلاموں کو آزاد کرنے کا اجر لکھتا ہے اور وه اس شخص کی طرح ہے جو 1000 مجاہدین کو ایسے گھوڑوں کے ساتھ که جن پر زین لگائے اور لگام لگا کر تیار کرے اور الله تعالی کی راه میں جنگ کے لئے بھیجے۔

(کافی، ج4، ص581 )

Hazrat Imam Jafer Sadiq a.s,

Hazrat Imam Jafer Sadiq a.s,

زیارت امام حسینؑ کی اہمیت

حضرت امام صادقؑ نے فرمایا:

مَنْ زَارَ قَبْرَ الْحُسَیْنِ لِلّٰہِ وَفی اللّٰہِ، اٴعْتَقَہْ اللّٰہ مِنَ النّٰارِ، وَآمَنَہُ یَوْمَ الْفَزَعِ الاٴکبَرِ، وَلَمْ یَسئَلِ اللّٰہَ حَاجَةً مِن حَوَائِجِ الدُّنیاَ وَالآخِرَةِ اِلاّ اٴعطاَہُ.

جو شخص امام حسینؑ کی، خوشنودئ خدا کیلئے اور فی سبیل الله زیارت کرے تو خداوندعالم اس کو آتش جہنم سے نجات عطا کریگا اور قیامت کےدن اسکو امان دیگا، اور خداوندعالم سے دنیا و آخرت کی کوئی حاجت طلب نہیں کریگا مگر یہ کہ خداوندعالم اسکی حاجت پوری کر دیگا۔

(کامل الزیارات، ص145، باب57، حدیث7۔ بحارالأنوار، ج98، ص20، باب3، حدیث9)

Hazrat Imam Jafer Sadiq a.s,

Thursday, 9 November 2017

Hazrat Muhammad savaw,

اللہ تعالیٰ نے حضرت موسيٰ علیہ السلام کو
وحي کی:
مجھے اس زبان سے  پکارو جس سے کوئی گناہ سر زد نہ ہوا ہو
 موسيٰ علیہ السلام نے کہا: اے خدايا! اس طرح کی زبان کہاں سے لاؤں؟
 جواب آیا: مجھے اپنی زبان کے علاوہ پکارو
يعني دوسروں سے کہو تاکہ تمہارے لیے دعا کریں 
کیونکہ آپ نے ان کی زبان سے کوئی گناہ نہیں کیا، البتہ اس حدیث کا دوسرا مطلب بھی ہے کہ اپنی زبان کو دعا کے قبول ہونے کے لئے گناہوں سے بچائیں۔

(وسائل الشيعه: ج 7، ص 109)

پيغمبر اکرم صلی الله علیہ وآلہٖ وسلم فرماتے ہیں :
جب آپ دعا کرتے ہیں تو تمام لوگوں کے لئے دعا کریں تاکہ (قبول ہونے کے نزدیک ہو )دعا قبول ہو جاتی ہے۔

(عده الداعي، ص 157)

Hazrat Muhammad savaw,

Tuesday, 7 November 2017

Hazrat Muhammad savaw,

اللہ تعالی کی کنوارے لوگوں پر لعنت ہے : 

پيامبر خدا صلى الله عليہ و آله وسلم فرماتے ہیں:

لعَنَ اللّهُ المُتَبَتِّلينَ  مِنَ الرِّجالِ وَالمُتَبَتِّلاتِ مِنَ النِّساءِ ؛ الَّذينَ يَقولونَ : لا نَتَزَوَّجُ . 

اللہ تعالی ایسے مردوں اور ایسی عورتوں پر لعنت کرتا ہے ، جو اکیلے میں زندگی گزارنا چاہتے ہیں:اور جو کہتے ہیں ہم شادی نہیں کرنا چاہتے۔

(الفردوس : ج 3 ص 466 ح 5446)

Hazrat Muhammad savaw,

Hazrat Ali a.s,

سردی

امام علی علیہ السلام

سردی کے شروع میں سردی سے احتیاط کرو اور آخر میں اس کا خیر مقدم کرو
کیونکہ 
سردی جسموں میں وہی اثر کرتی ہے جو درختوں پر کرتی ہے کہ ابتداء میں درختوں کو جھلسا دیتی ہے اور انتہاء میں سر سبز و شاداب کردیتی ہے۔

(نہج البلاغہ حکمت 128)

Hazrat Ali a.s,

Monday, 6 November 2017

Hazrat Imam Sajjad a.s,

عزاداری کرنے کی جزا بہشت ہے 

حضرت امام سجاد علیہ السلام فرماتے ہیں:

ایما مؤمن دمعت عیناه لقتل الحسین و من معه حتی یسیل علی خدیه بوأه الله فی الجنه غرفا .

ہر اس مؤمن کی آنکھیں جو حسین بن علی علیہ السلام اور ساتھیوں کے شہید ہونے پر اشکبار ہو اور آنسوؤں اس کے چہرے پر جاری ہوں تو اللہ تعالی اس کو بہشت میں مکان عطا فرمائے گا۔

(ینابیع الموده، ص .۴۲۹)

Hazrat Imam Sajjad a.s,

Hazzrat Imam Jafer Sadiq a.s

تین ایسےعمل جو طول عمر کا باعث ہیں

حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام فرماتے ہیں:

تین چیزیں ایسی ہیں کہ اگر مؤمن اس سے مطلع ہو جائے۔طول عمر کا باعث بنیں گی اور اللہ تعالی کی نعمتوں سے ہمیشہ استفادہ کرے گا۔

1️۔رکوع اور سجدہ کو طولانی کرنا.
2️۔اس دسترخواں پر زیادہ بیٹھنا جب دوسرے افراد کھانا بھی تناول فرما رہے ہوں۔
3️۔اپنے اہل و عیال کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنا۔

(کافی ج۴ ص۴۹ ح۱۴)


Saturday, 4 November 2017

Hazrat Ali a.s,

امیرالمؤمنین علیؑ ابن ابی طالبؑ:

ہوشیار رہو ہوشیار! کہ پروردگار نے گناہوں کی اس قدر پرده پوشی کی ہے کہ انسان کو یہ دھوکہ ہو گیا ہے کہ شاید معاف کردیا ہے۔

(نہج البلاغہ،کلماتِ قصار، 30)

Hazrat Ali a.s,

Hazrat Imam Jafer Sadiq a.s,

امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا:

مَنْ أَتَى قَبْرَ الْحُسَیْنِ ع مَاشِیاً کَتَبَ اللَّهُ لَهُ بِکُلِّ خُطْوَةٍ أَلْفَ حَسَنَةٍ وَ مَحَا عَنْهُ أَلْفَ سَیِّئَةٍ وَ رَفَعَ لَهُ أَلْفَ دَرَجَةٍ.

جو کوئی بھی امام حسین علیہ السلام کی قبر کی زیارت کے لیے پیدل جائے تو الله تعالی اس شخص کو ھر  قدم کے بدلے میں ھزار نیکیاں اس کے نامہ اعمال میں لکھتا ہے، ہزار گناه مٹا دیتا ہے، اور اس کا مرتبہ ہزار درجے بڑها دیتا ہے۔

(وسائل الشیعه ج14ص232)

Hazrat Imam Jafer Sadiq a.s,

Friday, 3 November 2017

Hazrat Imam Muhammad Taqqi a.s,

امام محمد تقی علیہ السلام 

مومن کو تین چیزوں کی ضرورت ہے:
1_اللہ کی طرف سے توفیق
2_اندرونی نصیحت کرنے والا
3_نصیحت کرنے والے کی نصیحت قبول کرنا۔

( تحف العقول، ص 457)


Hazrat Imam Jafer Sadiq a.s,

قال الامام جعفر صادق علیہ السلام

عنْ أَبِی عَبْدِ اللَّهِ ع‏ فی زیارة قبر الحسین: مَن زارَهُ کانَ اللّهُ لَهُ مِن وَراءِ حَوائِجِهِ، وکَفى ما أهَمَّهُ مِن أمرِ دُنیاهُ، وإنَّهُ یَجلِبُ الرِّزقَ عَلَى العَبدِ، و یُخلِفُ عَلَیهِ ما یُنفِقُ۔

حضرت امام حسین علیہ السلام کی زیارت بارے میں فرماتے ہیں : جو بھی حضرت امام حسین علیہ السلام کی زیارت کے لئے جائے اللہ تعالی اس کی تمام تر ضروریات پوری کرے گا اور دنیا میں جو چیز اس مؤمن کے لئے اہمیت رکھتی ہوگی کفایت کرے گی اور اسی طرح زیارت امام حسین علیہ السلام بندہ کے رزق میں اضافہ کا باعث ہے اور  زیارت کے لئے جتنا مال خرچ کیا ہوگا ، اس کو واپس میں جائے گا۔

(تهذیب الاحکام، ج6، ص4)

Hazrat Imam Jafer Sadiq a.s,

Wednesday, 1 November 2017

Hazrat Muhammad savaw,

اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ وعَجِّلْ فَرَجَهُمْ

رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا 

اگر کوئی یہ جاننا چاہتا ہے کہ اللہ کے نزدیک اس کا کیا مقام ہے تو وہ یہ دیکھے کہ اس کے نزدیک اللہ کا کیا مقام ہے۔ 
کیونکہ اللہ اپنے بندے کو اتنا ہی مقام دیتا ہے، جتنا بندہ اللہ کو دیتا ہے۔

{بحار الانوار ج90 : ص163}

Hazrat Muhammad savaw,

Hazrat Ali a.s,

امام على عليہ السلام:

لا تَقُل ما لا تَعلَمُ ؛ فَتُتَّهَمَ بِإِخبارِكَ بِما تَعلَمُ !

جن چیزوں کو بیان کرتے ہو، ان میں سے اگر کسی کو نہیں جانتے تو نہیں کہو، وگرنہ جھوٹے شمار کیے جاؤ گے۔

(غرر الحكم ح10)

Hazrat Ali a.s,

Tuesday, 31 October 2017

Hazrat Imam Jafer Sadiq a.s,

امام صادق علیہ نے فرمایا: 

(نظر امیرالمؤمنین ۔صلوات اللہ علیہ ۔ الی الحسین (علیہ السّلام ) فقال: یا عبرة کلّ مؤمن ! فقال : أنا یاابتاہ قال : نعم یا بنیّ)

امیرالمؤمنین علیہ السّلام نے حسین علیہ السّلام پر نگاہ ڈالی اور فرمایا:اے ہر مومن کی آنکھ کے آنسو ۔عرض کیا : بابا جان! میں ہر مومن کی آنکھ کا آنسو ہوں؟فرمایا: ہاں ،میرے فرزند۔

 (کامل الزیارات :١٠٨؛بحارالأنوار٤٤:٢٨٠)

Hazrat Imam Jafer Sadiq a.s,

Hazzart Imam Jafar Sadiq a.s

امام جعفر صادق علیہ السلام سے روایت ہے

لَا تَتَھَاوَنْ بہ وَ لاَ بِصَلَاتِکَ فَاِنَّ النَّبِیْ قَالَ عِنْدَ مَوْتِہٖ: لَیْسَ مِنِّی مَنْ اِسْتَخَفَ بِصَلَاتہٖ لَا یَرِدُ عَلٰی الْحَوْضِ لَا وَ اللّٰہ ۔

تم اپنی نمازسے تساہل نہ برتوکیونکہ رسول خدا (ص) نے اپنی وفات کے وقت فرمایا : وہ شخص مجھ سے نہیں ہے جو نماز کو خفیف سمجھتا ہے۔ وہ میرے پاس حوض پر نہیں پہنچ سکے گا۔ قسم بخدا وہ نہیں پہنچے گا۔

{بحار الانوار ۸۰ : ۹}


Saturday, 28 October 2017

IMAM Hassan a.s,

کھانا کھانے کے آداب کیا ہیں

امام حسن عليه‏ السلام :

دستر خوان کے آداب بارہ ہیں کہ ہر مسلمان کو چاہیے کہ جان لے۔
: ان میں چار واجب ہیں 
: چار مستحب 
: چار ادب کے باب سے ہیں 

ان میں جو چار واجب ہیں.

1 معرفت،
2 خشنودى،
3 خدا کا نام زبان پر لانا،
4 اور شکر ادا کرنا۔

وہ چار جو سنت ہیں.

1 غذا کھانے سے پہلے ہاتھ دھونا،
2 بدن کے بائیں طرف بیٹھنا،
3 تین انگلیوں کے ساتھ کھانا،
4 اور انگلیوں کو چاٹنا۔

اور وہ چار جو ادب کی رعایت کرنے کے باب سے ہیں.

1 جو آپکے سامنے ہے اسے کھانا، 
2 چھوٹا لقمہ لینا،
3 اچھی طرح چبانا،
4 لوگوں کے چہرے کی طرف کم نگاہ کرنا۔

(وسائل الشيعه : 16 / 539 / 1)


Thursday, 26 October 2017

Hazrat Imam Jafer Sadiq a.s,

حضرت امام صادق علیہ السلام نے ایک صحابی سے پوچھا: 

کتنی مرتبہ حج پر گئے ہو؟ 
وہ بولا : 19 مرتبہ حج پر گیا ہوں
امام نے فرمایا : اس تعداد کو 20 حج تک پہنچاؤ .
تاکہ اس کا  ثواب  ایک زیارت حسین(ع) آپ کے لئے لکھا جائے۔

(کامل الزیارت،ص۱۶۲)

Hazrat Imam Jafer Sadiq a.s,

Wednesday, 25 October 2017

Hazrat Imam Jafer Sadiq a.s,

امام صادق علیه السلام نے فرمایا :

إنَّمَا شِيعَةُ جَعْفَرٍ مَنْ عَفَّ بَطْنُهُ وَ فَرْجُهُ وَ اشْتَدَّ جِهَادُهُ وَ عَمِلَ لِخَالِقِهِ وَ رَجَا ثَوَابَهُ وَ خَافَ عِقَابَهُ فَإِذَا رَأَيْتَ أُولَئِكَ فَأُولَئِكَ شِيعَةُ جَعْفَرٍ.

 شیعه جعفری وہ ہے کہ 

1️ حلال کھانے والا .
2️ پاکدامن .
3️ جهاد و کوشش کرنے والا .
4️ اپنے پرورد گار کی رضا کے لیےکام کرے .
5️ ثواب الھی پر امید رکھتا ہو  .
6️ اس کی سزا سے ڈرے .

اس طرح کے لوگ شیعہ جعفری ہیں 

(الخصال شیخ صدوق ج۱ ص۲۹۶)

Hazrat Imam Jafer Sadiq a.s,

Friday, 20 October 2017

Hazrat Ali a.s,

حضرت علی علیہ السلام

اس بات پر جو بھی اطمینان رکھتا ہے کہ جو اللہ تعالی نے اس کے مقدر کے مطابق دیا ہے تو اسکا دل سکون میں رہتا ہے۔

(تصنیف غررالحکم و دررالکلم  ص 104 ، ح1849)

Hazrat Ali a.s,

Thursday, 19 October 2017

Hazrat Khadeja tul Kubra s.a

حضرت خدیجہ الکبری (سلام اللہ علیھا )  نے فرمایا :

عورت کے لیے بہترین  زیور پردہ  ہے ،اور پردے دار عورتیں جنت میں میری بیٹی فاطمہ (سلام اللہ علیھا ) کے ساتھ ہونگی۔

(اقوال اھلبیت صفحہ نمبر ٨٨)

Hazrat Khadeja tul Kubra s.a