Pages

Sunday 19 August 2018

Hazrat Imam Ali Raza a.s,

قالَ الرضا عليه السلام:

 الصَّلوةُ عَلى مُحَمَّدٍ وَ آلِهِ تَعْدِلُ عِنْدَاللّهِ عَزَّوَ جَلَّ التَّسْبيحَ وَالتَّهْليلَ وَالتَّكْبيرَ۔

امام رضا (ع) نے فرمايا: محمدؐ اور اہل بيت ؑ محمد صلي اللہ عليہ و آلہ و سلم پر صلوات اور تحيّت کا ثواب سبحان اللّه ، لا إ له إلاّاللّه ، اللّه اكبر کے ثواب کے برابر ہے۔

(امالى شيخ صدوق ص 68، بحارالا نوار: ج 91، ص 47، ضمن ح 2)

Hazrat Imam Ali Raza a.s,

Thursday 16 August 2018

Hazrat Ali a.s,

امام علی ؑ ابن ابیطالب ؑ نے فرمایا:

لوگوں پر ایک ایسا زمانہ بھی آئے گا جس میں وہی مقرب ہوگا جو لوگوں کے عیب بیان کرنے والا ہواور وہی خوش مذاق سمجھا جائے گاجو فاسق و فاجر ہو اور انصا ف پسند کو کمزور و ناتواں سمجھا جائے گا صدقہ کو لوگ خسارہ اور صلہ رحمی کو احسان سمجھیں گے اور عبادت لوگوں پر تفو ق جتلانے کے لیے ہوگی ،ایسے زمانہ میں حکومت کا دارو مدار عورتوں کے مشورے ،نو خیز لڑکوں کی کار فرمائی اور خواجہ سراوں کی تدبیر و رائے پر ہوگا۔

(نہج البلاغہ ،اقوال 102،باب 4)

t.me/hubealia_s110

Hazrat Ali a.s,

Tuesday 14 August 2018

Hazrat Ali a.s,

حضرت علی علیہ السلام:

1۔کسی وطن میں کوئی خاص اچھائی نہیں ہے،اچھائی اس جگہ پر ہے جہاں امن وامان اور مسرت وخوشحالی ہو.
2۔شہروں کی آبادی وطن سے محبت کی وجہ سے ہوتی ہے_

1-(بحارالانوارجلد٦٩ص٤٠١)
(بحارالانوار جلد٧٨ ص٤٥)

t.me/hubealia_s110

Hazrat Ali a.s,

Thursday 9 August 2018

Hazrat Imam Ali Raza a.s,

امام علی رضا علیہ السلام کا فرمان

 کوشش کرو کہ اپنے اوقات کو چار حصوں میں تقسیم کردو:

1۔ایک حصہ خدا کی بارگاہ میں دعا و مناجات کیلئےمعین کرو۔
2۔ایک حصہ حلال روزی کے کمانے کیلئےمقرر کرو۔
3۔ایک حصہ ایسےمخلص دوستوں کیلئے مختص کرو جو تمھیں تمھارے عیبوں سے آگاہ کرتے ہیں اور تم سے دلی لگاؤ رکھتے ہیں۔
4۔چوتھا حصہ  ایسی حلال لذتوں کے حصول کیلئے خاص کرو جن کے پانے سے ان پہلے تین حصوں کے حصول میں طاقت حاصل کرسکو۔

(فقہ الرضا ع،ص337)
Hazrat Imam Ali Raza a.s,

Tuesday 7 August 2018

Hazrat Imam Ali Raza a.s,

t.me/hubealia_s110 
http://hubealia-s110.blogspot.com 
www.facebook.com/hubealia.s110 

امام علی رضا علیہ السلام:

اِنَّ الإمامَةَ زِمامُ الدّینِ وَ نِظامُ الْمُسْلِمینَ وَ صَلاحُ الدُّنیا وَ عِزُّ الْمُؤْمِنینَ

امامتِ دین کی لگام، مسلمانوں کا نظام، دنیاوی امور کی اصلاح اور مومنین کی عزت ہے۔

(اصول کافى، ج 1، ص 200)

Hazrat Imam Ali Raza a.s,

Hazrat Imam Jafer Sadiq a.s,

ماں باپ کی عظمت

امام جعفرصادق عليہ السلام:

 مَنْ نَظَرَ إِلَى أَبَوَيْهِ نَظَرَ مَاقِتٍ وَ هُمَا ظَالِمَانِ لَهُ لَمْ يَقْبَلِ اللَّهُ لَهُ صَلَاةً.

جو شخص اپنے ماں باپ کی طرف غصہ سے دیکهے جبکہ وہ ظالم ہوں تو بھی اس کی نماز قبول نہیں ہوتی۔ 

 (اصول کافی ج2، ص349)

Hazrat Imam Jafer Sadiq a.s,

Thursday 2 August 2018

Hazrat Imam Ali Raza a.s,

امام علی رضا عليہ السلام نے فرمایا:

اَنَّ رَجُلاً اَتَى سَيِّدَنا رَسولَ اللّه ِ صلي الله عليه و آله فَقالَ يا رَسولَ اللّه ِ عَلِّمْنى خُلُقايَجْمَعُ لى خَيْرَ الدُّنْيا وَ الآْخِرَةِ فَقالَ صلي الله عليه و آله لا تَكْذِبْ؛

ایک شخص ھمارے سید و سردار رسول خدا صلي الله علیہ وآلہٖ وسلم کی خدمت میں آیا اور آکر عرض کی:
مجھے ایسے اخلاق کی تعلیم دیجیئے جس میں میرے لئے دنیا و اخرت کی خوبی ھو ۔
آپ صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے فرمایا:
جھوٹ مت بولو۔

(بحار الانوار ج 69 ص262)

Hazrat Imam Ali Raza a.s,