Pages

Tuesday, 20 November 2018

Hazrat Imam Ali Raza a.s,

اصل عبادت كيا ہے ؟ 

عَنْ مُعَمَّرِ بْنِ خَلَّادٍ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا الْحَسَنِ الرِّضَا ع يَقُولُ لَيْسَ الْعِبَادَةُ كَثْرَةَ الصَّلَاةِ وَ الصَّوْمِ إِنَّمَا الْعِبَادَةُ التَّفَكُّرُ فِي أَمْرِ اللَّهِ عَزَّ وَ جَلَّ.

معمَّر بن خلَّا د كہتے ہيں كہ ميں امام رضا عليہ السلام كو يہ فرماتے سُنا : 
عبادت كثرت سے نماز پڑھنا اور روزہ ركھنا نہيں ہے بلكہ عبادت تو صرف اللہ عزّ و جلّ كے امر ميں تفكُّر كرنا ہے ۔ 

(الكافى ، ج ۲ ، ص ۵۵ ، كتاب الإيمان و الكفر ، باب التفكُّر،حديث:۴)

Hazrat Imam Ali Raza a.s,

Monday, 22 October 2018

Hazrat Imam Baqir a.s,

زیارت امام حسین علیہ السلام کااجر اور تاکید

امام باقر علیہ السلام فرماتے ہیں:

ہمارے پیروکاروں کو مزار امام حسین علیہ السلام کی زیارت کا حکم دو؛ کیونکہ امام علیہ السلام کی زیارت ' رزق میں زیادتی' عمر میں اضافہ کرتی ہے اور سخت بلاؤں کو انسان سے دور کرتی ہے
اور ہر مومن (جس کو امام من جانب اللہ ہونے پر یقین ہے) زیارت واجب ہے۔

(تهذیب الاحکام، ج ۶، ص ۱۲۱)

Hazrat Imam Baqir a.s,

Sunday, 19 August 2018

Hazrat Imam Ali Raza a.s,

قالَ الرضا عليه السلام:

 الصَّلوةُ عَلى مُحَمَّدٍ وَ آلِهِ تَعْدِلُ عِنْدَاللّهِ عَزَّوَ جَلَّ التَّسْبيحَ وَالتَّهْليلَ وَالتَّكْبيرَ۔

امام رضا (ع) نے فرمايا: محمدؐ اور اہل بيت ؑ محمد صلي اللہ عليہ و آلہ و سلم پر صلوات اور تحيّت کا ثواب سبحان اللّه ، لا إ له إلاّاللّه ، اللّه اكبر کے ثواب کے برابر ہے۔

(امالى شيخ صدوق ص 68، بحارالا نوار: ج 91، ص 47، ضمن ح 2)

Hazrat Imam Ali Raza a.s,

Thursday, 16 August 2018

Hazrat Ali a.s,

امام علی ؑ ابن ابیطالب ؑ نے فرمایا:

لوگوں پر ایک ایسا زمانہ بھی آئے گا جس میں وہی مقرب ہوگا جو لوگوں کے عیب بیان کرنے والا ہواور وہی خوش مذاق سمجھا جائے گاجو فاسق و فاجر ہو اور انصا ف پسند کو کمزور و ناتواں سمجھا جائے گا صدقہ کو لوگ خسارہ اور صلہ رحمی کو احسان سمجھیں گے اور عبادت لوگوں پر تفو ق جتلانے کے لیے ہوگی ،ایسے زمانہ میں حکومت کا دارو مدار عورتوں کے مشورے ،نو خیز لڑکوں کی کار فرمائی اور خواجہ سراوں کی تدبیر و رائے پر ہوگا۔

(نہج البلاغہ ،اقوال 102،باب 4)

t.me/hubealia_s110

Hazrat Ali a.s,

Tuesday, 14 August 2018

Hazrat Ali a.s,

حضرت علی علیہ السلام:

1۔کسی وطن میں کوئی خاص اچھائی نہیں ہے،اچھائی اس جگہ پر ہے جہاں امن وامان اور مسرت وخوشحالی ہو.
2۔شہروں کی آبادی وطن سے محبت کی وجہ سے ہوتی ہے_

1-(بحارالانوارجلد٦٩ص٤٠١)
(بحارالانوار جلد٧٨ ص٤٥)

t.me/hubealia_s110

Hazrat Ali a.s,

Thursday, 9 August 2018

Hazrat Imam Ali Raza a.s,

امام علی رضا علیہ السلام کا فرمان

 کوشش کرو کہ اپنے اوقات کو چار حصوں میں تقسیم کردو:

1۔ایک حصہ خدا کی بارگاہ میں دعا و مناجات کیلئےمعین کرو۔
2۔ایک حصہ حلال روزی کے کمانے کیلئےمقرر کرو۔
3۔ایک حصہ ایسےمخلص دوستوں کیلئے مختص کرو جو تمھیں تمھارے عیبوں سے آگاہ کرتے ہیں اور تم سے دلی لگاؤ رکھتے ہیں۔
4۔چوتھا حصہ  ایسی حلال لذتوں کے حصول کیلئے خاص کرو جن کے پانے سے ان پہلے تین حصوں کے حصول میں طاقت حاصل کرسکو۔

(فقہ الرضا ع،ص337)
Hazrat Imam Ali Raza a.s,

Tuesday, 7 August 2018

Hazrat Imam Ali Raza a.s,

t.me/hubealia_s110 
http://hubealia-s110.blogspot.com 
www.facebook.com/hubealia.s110 

امام علی رضا علیہ السلام:

اِنَّ الإمامَةَ زِمامُ الدّینِ وَ نِظامُ الْمُسْلِمینَ وَ صَلاحُ الدُّنیا وَ عِزُّ الْمُؤْمِنینَ

امامتِ دین کی لگام، مسلمانوں کا نظام، دنیاوی امور کی اصلاح اور مومنین کی عزت ہے۔

(اصول کافى، ج 1، ص 200)

Hazrat Imam Ali Raza a.s,

Hazrat Imam Jafer Sadiq a.s,

ماں باپ کی عظمت

امام جعفرصادق عليہ السلام:

 مَنْ نَظَرَ إِلَى أَبَوَيْهِ نَظَرَ مَاقِتٍ وَ هُمَا ظَالِمَانِ لَهُ لَمْ يَقْبَلِ اللَّهُ لَهُ صَلَاةً.

جو شخص اپنے ماں باپ کی طرف غصہ سے دیکهے جبکہ وہ ظالم ہوں تو بھی اس کی نماز قبول نہیں ہوتی۔ 

 (اصول کافی ج2، ص349)

Hazrat Imam Jafer Sadiq a.s,

Thursday, 2 August 2018

Hazrat Imam Ali Raza a.s,

امام علی رضا عليہ السلام نے فرمایا:

اَنَّ رَجُلاً اَتَى سَيِّدَنا رَسولَ اللّه ِ صلي الله عليه و آله فَقالَ يا رَسولَ اللّه ِ عَلِّمْنى خُلُقايَجْمَعُ لى خَيْرَ الدُّنْيا وَ الآْخِرَةِ فَقالَ صلي الله عليه و آله لا تَكْذِبْ؛

ایک شخص ھمارے سید و سردار رسول خدا صلي الله علیہ وآلہٖ وسلم کی خدمت میں آیا اور آکر عرض کی:
مجھے ایسے اخلاق کی تعلیم دیجیئے جس میں میرے لئے دنیا و اخرت کی خوبی ھو ۔
آپ صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے فرمایا:
جھوٹ مت بولو۔

(بحار الانوار ج 69 ص262)

Hazrat Imam Ali Raza a.s,

Tuesday, 24 July 2018

Hazrat Imam Jafer Sadiq a.s,

امام جعفر صادق عليہ السلام:

مَنْ عابَ اخاهُ بِعَيْبٍ فَهُوَ مِنْ اهْلِ النّارِ.

 جو شخص اپنے برادر مؤمن پر تہمت و بہتان لگائے وہ اہل دوزخ ہو گا۔

(اختصاص : ص 240)

Hazrat Imam Jafer Sadiq a.s,

Thursday, 19 July 2018

Hazrat Imam Jafer Sadiq a.s,

امام جعفر صادق علیہ السلام فرماتے تھے:

جو کوئی ان دو سورتوں ( اذالسماء انفطرت، اور اذالسماء انشقت) کی تلاوت کرے اور اپنی واجب و سنتی نمازوں میں انکو پڑھے ، تو خدا اسے اپنی حاجات پانے میں رکاوٹ پیدا نہیں ہونے دیتا ، اور کوئی چیز خدا اور اس کے درمیان رکاوٹ پیدا نہیں کرسکتی ، اور ہمیشہ خدا کی رحمتیں اس کے شامل حال رہتی ہیں ، نیز خدا اس پر اپنی خصوصی رحمتوں کا نزول فرماتا رہتا ہے یہاں تک کہ دوسرے لوگوں کے حساب کتاب سے فارغ ہو جائے۔

(ثواب الاعمال، ص- 235)

Hazrat Imam Jafer Sadiq a.s,

Wednesday, 18 July 2018

Hazrat Imam Jafer Sadiq a.s,

امام جعفر صادق ؑ نے فرمایا:

نیک عورت کی برابری نہ سونا کرسکتا ہے نہ چاندی کیونکہ وہ سونے اور چاندی سے کئی گناہ بہتر اور مفید ہوتی ہے۔

(وسائل الشیعہ،جلد،14)

Hazrat Imam Jafer Sadiq a.s,

Tuesday, 17 July 2018

Hazrat Imam Jafer Sadiq a.s,

حضرت امام جعفر صادق (ع) :

جو بھی ہمارا شیعہ ہے اسے چاہیے اپنی شریک حیات سے زیادہ اظہار محبت کرے۔۱
جس نے اپنی شریک حیات کا انتخاب کیا اب اسے چاہیے عزت و احترام دے۔۲

۱۔(بحار، ج 103، ص 223)
۲۔(بحار، ج 103، ص 224)

Hazrat Imam Jafer Sadiq a.s,

Sunday, 15 July 2018

Hazrat Imam Baqir a.s,


آیت الکرسی پڑھنے کی کم سےکم فضیلت

امام محمد باقر علیہ السلام نے فرمایا :

ایک مرتبہ آیت الکرسی پڑھنے والے کی دنیا میں اللہ تعالی ایک ہزار مصیبتیں ختم کرتا ہے

 جس میں کم از کم غربت ہے اور آخرت میں عذابِ قبر کا نہ ہونا ہے ۔

(امالی صدوق مترجم، صفحہ_109)

Hazrat Imam Baqir a.s,

Wednesday, 11 July 2018

IMAM Hassan a.s,

حضرت امام حسن علیہ السلام

سب سے بینا ترین وہ  آنکھ ہے جو نیکیوں میں نفوذ کر جائے ( یعنی نیکیوں کو باقاعدہ دیکھ سکے ) اور سب سے زیادہ سننے والا وہ کان ہے جو نصیحتوں کو اپنے اندر جگہ دے اور ان سے فائدہ اٹھائے ، اور سب سے سالم وہ دل ہے جو شک و شبہ کی آلودگی سے پاک ہو ۔

( تحف العقول ص 235 )

IMAM Hassan a.s,

IMAM Muhammad Mehdi a.s,

حدیث امام زمانہ(عج)

الْحَقُّ مَعَنا فَلَنْ یُوحِشَنا مَنْ قَعَدَ عَنّا، وَنَحْنُ صَنائِعُ رَبِّنا، وَالْخَلْقُ بَعْدُ صَنائِعُنا.

حق ہم اہلبیتؑ کے ساتھ ہے ،کچھ لوگوں کا ہم سے جدا ہونا ہمارے لئے وحشت کا سبب نہیں ہے ،کیونکہ ہم پروردگار کے تربیت یافتہ ہیں ، اور دوسری تمام مخلوق ہماری تربیت یافتہ ہیں ۔

(الغیبہ ،شیخ طوسی ،ص۲۸۵،ح ۲۴۵)

IMAM Muhammad Mehdi a.s,

Monday, 9 July 2018

Imam Jafer Sadiq a.s,

قال الامام صادق علیہ السلام:

فقَالَ لَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ عَلَيْهِ السَّلَام‏  إِذَا قَامَ أُتِيَ الْمُؤْمِنُ فِي قَبْرِهِ فَيُقَالُ لَهُ يَا هَذَا إِنَّهُ قَدْ ظَهَرَ صَاحِبُكَ فَإِنْ تَشَأْ أَنْ تَلْحَقَ بِهِ فَالْحَقْ وَ إِنْ تَشَأْ أَنْ تُقِيمَ فِي كَرَامَةِ رَبِّكَ فَأَقِم‏.

جب حضرت امام مھدی علیہ السلام قیام فرمائیں گے مؤمن کو قبر میں کہا جائے گا کہ آپ کے امام نے ظہور کیا ہے ؛ اگر تم چاہو تو ان کے ساتھ محلق ہونا چاہتے ہو تو ہو جاؤ ؛ اور اگر اللہ تعالی کی کرامت میں رہنا چاہو تو رہ سکتے ہو۔

(الغیبه،شیخ طوسی ص 259)

Imam Jafer Sadiq a.s,

Friday, 6 July 2018

Hazrat Ali a.s,

t.me/hubealia_s110
www.facebook.com/hubealia.s110
http://hubealia-s110.blogspot.com

حضرت امام علیؑ کا فرمان ہے

اپنے مرحومین کی زیارت کو جایاکرو، کیونکہ ، وہ تمہارے جانے سے خوش ہوجاتے ہیں اور اپنے  والدین کی قبروں کے پاس ان دونوں کیلئے خدا سے دعا کرنے میں خدا سے اپنی حاجت مانگا کر۔

(مفاتیح الحیات، ص ۳۷۵)

Hazrat Ali a.s,

Tuesday, 3 July 2018

حضرت رسولخِدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم

حضرت رسولخِدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم:

ہر ایک سے نیکی کرو خواہ وہ اس کا اہل ہے یا نہیں!اگر وہ اس کا اہل نہیں تو تم تو اس کے اہل ہو۔➊
ایک شخص خاردار ٹہنی کی وجہ سے بہشت میں داخل ہوا جو مسلمانوں کے راستے میں پڑی ہوئی تھی اور اس نے اسے وہاں سے ہٹا دیاتھا۔➋

➊(بحارالانوارجلد٧٤ص٤٠٩)
➋(بحارالانوارجلد٧٥ص٤٩)

حضرت رسولخِدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم: