Hube ALi a.s (110)

Hube ALi a.s (110)
Breaking News
Loading...
Saturday 29 July 2017

Hazrat Imam Jafer Sadiq a.s,

امام صادق (علیه السلام) نے فرمایا

ایک مرد میرے والد معظم کی خدمت میں حاضرہوا اور میرے والد معظم نے اس شخص سے سوال کیا ؟
 کیا آپکی زوجہ ہے یعنی شادی شدہ ہو؟
اس شخص نے کہا نہیں اے میر ے آقاو مولا!میرے والدمعظم امام باقرعلیہ السلام نے اسے فرمایا۔
مجھے پسند نہیں دنیا اور جو کچھ دنیا میں ہے وہ میرا ہو جائے لیکن ایک رات بھی بغیر اپنی ہمسر (شریک حیات) کے بغیر گزاروں۔ پھر فرمایا شادی شدہ مرد کی دو رکعت افضل ہے اس غیر شادی شدہ مرد سے جو ساری رات عبادت میں گزارے اور دن کو روزے کی حالت میں گزارے ۔
پھر میرے والد معظم نے اسے سات دینار عطا فرمائے اور فرمایا جاو ازدواج (شادی)کرو اور فرمایا خاندان کو تشکیل دو اسی کے سبب آپ کے رزق میں اضافہ ہوگا۔

(کافي، ج5، ص 329،ح6)

Hazrat Imam Jafer Sadiq a.s,

0 comments:

Post a Comment

 
Toggle Footer