امام علی ؑ ابن ابیطالب ؑ نے فرمایا:
لوگوں پر ایک ایسا زمانہ بھی آئے گا جس میں وہی مقرب ہوگا جو لوگوں کے عیب بیان کرنے والا ہواور وہی خوش مذاق سمجھا جائے گاجو فاسق و فاجر ہو اور انصا ف پسند کو کمزور و ناتواں سمجھا جائے گا صدقہ کو لوگ خسارہ اور صلہ رحمی کو احسان سمجھیں گے اور عبادت لوگوں پر تفو ق جتلانے کے لیے ہوگی ،ایسے زمانہ میں حکومت کا دارو مدار عورتوں کے مشورے ،نو خیز لڑکوں کی کار فرمائی اور خواجہ سراوں کی تدبیر و رائے پر ہوگا۔
(نہج البلاغہ ،اقوال 102،باب 4)
t.me/hubealia_s110
0 comments:
Post a Comment