Hube ALi a.s (110)

Hube ALi a.s (110)
Breaking News
Tuesday, 14 March 2017

Hazrat Muhammad savaw,

حضرت رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نورانی اقوال

1- دینےوالا ہاتھ لینے والے سے بلند  ہے۔

2- خوف خدا تمام حکمتوں کا سردار ہے۔

3- سب سے بُری تجارت سود کی تجارت ہے۔

4- مومن ایک سوراخ سے دو مرتبہ ڈسا نہیں جاتا۔

5- بہادر حقیقی وہ ہے جو اپنے غصے اور خواہشات پر کنٹرول کرلے۔

6- یہ بات درست نہیں ہے کہ ایک برادر مومن اپنے دوسرے برادر مومن سے تین دن سے زیادہ ناراض رہے اور گفتگو نہ کرے۔

7- نیکیوں کی طرف رہنمائی کرنے والا گویا نیکی انجام دینے والا ہے۔

8- صدقہ کے ذریعہ رزق حاصل کرو۔

9- وہ شخص جس کے دو دن آج اور کل ایک جیسے ہوں وہ نقصان میں ہے ( یعنی جو ہر روز اپنے علم وعمل میں اضافہ نہ کرے وہ نقصان میں ھے۔)

10- نیکو کاروں کے ساتھ رہو ان جیسے ہو جاؤ گے۔

( روضة المتقین.ج - 13-ص ا-50.
رھبران معصوم.ص-128-129)


Hazrat Muhammad savaw,


0 comments:

Post a Comment

:) :)) ;(( :-) =)) ;( ;-( :d :-d @-) :p :o :>) (o) [-( :-? (p) :-s (m) 8-) :-t :-b b-( :-# =p~ $-) (b) (f) x-) (k) (h) (c) cheer
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.

 
Toggle Footer