Hube ALi a.s (110)

Hube ALi a.s (110)
Breaking News
Loading...
Wednesday, 19 April 2017

Hazrat Ali a.s, Hazrat Muhammad savaw, Hazrat Imam Sajjad a.s,

اقوال معصومین علیہ السلام کے لیے ہمارا چینل جوائن کیجیے۔
https://t.me/hubealia_s110

۱_ ☘️ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :

"چنانچہ جس طرح تیرا باپ تجھ پر حق رکھتا ہے تیری اولاد بھی پر حق رکھتی ہے"
مجمع الزوائد ، ج ۸ ، ص ۱۴۶

۲_☘️ "پیغمبر اکر م صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا :جیسے اولاد اپنے ماں باپ کی نافرمانی کی وجہ سے عاق ہو جاتی ہے اسی طرح سے ممکن ہے ماں باپ بھی اپنے فریضے کی عدم ادائیگی کے باعث اولاد کی طرف سے عاق ہو جائیں"
بحار ، ج ۱۰ ،ص ۹۳

۳_ ☘️رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ و سلم نے فرمایا :
"خدا ایسے ماں باپ پر لعنت کرے جو اپنی اولاد کے عاق ہونے کا باعث بنیں"
( مکارم الاخلاق ، ص ۵۱۸ )

۴_ ☘️ اما م سجّاد علیہ السلام نے فرمایا :
"تیر ی اولاد کا حق یہ ہے کہ تو اس پر غور کر کہ وہ بری ہے یااچھی ہے بہر حال تجھی سے وجود میں آئی ہے اوراس دنیا میں وہ تجھی سے منسوب ہے اور تیری ذمہ دار ہے کہ تو اسے ادب سکھا، اللہ کی معرفت کے لیے اس کی راہنمائی کر اور اطاعت پروردگار میں اس کی مددکر، تیرا سلوک اپنی اولاد کے ساتھ ایسے شخص کاساہونا چاہیے کہ جسے یقین ہوتا ہے کہ احسان کے بدلے میں اسے اچھی جزا ملے گی اور بد سلوکی کے باعث اسے سزاملے گی ''
(مکارم الاخلاق ص ۴۸۴)

۵_ ☘️ امیر المؤمنین علی علیہ السلام نے فرمایا:
''کہیں ایسا نہ ہو کہ تیری وجہ سے تیرا خاندان اور تیرے اقربا بدبخت ترین لوگوں میں سے ہوجائیں ''
(غررالحکم ص ۸۰۲)

۶_ ☘️ پیغمبر اکرم (ص) نے فرمایا:
''جو کوئی بھی یہ چاہتا ہو کہ اپنی اولاد کو عاق ہونے سے بچائے اسے چاہیے کہ نیک کاموں میں اس کی مدد کرے''
(مجمع الزوائد ج ۸ ص ۱۴۶)

Hazrat Ali a.s, Hazrat Muhammad savaw, Hazrat Imam Sajjad a.s,

0 comments:

Post a Comment

 
Toggle Footer