Hube ALi a.s (110)

Hube ALi a.s (110)
Breaking News
Loading...
Friday, 28 April 2017

Hazrat Ali a.s,

ایک مرد امیر المؤمنین علیؑ کی خدمت میں آیا اور عرض کی:
میں ستر(۷۰) میل دور سے آیا ہوں تاکہ آپ سے سات سوالات کے جوابات حاصل کروں۔

امیر المؤمنین علیؑ نے فرمایا: پوچھیں.

➊وہ کونسی چیز ہے جو آسمان سے بڑی ہے؟
➋وہ کونسی چیز ہے جو زمین سے زیادہ وسیع ہے؟
➌وہ کونسی چیز جو یتیم کے بچے سے بھی ناتوان ہے؟
➍وہ کونسی چیز ہے جو آگ سے بھی زیادہ گرم ہے؟
➎وہ کونسی چیز ہے جو زمھریر سے بھی زیادہ ٹھنڈی ہے؟
➏وہ کونسی چیز ہے جو سمندر سے بھی بے نیاز ہے؟
➐وہ کونسی چیز ہے جو پتھر سے بھی زیادہ سخت ہے؟

💠امام علی علیہ السلام نے فرمایا:

➊ (تہمت) آسمان سے بڑی ہے.
➋ «حق» زمین سے بھی زیادہ وسیع ہے.
➌ «سخن چینی»کرنے والا شخص چھوٹے یتیم بچے سے بھی ضعیف ترہے .
➍ «لالچ و طمع» آگ سے زیادہ گرم ہے .
➎ «بخیل کے پاس حاجت لے جانا»  زمهریر  سے زیادہ ٹھنڈی ہے.
➏ «قناعت» کرنے والا شخص جو سمندر  سے بھی بے نیاز ہے.
➐ «قلب ِکافر » پتھر سے بھی زیادہ سخت ہے۔

(جامع الاخبار، فصل ۵، فضائل امیرالمومنینؑ)

Hazrat Ali a.s,

0 comments:

Post a Comment

 
Toggle Footer