️بہشت میں جانے کی ضمانت
اميرالمؤمنين حضرت علی بن ابی طالب علیہ السلام نے فرمایا :
چھ افراد کے لیے جنت کی ضمانت دیتا ھوں:
جو شخص صدقہ دینے کے لیے گھر سے نکلے اور اسی حالت میں اسے موت آجائے۔
جو شخص کسی مریض کی عیادت کے لیے گھر سے باھر آئے اور فوت ھو جائے۔
جو شخص جھاد کےلیے گھر سے باھر قدم رکھے اور مر جائے۔
جو شخص حج کی ادائیگی کے لیے گھر سے خارج ھو اور اپنی جان دے دے۔
جو شخص نماز جمعہ کےلیے گھر سے نکلے اور موت واقع ھوجائے۔
جو شخص جنازے میں شرکت کے لیے گھر سے باھر آئے اور فوت ھوجائے۔
(ان تمام افراد کےلیے بھشت کی ضمانت دیتا ھوں)
(من لایحضره الفقیه حديث ۳۸۴، ج ۱، ص ۱۴)
t.me/hubealia_s110
0 comments:
Post a Comment