سجدہ شکر کرنے کاثواب
امام جعفر صادق علیہ السلام نقل فرماتے ہیں کہ آنحضرتؐ نے فرمایا:
کہ جس نے نماز کے علاوہ کسی اور نعمت کے ملنے پر بارگاہ خداوندی میں شکر کے طور پر سجدہ کیا، تو خدا اس کے اس سجدۂ شکر کے انعام میں، دس نیک کاموں کا ثواب لکھتا ہے اور اسکے بُرے اعمال میں سے دس کو مٹا دیتا ہے اور بہشت میں اس کے دس درجے بڑھا دیتا ہے۔
(ثواب الاعمال، ص75، 76)
0 comments:
Post a Comment