Hube ALi a.s (110)

Hube ALi a.s (110)
Breaking News
Loading...
Thursday 21 December 2017

Hazrat Muhammad savaw,

"اَللّٰھُمَّ صَلِّی عَلیٰ مُحمَّدٍ وَ اٰلِ مُحَمَّدٍ"

حضرت رسول ِخداؐ نے ارشاد فرمایا:

"روز قیامت سب سے اچھا ( زیادہ ثواب رکھنے والا) وہ شخص ہوگا جس نے سب سے زیادہ دنیا میں مجھ پر صلوات پڑھا ہوگا۔"(1)
حضرت رسولِ خداؐ نے امیرالمومنینؑ سے ارشاد فرمایا:
"اے علیؑ جس کسی نے دن میں یا رات میں مجھ پرصلوات پڑھا اس کی شفاعت مجھ پر واجب ہے وہ اہل کبائر میں سے ہی کیوں نہ ہو۔"(2)
حضرت رسول ِخداؐ نے ارشاد فرمایا:
"جبرئیل نے مجھے خبردی ہے کہ کوئی مجھ پر ایک مرتبہ صلواۃ نہیں پڑھتا مگر یہ کہ اس پر ستر ہزار ملائکہ صلواۃ پڑھتے ہیں وہ اہل جنت میں سے ہوگا۔"(3)
حضرت رسولِ خداؐ نے ارشاد فرمایا:
"کوئی بھی دعا اس وقت تک قبول نہیں ہوتی جب تک مجھ پر اور میرے اہل بیتؑ پر صلواۃ نہیں پڑھی جائے۔"(4)
حضرت رسولِ خداؐ نے ارشاد فرمایا:
"جو کوئی کتاب میں میرا نام لکھنے کے بعد مجھ پر صلوات لکھے ملائکہ اس وقت تک اس کے لیے استغفار کرتے رہیں گے جب تک میرا نام اس کتاب میں ہوگا۔"(5)

( حوالہ جات)

(1) بحارالانوار، ج94، ص63۔
(2) جامع الاخبار، ص94۔
(3) بحارالانوار، ج49، ص64۔ جامع الاخبار، ص70۔
(4) بحارالانوار، جلد94، ص66، حدیث53، کفایتةالاثر293، تفسیر اثنی عشر، جلد10، ص481۔
(5) بحارالانوار، جلد94، ص71، حدیث65، ازمنیتہ المرلا۔

Hazrat Muhammad savaw,

0 comments:

Post a Comment

 
Toggle Footer