Hube ALi a.s (110)

Hube ALi a.s (110)
Breaking News
Loading...
Monday, 16 January 2017

Hazrat Muhammad savaw,

امام رضا علیہ السلام نے فرمایا:

اگر کوئی ان تین عادتوں کو نہ رکھتا ہو مومن نہیں ہے:
 ۱: اللہ کی سنت،
۲: پیغمبر اکرم کی سنت،
 ۳: ولی خدا کی سنت۔

🍃سنت خدا یہ ہے کہ اس کے اسرار کو چھپا کر رکھے۔ " اس لیے کہ اللہ نے کہا:
 " عالم الغیب فلا یظھر علی غیبہ احدا الا من ارتضی من رسول" [1]"
وہ عالم الغیب ہےاور وہ اپنے غیب پر کسی کو بھی مطلع نہیں کرتا۔مگر جس رسول کو پسند کرے"۔

🍃سنت رسول یہ ہے کہ لوگوں کے ساتھ نیک رفتار رکھے۔ اس لیے کہ خدا نے اپنے نبی کو حکم دیا کہ لوگوں کے ساتھ نیک رفتار رکھے۔
" خذ العفو و امر با لعرف و اعرض عن الجاہلین "[2]"
آپ عفو کا راستہ اختیار کریں نیکی کا حکم دیںاور جاہلوں سے کنارہ کشی کریں"۔

🍃ولی خدا کی سنت یہ ہے کہ مشکلات اور سختیوں میں صبر کرے ، خدا فرماتا ہے" و الصابرین فی الباساء و الضراء"[3]۔ "اور فقر و فاقہ اورپریشانیوں میں صبر کرنے والے"۔۔

[1] سورہ جن، ۲۶ و ۲۷
[2]  سورہ اعراف، ۱۹۹
[3] سورہ بقرہ، ۱۷۷
[۴] الخصال: ۸۲/۱،ح۷۔ عیون اخبار الرضا: ۲۵۶/۱،ح۹۔

Hazrat Muhammad savaw,

0 comments:

Post a Comment

 
Toggle Footer