Hube ALi a.s (110)

Hube ALi a.s (110)
Breaking News
Loading...
Wednesday 21 September 2016

Eid e Ghadeer Poetry/sher/shayris/manqabat/Ashaar’s,



سمٹی کچھ ایسے وحی کی دنیا غدیر میں
بلغ پہ آ کے رک گئی اقرا غدیر میں
سورج یہ کہہ کے دین کا ابھرا غدیر میں
تکمیل آج پائے گا کلمہ غدیر میں
قرآں بنا ہوا تھا ولائیت کی منقبت
توحید پڑرہی تھی قصیدہ غدیر میں
جب سے علی ع ہیں تب سے ہیں مولائے کائنات
اعلان طے شدہ تھا کہ ہو گا غدیر میں
بازو بلند کر کے دکھتے رہے رسول
اندھوں نے پھر بھی کچھ نہیں دیکھا غدیر میں
قرآں کی آیتوں کا سفر انتہا پہ تھا
تھی ابتدا پہ نہج ِبلاغہ غدیر میں
پردے کے پار کون تھا پردے کے آرکون
معراج سے اٹھا ہے وہ پردہ غدیر میں
نامِ علی ع نہیں تھا تو اندھی تھی یہ اذان
پورا ہوا اذان کا چہرہ غدیر میں
عشقِ علی ع میں ہوتا تکیہ اگر حلال
آیت کبھی بدلتی نہ لہجہ غدیر میں
رستہ بھٹک گیا تھا مسافر غدیر کا
حر بس ذرا سی دیر سے پہنچا غدیر میں
صدیوں کا فاصلہ ہے مرے ان کے درمیان
لیکن میں جانتا ہوں کہ میں تھا غدیر میں
حسان کی جگہ میں پڑھوں گا یہ منقبت
منبر سجے گا جب یہ دوبارہ غدیر میں
سجدہ کبھی ادھر کیا اکبر کبھی اُدھر
دائیں تو ایک بائیں تھا کعبہ غدیر میں

0 comments:

Post a Comment

 
Toggle Footer